متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے مصطفیٰ کمال ودیگر رہنماؤں کے ہمراہ کراچی بہادر آباد پارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مردم شماری کے دوران حلقہ بندیوں میں لسانی تفریق پیدا کی گئی، عام انتخابات سے قبل پہلے اسے ٹھیک کیا جانا چاہیے۔
عام انتخابات مقررہ وقت پر کرانے کے بہانے مختلف چور دروازے تلاش کیے جا رہے ہیں لیکن ہم پرانی مردم شماری کے مطابق انتخابات قبول نہیں کریں گے۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ صاف وشفاف انتخابات کیلئے نگران حکومت بنانے سمیت دیگر فیصلوں میں اگر ایم کیو ایم کی رائے کو شامل نہ کیا گیا تو اسے ہم اپنے حق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف سمجھیں گے۔ انتخابات میں اگر چند دن کی تاخیر ہوتی ہے تو ہو جائے لیکن انتخابات نئی مردم شماری، حلقہ بندیوں اور نئی ووٹرلسٹ کے مطابق ہونے چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ وفاقی حکومت اور خصوصاً مسلم لیگ ن کی ذمہ داری ہے کہ آئندہ عام انتخابات بارے اہم ترین فیصلے کرنے سے پہلے ایم کیو ایم کو اعتماد میں لے اورپہلے مردم شماری کی حلقہ بندیوں کو درست کیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کی طرف سے 2018ء کے بعد موجودہ وسابق حکومتوں سے جتنے بھی وعدے کیے گئے وہ پورے کیے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان موجودہ اتحادی حکومت سے معاہدے کی صورت میں کیے جانے والے مطالبوں کی تکمیل کی منتظر رہے گی۔ ہمارے شہر کا امن ایم کیو ایم لندن کے نام پر خراب کرنے کی سازش ہو رہی ہے جس کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیے۔ ایم کیو ایم پاکستان مہاجروں کی واحد نمائندہ جماعت ہے، عوام کو حوصلہ رکھنا چاہیے اور کسی بھی منفی سرگرمی کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ انتخابات پرانی مردم شماری کے تحت ہونگے کیونکہ نئی مردم شماری میں بہت سے مسائل ہیں جس سے سب سے زیادہ غیرمطمئن ایم کیو ایم ہے۔ خالد مقبول صدیقی سے اس بارے سوال ہوا تو ان کا کہنا تھا کہ 2018ء جیسے انتخابات چاہیں آج کروا دیں لیکن جمہوریت صرف شفاف انتخابات سے واپس آئیگی۔

ازلی بلیک میلرز کا یہ گینگ پانچ سال اقتدار کے مزے لوٹتا رہا . اب دو ہفتے باقی ہیں تو نام نہاد جواز بنا کر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرکے شہادت کے رتبے پر دوبارہ فائض ہونے کا جواز گھڑ رہے ہیں