Advertisement

اہتمام کیا جائے گا کہ نوازشریف کو دو تہائی اکثریت ملے،نصرت جاوید

21nawanansothahai.png

نوازشریف نے اپنے قریب ترین لوگوں کی قربانی دے دی لیکن ان کو معافی نہیں ملی: سینئر صحافی

سینئر صحافی وتجزیہ کار نصرت جاوید نے نجی ٹی وی چینل پبلک نیوز کے پروگرام خبر نشر میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں نوازشریف نے "ووٹ کو عزت دو" کا نعرہ لگا کر ایک سفر شروع کیا جس کی وجہ سے بہت لوگوں کو بہت نقصان اٹھانا پڑا۔ 2018ء کے انتخابات میں ایسے بہت سے لوگ جو جیتے ہوئے تھے وہ ہار گئے، بہت سے لوگوں کے کیریئر 2018ء کے انتخابات سے پہلے ہونے والے واقعات کے بعد تباہ ہو گئے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس میں لوگوں کے کیریئر تباہ ہو گئے، رائوتحسین انفارمیشن آفیسر تھے جن کا سیکرٹری انفارمیشن ہونا دیوار پر لکھا تھا لیکن نہیں ہو سکے، پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان بھی متاثرین میں شامل ہیں۔ نوازشریف نے اپنے قریب ترین لوگوں کی قربانی دے دی لیکن ان کو معافی نہیں ملی۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا میں شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک کہیں نہیں کہیں یہ ضرور پوچھا جا رہا ہوتا ہے کہ کیا نوازشریف لاڈلا ہے؟ نوازشریف آج کل جن لوگوں کے نرغے میں ہیں انہوں نے نوازشریف کے پاکستان میں قدم رکھتے ہیں 48 گھنٹوں میں کہہ دیا کہ آپ نے یہ احتساب والی بات کیا کر دی؟

انہوں نے کہا کہ نوازشریف ایئرپورٹ پر انگوٹھا لگانے کے بعد لاہور چلے گئے اور جلسے میں نوازشریف کے ہاتھ پر ایسا کبوتر دیکھا جیسا جادوگروں کے پاس ہوتا تھا۔ آئندہ انتخابات میں اس بات کا اہتمام کیا جائے گا کہ نوازشریف کو دوتہائی اکثریت دلوائی جائے۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ مجھے ذاتی طور پر نوازشریف سے ہمدردی ہے، میرے خیال میں پانامہ دستاویزات سامنے آنے کے بعد ان کے ساتھ باقاعدہ منظم انداز میں زیادتی ہوئی اور تقریباً ایک سال تک مسلسل زلت کے سفر سے گزرتے رہے۔ نوازشریف کے لیے بہتر تو یہی تھا کہ وہ جہاں پر تھے وہیں پر رہتے، واپس آنا ہی تھا تو اپنے مقدمات کا سامنا کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں ن لیگ سے ٹکٹ لینے کے لیے ہر طرح کی سفارشیں آرہی ہیں لیکن یہ اپنی جماعت کے لوگوں کو نظرانداز کر رہے ہیں۔ چودھری نثار علی خان والے حلقے سے لیگی رہنما انجینئر قمرالاسلام جنہوں نے پارٹی کیلئے بہت سی قربانیاں دیں اب ان کی جگہ ایم این اے کا ٹکٹ ایسے امیر آدمی کو دیا جا رہا ہے جس کا سیاست سے کبھی کوئی تعلق ہی نہیں رہا۔

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ بہت سے حلقوں کے لوگ مریم نوازشریف کو کہہ رہے ہیں کہ آپ میرے حلقے سے الیکشن لڑ لیںبعد میں آپ خالی کر دیجئے میں لڑ لوں گا، یہی سیاست چل رہی ہے۔ اگر آپ ووٹ کی عزت بحال نہیں کر سکتے تو کم سے کم اس ملک میں اپنے تجربے کی بنیاد پر سیاست اور سیاسی عمل کی عزت بحال کریں۔
 
Public has rejected corrupt criminal goons NS Zardari. Whatever setup Generals will bring won't last. No one will accept so called manipulated and massively rigged elections
 
Advertisement