Advertisement

اگر مسلمان صدق دل سے برے کاموں سے توبہ کر لے تواس کو معافی مل سکتی ھے

اگر کوئی انسان مسلمان صِدق دل سے برے کاموں سے توبہ کر لے تو وہ کامیاب ہو سکتا ھے اور منافقت سے نکل سکتا ھے اور یہ بات پتھر پر لکیر ھے۔ کوئی بھی مسلمان ایمان والا بن کر اچھا مومن بن سکتا ھے لیکن اس کے لئے اس مسلمان کو صدق دل سے برے کاموں سے توبہ کرنا ہوگی۔
پھر کوئی یہ نہ کہے کہ ہمیں بتایا نہیں گیا تھا؟ ہمیں خبر نہ تھی؟ یہ ساری باتیں پتھر پر لکیر ہیں
 
صدق دل سے معافی مانگنے والے/ برائی سے توبہ کرنے والے کامیاب ہو سکتے ہیں
القرآن - سورۃ نمبر 66 التحريم
آیت نمبر 8
أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا تُوۡبُوۡۤا اِلَى اللّٰهِ تَوۡبَةً نَّصُوۡحًا ؕ عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يُّكَفِّرَ عَنۡكُمۡ سَيِّاٰتِكُمۡ وَيُدۡخِلَـكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ يَوۡمَ لَا يُخۡزِى اللّٰهُ النَّبِىَّ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ‌ ۚ نُوۡرُهُمۡ يَسۡعٰى بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَبِاَيۡمَانِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَاۤ اَ تۡمِمۡ لَـنَا نُوۡرَنَا وَاغۡفِرۡ لَـنَا‌ ۚ اِنَّكَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ ۞
ترجمہ:
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
اے ایمان والو ! الله کے حضور خالص توبہ کرو کچھ بعید نہیں کہ تمہارا پروردگار تم سے تمہاری برائیاں دور کردے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے گا جن کے نیچے نہریں بہ رہی ہیں۔ اس دن الله اپنے نبی کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے ہیں رسوا نہیں کرے گا۔ ان کا نور ان کے آگے آگے اور دائیں جانب دوڑ رہا ہوگا (اور) وہ کہہ رہے ہوں گے : اے ہمارے پروردگار ! ہمارے لیے ہمارا نور پورا کردے اور ہمیں بخش دے یقینا تو ہر چیز پر قادر ہے
مولانا محمد جوناگڑہی
اے ایمان والو! تم الله کے سامنے سچی خالص توبہ کرو۔ قریب ہے کہ تمہارا رب تمہارے گناه دور کر دے اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جن کے نیچے نہریں جاری ہیں۔ جس دن الله تعالیٰ نبی کو اور ایمان والوں کو جو ان کے ساتھ ہیں رسوا نہ کرے گا۔ ان کا نور ان کے سامنے اور ان کے دائیں دوڑ رہا ہوگا۔ یہ دعائیں کرتے ہوں گے اے ہمارے رب ہمیں کامل نور عطا فرما اور ہمیں بخش دے یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے
مولانا امین احسن اصلاحی
اے لوگو، جو ایمان لائے ہو، الله کی طرف مخلصانہ رجوع کرو۔ امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہارے اوپر سے تمہارے گناہ جھاڑ دے اور تم کو ایسے باغوں میں داخل کرے جن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی۔ جس دن کہ الله نبی کو اور ان لوگوں کو جو اس کے ساتھ ایمان لائے، رسوا نہیں کرے گا۔ ان کی روشنی ان کے آگے اور ان کے دہنے چل رہی ہوگی۔ وہ دعا کر رہے ہوں گے۔ اے ہمارے پروردگار، ہمارے لیے روشنی کو کامل کردار اور ہماری مغفرت فرما، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے