Advertisement

اگر الیکشن کمیشن استعفیٰ دے،پھر آپکو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنا پڑے گا:مظہر


جناب عالی وہ تو آئینی قدغن ہے آپ کی ١٨ویں ترمیم کے باعث
تین مرتبہ وزیر اعظم کی اپوزیشن لیڈر کے ساتھ مینینگ فل کنسلٹیشن ہو گی
ان کے درمیان کسی ایک نام پر فیصلہ نہ ہوا تو معاملہ دونوں کے نام زد کردہ افراد کے ساتھ پارلیمانی کمیٹی کے پاس بھیج دیا جائے گا جو اتفاق رائے سے بھیجے گئے ناموں میں سے کسی ایک کا انتخاب فائنل کر لے گی جیسا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کے معاملے میں ہوا تھا

اس سے آگے کا بھی بتا دیتے تو سننے والوں کا بھی بھلا ہو جاتا . آدھی بات پر نہ رک جایا کریں

اگر پارلیمانی کمیٹی میں بھی فیصلہ نہ ہوا تو حکومت یہ مسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس بھیج دینے کا اختیار رکھتی ہے
چیف صاحب اپنی صوابدید کے مطابق چیف الیکشن کمشنر نامزد کر کے اس نامزدگی کی حتمی منظوری کے لیے معاملہ واپس حکومت کو بھیج دیں گے اور مسلہ حل ہو جائے گا

اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ وزیر اعظم عمران خان جو پرانی حکومتوں کی طرح فکسڈ میچ کی دھوکے بازیوں پر یقین نہیں رکھتے ملکی مفاد میں ایسا قدم اٹھانے سے کبھی نہیں ہچکچائیں گے . پہلی مرتبہ ان کو ٹھیک بریف نہیں کیا گیا ہو گا لیکن مومن دوسری مرتبہ اب اسی سوراخ سے نہیں ڈسا جائے گا
​