پاکستان میں الیکشن سے قبل سوشل میڈیا پر انتخابات کے حوالے سے ٹرینڈز کرنے والے متعدد موضوعات میں سے ایک برطانوی جریدہ ’دی اکانومسٹ‘ بھی شامل ہے,اس جریدے نے جمعرات چار جنوری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ایک مضمون شائع کیا تھا۔
دی اکانومسٹ‘ کی جانب سے مضمون کی اشاعت پر پاکستان کی نگراں حکومت کا ردعمل سامنے آیا تو سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے مضمون شائع میں عمران خان نے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے اپنے تحفظات ظاہر کیے,جمعے کو نگراں وفاقی وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’آج ہم دی اکانومسٹ کے ایڈیٹر کو عمران خان کے ایک مبینہ مضمون کے بارے میں لکھ رہے ہیں جو اس جریدے میں شائع کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ بات حیران کن اور پریشان کن ہے کہ ایسے نمایاں میڈیا نے ایک ایسے فرد کے نام سے مضمون شائع کیا جو جیل میں ہے اور اسے سزا ہو چکی ہے۔
اس وقت دی اکانومسٹ ڈھائی لاکھ کے قریب ری ٹویٹس کے ساتھ پاکستان میں پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے,دی اکانومسٹ‘ کے ایکس پر شیئر کیے گئے آرٹیکل پر کچھ سوشل میڈیا صارفین عمران خان کے مضمون کو وہی سب پُرانی باتیں کہہ رہے ہیں۔
کچھ عمران خان کے آرٹیکل پر سوال اٹھانے کے باوجود عمران خان کا ’دی اکانومسٹ‘ میں لکھا گیا آرٹیکل ’17 سالہ تاریخ کا سب سے زیادہ پڑھے جانے والا آرٹیکل ہو گا۔
ایکس صارف سید زوہیب بخاری نے لکھا دی اکانومسٹ نے آزادی اظہار رائے اور جمہوریت کے لیے لڑنے والوں کے دل جیت لیے ہیں,
ایکس ہینڈل ’بِلو کی باتیں‘ پر لکھا گیا کہ ’دی اکانومسٹ کے خصوصی مضمون میں نیا کچھ نہیں۔ نئی بات یہ ہے کہ مذکورہ مضمون جیل میں قید شخص نے لکھا مزید لکھا باقی وہی پُرانی بات ہے۔ امریکی سازش، رجیم چینج، سائفر، 9 مئی اسٹیبلشمنٹ کی سازش۔
صحافی ثاقب بشیر نے لکھا کہ ’نگراں حکومت کی جانب سے عمران خان کے مضمون کی اشاعت پر سوال اٹھائے جانے کے بعد کل شام سے اب تک دی اکانومسٹ دو دفعہ وہی مضمون ٹویٹ کر چکا ہے۔
انہوں نے اس حوالے سے مزید لکھا کہ ’بار بار ٹویٹ کرنے سے ایسے محسوس ہوتا ہے کہ حکومت کی انہوں نے چھیڑ بنا لی ہے۔
ارسلان ضیا ولیم پاکستان کے نگراں وزیر اطلاعات کو مینشن کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ ’آپ کو دی اکانومسٹ پر مقدمہ کرنا چاہیے۔
عمران خان نے جیل سے لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ موجودہ ’منظر نامے میں اگر انتخابات ہوئے بھی تو وہ ایک تباہی اور مذاق ثابت ہوں گے۔
برطانیہ سے چھپنے والے مایہ ناز ماہوار رسالے دی اکانومسٹ میں جمعرات کو چھپنے والے ان کے ایک مضمون میں عمران خان نے کہا کہ ’پی ٹی آئی کو انتخابی مہم چلانے کے بنیادی حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
’الیکشن کا ایسا مذاق مزید سیاسی عدم استحکام کا باعث بنے گا۔ اس کے نتیجے میں پہلے سے غیر مستحکم معیشت مزید خراب ہو گی۔
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ انہیں ’لیول پلیئنگ فیلڈ‘ تو کیا ’فیلڈ‘ بھی فراہم نہیں کی جا رہی۔
پاکستان کی اسٹیبلیشمنٹ میں فوج، سکیورٹی ایجنسیوں اور سول بیوروکریسی کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات ہوں یا نہ ہوں ان کے خلاف اپریل 2022 میں تحریک خلاف عدم اعتماد نے ایک بات واضح کر دی تھی کہ انہیں ’کھیلنے کے لیے میدان مہیا نہیں کیا جائے گا۔‘
انہوں نے لکھا کہ ان کی حکومت کو ہٹانے کے پیچھے پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ ہی تھی، جس نے ان کی آزادانہ خارجہ پالیسی اور واشنگٹن کو ملک میں فوجی اڈے دینے سے انکار کے باعث ناراض امریکہ کے ایما پر ایسا کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/chi11hh131.jpg
Advertisement





