Advertisement

اٹھارہ سال کے ووٹر نکالنے کے باوجود فارم 47 بنانا پڑے گا:فہیم اختر



اگر 18 سے 25 سال کے جوانوں کو ووٹرز لسٹ سے نکالیں تو ووٹر لسٹ کی صورتحال ہوگی؟ تحریر: فہیم اختر ملک۔۔۔۔
اس وقت پاکستان کے سیاسی منظر نامہ پر ایک بحث چل رہی ہے کہ 18 سال سے 25 سال کے جوانوں کو ووٹ کے حق سے محروم کر دیا جائے اب ڈیٹا کیا کہتا ہے اگر اس ایج بریکٹ کے لوگوں کو ووٹنگ کے عمل سے محروم کیا جاتا ہے تو باقی جو ووٹرز بچیں گے ان میں نوجوان کتنے ہوں گے اور بزرگ کتنے ہوں گے؟

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ایک سال پرانے ایج وائز ڈیٹا کے مطابق جب کل ووٹرز کی تعداد تقریباً 13 کروڑ 1 لاکھ تھی( اب 60 لاکھ زیادہ ہیں)،اس میں 18سے 45 سال کی عمر کے نوجوان ووٹرز مجموعی طور پر تقریباً 8 کروڑ 70 لاکھ بنتے ہیں،جو کل ووٹ بینک کا تقریباً 67 فیصد ہے

اس میں اگر 18 سے 25 سال کے ووٹرز (تقریباً 2 کروڑ 47 لاکھ)ہیں اگر ان کو کو نکال دیا جائے تو مجموعی طور پر تقریباً 10 کروڑ 35 لاکھ ووٹرز باقی رہ جاتے ہیں، جن میں سے 26 سے 45 سال کے ووٹرز کی تعداد تقریباً 6 کروڑ 23 لاکھ بنتی ہے جو باقی بچنے والے ووٹرز کا تقریباً 60 فیصد ہیں، جبکہ 46 سال سے زائد عمر کے ووٹرز تقریباً 4 کروڑ 31 لاکھ ہیں جو تقریباً 40 فیصد کے برابر بنتے ہیں، یعنی 18 سے 25 سال کے ووٹرز کو نکالنے کے بعد بھی اکثریت واضح طور پر 26 سے 45 سال کے نوجوان اور درمیانی عمر کے ووٹرز کے پاس ہی رہتی ہے،جن کا انتخابی سیاست میں فیصلہ کن کردار ہوگا اس لئے اگر یہ والی حرکت کر بھی لی جائے تب بھی فرضی فارم 47 بنانا ہوگا۔۔۔
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Advertisement

پاکستان میں انتخاب سے کچھ نہیں ہونا اب تو انقلاب سے ہی ہو گا جب ان سب کو سرعام لٹکایا جائے گا​
 

پاکستان میں انتخاب سے کچھ نہیں ہونا اب تو انقلاب سے ہی ہو گا جب ان سب کو سرعام لٹکایا جائے گا​
kon lee kay ae ga inqalab?
Koi aik shakal bhee apko lagti inqalab lanay wali, jo aik shakal hai wo is time band ki hui hai aur usko chorna nahee hai.
 


You must watch this clip. It doesn’t matter what age limit you set for voters just hold free and fair elections, and then let’s see what happens.