Advertisement

اٹک میں پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کیلئے 20 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات

HT0a_yaXIAAY-T1


پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے لانگ مارچ کے آغاز کے بعد مظاہرین کو خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے اٹک میں پنجاب پولیس کی 20 ہزار سے زائد نفری کو الرٹ اور اسٹینڈ بائی کردیا گیا ہے۔


پولیس ذرائع کے مطابق اٹک میں تعینات اہلکاروں کو ایسے مقامات پر موجود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے جہاں ہنگامی صورتحال میں وہ 15 سے 20 منٹ کے اندر مقررہ پوائنٹس پر پہنچ سکیں۔


پولیس اہلکار کے مطابق خیبر پختونخوا سے اٹک آنے والے راستے بظاہر کھلے ہیں، تاہم ان راستوں پر مزید کنٹینرز رکھ کر گزرنے کی جگہ محدود کردی گئی ہے۔ جہاں پہلے دو گاڑیوں کے گزرنے کی گنجائش تھی، وہاں اب کنٹینرز رکھنے کے بعد صرف ایک گاڑی گزر سکتی ہے۔


حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کے بعد وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے لکی مروت سے لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا، جس کے قافلوں نے اتوار کی شب کرک میں قیام کیا۔


صوبائی وزیر اطلاعات شفیع جان کے مطابق پیر کو لانگ مارچ کے قافلے کرک سے کوہاٹ روانہ ہوں گے، جبکہ منگل کو دن 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کرم اور اورکزئی سے آنے والے افراد بھی قافلے میں شامل ہوں گے، جس کے بعد قافلہ کوہاٹ سے پشاور کی جانب روانہ ہوگا۔


پی ٹی آئی کی جانب سے لانگ مارچ کی تاریخوں میں رد و بدل اور ملاقاتوں و مذاکرات کے امکانات کے باوجود حکومت نے احتجاج کو روکنے کیلئے کیے گئے سکیورٹی انتظامات میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔


اسلام آباد اور اس کے قریبی اضلاع میں پولیس کی بڑی تعداد بدستور تعینات ہے جبکہ مختلف سڑکوں کے کنارے رکھے گئے کنٹینرز بھی اپنی جگہ موجود ہیں۔


پولیس حکام کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ پنجاب کے اضلاع راولپنڈی، اٹک اور حسن ابدال سمیت مختلف علاقوں میں ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ان اہلکاروں کی رہائش اور خوراک پر روزانہ لاکھوں روپے خرچ ہو رہے ہیں۔


​

اٹک میں سکیورٹی کی چار تہیں​


اٹک کو خیبر پختونخوا اور پنجاب کے درمیان اہم زمینی راستہ ہونے کے باعث لانگ مارچ کے حوالے سے خصوصی اہمیت حاصل ہے۔ ضلعی حکام کے مطابق اٹک میں سکیورٹی کی ابتدائی طور پر چار تہیں قائم کی گئی ہیں جبکہ پنجاب پولیس کے ساتھ رینجرز کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں۔


ذرائع کے مطابق لانگ مارچ کو روکنے اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے اسلام آباد، راولپنڈی اور اٹک میں مجموعی طور پر تقریباً 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں، جن میں 25 ہزار سے زائد کا تعلق پنجاب پولیس سے ہے۔


اسلام آباد پولیس کے مطابق سندھ پولیس کے تقریباً 2 ہزار اہلکار بھی وفاقی دارالحکومت میں خصوصی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔


وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے پنجاب پولیس سے مزید 10 ہزار اہلکاروں کی نفری بھی طلب کر رکھی ہے، تاہم یہ نفری تاحال اسلام آباد نہیں پہنچی۔ حکام کے مطابق لانگ مارچ کی تاریخ میں تبدیلی کے بعد صورتحال کا جائزہ لے کر اضافی نفری طلب کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔


اٹک کے ضلعی پولیس دفتر میں تعینات ایک سینیئر پولیس اہلکار کے مطابق ضلع کے مختلف علاقوں میں تقریباً 20 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ان اہلکاروں کی نگرانی کیلئے ڈی آئی جی رینک کے 6 افسران جبکہ ایس پی اور ڈی ایس پی رینک کے تقریباً 200 افسران بھی تعینات ہیں۔


ان کے مطابق یہ نفری پنجاب کے 26 اضلاع سے بلائی گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر اٹک میں موجود فورس کی کمان راولپنڈی کے ریجنل پولیس افسر کے پاس ہے۔


​

سرکاری سکولوں میں پولیس اہلکاروں کی رہائش​


پنجاب پولیس کے مطابق اٹک میں تعینات بڑی نفری کو سرکاری سکولوں، صحت مراکز اور دیگر سرکاری عمارتوں میں ٹھہرایا گیا ہے جبکہ بعض افسران کیلئے ریسٹ ہاؤسز اور فرنشڈ مکانات کرائے پر حاصل کیے گئے ہیں۔


محکمہ تعلیم پنجاب کے ایک اہلکار کے مطابق ضلع اٹک کے 60 سے زائد تعلیمی اداروں میں پولیس اہلکاروں کو ٹھہرایا گیا ہے۔ ان سکولوں میں گزشتہ 10 روز سے تعلیمی سرگرمیاں بھی معطل ہیں۔


ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں نے خوراک اور رہائش کے انتظامات کے حوالے سے مشکلات کی شکایات کی ہیں۔ ایک اہلکار کے مطابق بعض مقامات پر کھانے کے معیار میں کمی آئی ہے جبکہ اہلکاروں کی بڑی تعداد کیلئے ٹوائلٹس اور نہانے کی سہولیات بھی ناکافی ہیں۔


تاہم متعلقہ پولیس حکام نے ان شکایات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کے کھانے اور رہائش کا مناسب انتظام کیا گیا ہے اور اس کی باقاعدگی سے نگرانی بھی کی جارہی ہے۔


ریجنل پولیس افسر راولپنڈی کے ترجمان سردار نثار کے مطابق اہلکاروں کو دن میں تین مرتبہ کھانا فراہم کیا جاتا ہے جبکہ کھانے کے معیار کی نگرانی کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔


اٹک کے ضلعی پولیس دفتر میں تعینات ایک اہلکار کے مطابق صرف کھانے کی مد میں روزانہ ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہورہی ہے، جبکہ افسران کے کھانے پینے کے اخراجات اور سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے اخراجات اس کے علاوہ ہیں۔


​

پولیس نفری اہم شاہراہوں پر تعینات​


پولیس اہلکار کے مطابق پنجاب سے آنے والی نفری کو خیبر پختونخوا سے ملحق اہم شاہراہوں، موٹرویز اور داخلی راستوں پر تعینات کیا گیا ہے تاکہ لانگ مارچ کے قافلوں کی پنجاب میں پیش قدمی کو روکا جاسکے۔


اٹک میں پولیس کے ساتھ رینجرز اہلکار بھی تعینات ہیں۔ پنجاب حکومت پہلے ہی راولپنڈی، جہلم، میانوالی اور اٹک میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دے چکی ہے۔


اس دوران لانگ مارچ کے قافلوں کی پیش قدمی اور حکومت و پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے امکانات کے باوجود اٹک سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی انتظامات برقرار ہیں اور پولیس و دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی نفری کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Advertisement

یعنی تمھارا بھائی بھی تمھارے ساتھ نہیں وہ بھی گھر سے نکل گیا ہے۔

تو اپنے گھر والوں کو تو سمبھال نہیں سکتا دوسروں کو کیا سمبھالے گا ضیاء کی ٹٹی کے کیڑے

Ricky Gervais Lol GIF
​
 
Advertisement
یعنی تمھارا بھائی بھی تمھارے ساتھ نہیں وہ بھی گھر سے نکل گیا ہے۔

تو اپنے گھر والوں کو تو سمبھال نہیں سکتا دوسروں کو کیا سمبھالے گا ضیاء کی ٹٹی کے کیڑے

Ricky Gervais Lol GIF
​
People not coming on rent, They have real passion

Police work for money they will leave the field soon.

Be committed and firm with your cause of Haqeeqi Azadi

Loading X post…
Open original post on X
 
Advertisement