آئی ایم ایف کے مطالبات کا سلسلہ جاری ہے,وفاقی حکومت نےعالمی مالیاتی ادارے کی ایک اور شرط کو مانتے ہوئے سرکاری ملازمین کی پنشن کا بڑا بوجھ ختم کرنے کے لیے یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن سکیم لانے کی تیاری کر لی۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری ہورہی ہے, نئی اسکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تیار کی ہے۔
ذرائع کے مطابق تمام نئی سرکاری بھرتیاں رضاکارانہ پنشن اسکیم کے تحت کیے جانے کا امکان ہے,بھرتی سرکاری ملازمین کو پنشن بجٹ سے ہی دی جائے گی البتہ وفاقی حکومت موجودہ سرکاری ملازمین کی رضامندی سے ان کو نئی اسکیم میں منتقل کرسکتی ہے۔
Loading X post…
Open original post on Xذرائع کے مطابق ایس ای سی پی نے سرکاری اور نجی شعبے میں نئی اسکیم کا اطلاق کرنے کی تجویز دی ہے، نجی شعبہ اس وقت ملازمین کو پراویڈنٹ فنڈ یا گریجویٹی کی سہولت فراہم کررہا ہے، ایس ای سی پی کی تجویز ہےکہ نجی شعبہ ملازمین کو صرف رضاکارانہ پنشن اسکیم دے کیونکہ پراویڈنٹ فنڈ یا گریجویٹی سےملازمین کو ریٹائرمنٹ پرمستقل آمدن کی سہولت نہیں ملتی۔
ذرائع کے مطابق اس اسکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی پنشن سہولت جاری رہے گی۔
ذرائع کے مطابق رضاکارانہ پنشن اسکیم کے لیے موجودہ ملازمین سے پوچھا جائے گاکہ وہ نئی اسکیم کا حصہ بنیں گے یا نہیں، اس حوالے سے فنڈ قائم کیاجارہا ہے جو ادارہ اور ملازم مل کر میچوئل فنڈ قائم کریں گے, اس اسکیم کے تحت ملازمین کی تنخواہ سے جتنی رقم کی کٹوتی کی جائے گی اتنی ہی رقم حکومت ادا کرے گی اور ملازمین کو وہ رقم لازمی طور پر انویسٹ کرکے اس کی اطلاع محکمے کو دینا ہوگی، اس اسکیم میں موجود سرکاری ملازم کی ملازمت ختم ہونے کے بعد اس کا تعلق حکومت سے ختم ہوجائیگا اور ملازم کی سرمایہ کاری سے آنے والی رقم سے اسے پنشن دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں 43 پنشن فنڈ کام کررہے ہیں جن میں 61 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جاچکی ہے، خیبر پختوخوا حکومت نے سب سے پہلے 2 سال قبل پنشن فنڈ میں سرمایہ کاری کی جہاں حکومتی ملازمین کے لیے 21 پنشن فنڈ کام کررہے ہیں,پنجاب حکومت بھی ملازمین کے لیے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے سب سے پہلے دو سال قبل پنشن فنڈز میں سرمایہ کاری کی اور اسوقت صوبائی حکومت کے ملازمین کے 21 پنشن فنڈز کام کر رہے ہیں، پنجاب حکومت بھی ملازمین کے لیے رضاکارانہ پنشن اسکیم شروع کرنے والی ہے،آئی ایم ایف نے پاکستان سے پنشن اخراجات کو محدود کرنے کیلئے رضاکارانہ پنشن سکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2pennsisisinnfh.png
Advertisement





