Advertisement

اور یقیناً وہی ہے سب پر غالب، کمال حکمت والا : سورتہ الحشر آیات ١٨ تا ٢٤

Advertisement

ماشاءاللہ ،ایک زبردست سلیکشن ، بہت ہی محترم ڈاکٹر صاحب، پورے قرآن میں صورہ حشر کی یے سب سے آعلیٰ آیات ہیں ، جو اللہﷻ کی کبریائی اور قرآن کی اہمیت بیان کرتی ہیں ! قرآن جس طرح خدا کی کبریائی اور اس کے حضور بندے کی ذمہ داری و جواب دہی کو صاف صاف بیان کر رہا ہے، اس کا فہم اگر پہاڑ جیسی عظیم مخلوق کو بھی نصیب ہوتا اور اسے معلوم ہو جاتا کہ اس کو کس رب قدیر کے سامنے اپنے اعمال کی جواب دہی کرنی ہے تو وہ بھی خوف سے کانپ اٹھتا۔لیکن حیرت کے لائق ہے اس انسان کی بے حسی اور بے فکری جو قرآن کو سمجھتا ہے اور اس کے ذریعہ سے حقیقت حال جان چکا ہے اور پھر بھی اس پر نہ کوئی خوف طاری ہوتا ہے، نہ کبھی اسے یہ فکر لاحق ہوتی ہے کہ جو ذمہ داریاں اس پر ڈالی گئی ہیں ان کے بارے میں وہ اپنے خدا کو کیا جواب دے گا۔ بلکہ قرآن کو سن کر یا پڑھ کر وہ اس طرح غیر متاثر رہتا ہے کہ گویا وہ ایک بے جان و بے شعور پتھر ہے جس کا کام سننا اور دیکھنا اور سمجھنا ہے ہی نہیں
 
Advertisement
اللہ آپ کو جزائے خیر دے ڈاکٹر صاحب آپ نے یہ آیات سنا کر میری صبح روشن کر کر دی
جزائے خیر کی بخشش کے اس عمل میں الله ہمارے آپ جیسے نیک بھائیوں کو اس گنہگار سے دو قدم آگے رکھے میرے بھیا . آمین
اپنی روزانہ کی دعاؤں میں یاد رکھنے کی استدعا ہے . میں بھی یاد رکھوں گا انشاءاللہ
​
 
جزائے خیر کی بخشش کے اس عمل میں الله ہمارے آپ جیسے نیک بھائیوں کو اس گنہگار سے دو قدم آگے رکھے میرے بھیا . آمین
اپنی روزانہ کی دعاؤں میں یاد رکھنے کی استدعا ہے . میں بھی یاد رکھوں گا انشاءاللہ
​
اللہ آپ کو اور آپکے پیاروں کو صحت و تندرستی کے ساتھ دین دنیا کی کامیابیاں عطا کرے آمین ثم آمین