Advertisement

انڈیا کی بنارس ہندو یونیورسٹی کے ہندو طلبہ کا مسلمان پروفیسر فیروز خان کی تقرری پر احتجاج

_109683529_tcsc5854.jpg

انڈیا کی بنارس ہندو یونیورسٹی کے ہندو طلبہ شعبۂ سنسسکرت میں ایک مسلمان پروفیسر فیروز خان کی تقرری کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان ہندوؤں کو ہندو مذہب کی تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔

وہ پروفیسر فیروز کی تقرری منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے پروفیسر فیروز کی تقرری کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفیسر فیروز تمام امیدواروں میں سب سے قابل پروفیسر ہیں اور مذہب کے نام پر ان کے ساتھ تفریق نہیں برتی جا سکتی ہے۔

_109682631_yagya-protest-bhu2.jpg

ایک ریسرچ سکالر شبھم تیواری کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان ہندوؤں کو دھرم اور سنسکرت کی تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔

’کسی کی تقرری ہوتی ہے تو وہ 65 برس تک یہاں پڑھائے گا۔ 65 برس میں نہ جانے کتنے طلبہ یہاں سے فارغ ہوں گے۔ نہ جانے کتنے بچوں کا مستقبل اس سے تباہ ہو گا۔ ہم اس تقرری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جب تک انھیں ہٹایا نہیں جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔‘

طلبہ ان کی تقرری منسوخ کرانے کے لیے یگیہ یعنی خصوصی پوجا کر رہے ہیں۔ وہ کالج میں نصب ایک کتبے میں ہندو یونیورسٹی کے بانی کے ایک قول کا حوالہ بھی دے رہے ہیں جس میں لکھا ہوا ہے کہ سنسکرت کالج میں غیر ہندو مذہب کے کسی شخص کو یہاں پڑھنے اور تعلیم دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

_109682629_subhamtiwari-student.jpg

ایک طالب علم پنیت مشرا نے کہا ' کالج میں نصب کتبے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ صرف ہندو یعنی سناتن، آریہ سماجی، جین اور بودھ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اس میں لکھا ہوا کہ غیر ہندوؤں کا یہاں داخلہ بھی ممنوع ہے۔ تو پھر مسلم پروفیسر کیسے یہاں آ سکتے ہیں؟‘

فیروز خان کا تعلق راجستھان سے ہے۔ انھوں نے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سبھی امیدواروں میں سب سے بہتر تھے۔ یونیورسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضابطے کے مطابق مذہب کی بنیاد پر کسی سے تفریق نہیں برتی جا سکتی۔

یونیورسٹی کے پراکٹر ڈاکٹر رام نارائین دیویدی نے بتایا کہ پروفیسر فیروز خان کی تقرری 'پوری طرح مسلمہ ضابطوں کے تحت کی گئی ہے۔ طلبہ یہاں ہنگامہ کر رہے ہیں۔ وہ یہ سمجھ نہیں رہے ہیں کہ ان کا انتخاب ضابطے کے تحت ہوا ہے۔ طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

_109682539_puneetmishra-student.jpg

پروفیسر خان اس سے قبل جے پور کے ایک سنسکرت ادارے میں پڑھاتے تھے۔ وہ سنسکرت کے ایک بہترین سکالر ہیں۔ انھیں کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے لیے بنارس پہنچ چکے ہیں تاہم انھوں نے ابھی تک سنسکرت کالج جوائن نہیں کیا ہے۔

_109682541_prof-bhu-drramnarayandiwedi.jpg

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے امید ظاہر کی طلبہ ان کی تقری کے خلاف احتجاج ترک کر دیں گے اور انھیں یہاں پڑھانے کا موقع دیا جائے گا۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فیروز خان کی تقری کا دفاع کیا ہے۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کر دیں لیکن طلبہ کا کہنا ہے کو جب تک پروفیسر فیروز کی تقرری کو منسوخ نہیں جاتا ان کا احتجاج جای رہے گا۔

Source​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
ایک مسلمان ہندوؤں کو ہندو مذھب کی تعلیم نہیں دے سکتا. عقلمند کہتے ہیں غیر مسلم مسلمان ریاست کر سربراہ کیوں نہیں بن سکتا​
 
سیکولر ریاست کے کٹر پنتھ ہندو مسلمان پروفیسر کی تقرری کے خلاف مورچہ لگائے بیٹھے ہیں
_109682631_yagya-protest-bhu2.jpg

_109682629_subhamtiwari-student.jpg

_109682539_puneetmishra-student.jpg

_109682541_prof-bhu-drramnarayandiwedi.jpg

_109682543_yagya-protest-bhu.jpg

​
 
Advertisement
انڈیا کے مسلمانوں کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہیے یہ کہتے تھے شکر ہے ہم پاکستان بنانے کے گناہ میں شامل نہیں.

الله شکر ہے ہم انڈین مسلمانوں جیسے نہیں اور ہم کو
ہمارا پیارا پاکستان ملا. لکھ لکھ شکر رب دا
​
 
Last edited by a moderator:
انڈیا کی بنارس ہندو یونیورسٹی کے ہندو طلبہ کا مسلمان پروفیسر فیروز خان کی تقرری پر احتجاج

_109683529_tcsc5854.jpg

انڈیا کی بنارس ہندو یونیورسٹی کے ہندو طلبہ شعبۂ سنسسکرت میں ایک مسلمان پروفیسر فیروز خان کی تقرری کے خلاف گذشتہ ایک ہفتے سے دھرنے پر بیٹھے ہیں۔ ان طلبہ کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان ہندوؤں کو ہندو مذہب کی تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔

وہ پروفیسر فیروز کی تقرری منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ وائس چانسلر نے پروفیسر فیروز کی تقرری کا دفاع کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پرفیسر فیروز تمام امیدواروں میں سب سے قابل پروفیسر ہیں اور مذہب کے نام پر ان کے ساتھ تفریق نہیں برتی جا سکتی ہے۔

_109682631_yagya-protest-bhu2.jpg

ایک ریسرچ سکالر شبھم تیواری کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان ہندوؤں کو دھرم اور سنسکرت کی تعلیم نہیں دے سکتا ہے۔

’کسی کی تقرری ہوتی ہے تو وہ 65 برس تک یہاں پڑھائے گا۔ 65 برس میں نہ جانے کتنے طلبہ یہاں سے فارغ ہوں گے۔ نہ جانے کتنے بچوں کا مستقبل اس سے تباہ ہو گا۔ ہم اس تقرری کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، جب تک انھیں ہٹایا نہیں جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔‘

طلبہ ان کی تقرری منسوخ کرانے کے لیے یگیہ یعنی خصوصی پوجا کر رہے ہیں۔ وہ کالج میں نصب ایک کتبے میں ہندو یونیورسٹی کے بانی کے ایک قول کا حوالہ بھی دے رہے ہیں جس میں لکھا ہوا ہے کہ سنسکرت کالج میں غیر ہندو مذہب کے کسی شخص کو یہاں پڑھنے اور تعلیم دینے کی اجازت نہیں ہو گی۔

_109682629_subhamtiwari-student.jpg

ایک طالب علم پنیت مشرا نے کہا ' کالج میں نصب کتبے میں واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ صرف ہندو یعنی سناتن، آریہ سماجی، جین اور بودھ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ اس میں لکھا ہوا کہ غیر ہندوؤں کا یہاں داخلہ بھی ممنوع ہے۔ تو پھر مسلم پروفیسر کیسے یہاں آ سکتے ہیں؟‘

فیروز خان کا تعلق راجستھان سے ہے۔ انھوں نے سنسکرت میں پی ایچ ڈی کیا ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ سبھی امیدواروں میں سب سے بہتر تھے۔ یونیورسٹی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضابطے کے مطابق مذہب کی بنیاد پر کسی سے تفریق نہیں برتی جا سکتی۔

یونیورسٹی کے پراکٹر ڈاکٹر رام نارائین دیویدی نے بتایا کہ پروفیسر فیروز خان کی تقرری 'پوری طرح مسلمہ ضابطوں کے تحت کی گئی ہے۔ طلبہ یہاں ہنگامہ کر رہے ہیں۔ وہ یہ سمجھ نہیں رہے ہیں کہ ان کا انتخاب ضابطے کے تحت ہوا ہے۔ طلبہ کو سمجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘

_109682539_puneetmishra-student.jpg

پروفیسر خان اس سے قبل جے پور کے ایک سنسکرت ادارے میں پڑھاتے تھے۔ وہ سنسکرت کے ایک بہترین سکالر ہیں۔ انھیں کئی ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ وہ یونیورسٹی میں اپنا عہدہ سنبھالنے کے لیے بنارس پہنچ چکے ہیں تاہم انھوں نے ابھی تک سنسکرت کالج جوائن نہیں کیا ہے۔

_109682541_prof-bhu-drramnarayandiwedi.jpg

بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے امید ظاہر کی طلبہ ان کی تقری کے خلاف احتجاج ترک کر دیں گے اور انھیں یہاں پڑھانے کا موقع دیا جائے گا۔

بنارس ہندو یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے فیروز خان کی تقری کا دفاع کیا ہے۔ انھوں نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کر دیں لیکن طلبہ کا کہنا ہے کو جب تک پروفیسر فیروز کی تقرری کو منسوخ نہیں جاتا ان کا احتجاج جای رہے گا۔

Source​

Kua jarurat thi baqwas karne ki.
 
Advertisement
This is the real India.For 70 years Indians kept up the pretence that they were a secular country.They managed to fool many countries including Muslim countries.
Hindu qadiani, madihis are hated and kept as some animal in pakistan. By muslims
 
ایک مسلمان ہندوؤں کو ہندو مذھب کی تعلیم نہیں دے سکتا. عقلمند کہتے ہیں غیر مسلم مسلمان ریاست کر سربراہ کیوں نہیں بن سکتا​
Sub ******* hien... Hindu say baraah zionist aur mazab parasat koi nahi........sirf whu Jo mazaab ko follow nahi kertaay
 
hindus ne muslmano ko barabar ke rights de rakhe hai, constitution me, why muslim don't give hindus equal rights in pakistan.