Advertisement

انڈیا اور انتظامیہ نے ورلڈ کپ 21متنازعہ کر دیا ( پارٹ ٤ ) ؟

  • انڈیا اور ٹورنامنٹ انتظامیہ نے یو اے ای میں ہونے والا ورلڈ کپ2021 متنازعہ کر دیا ( پارٹ ٤ ) ؟

    Logo.png

    ہمیشہ کی طرح سیاسی اور کرکٹ مافیاز کے خلاف میں ا پنی ناتواں آواز کو تمام تر مخالفت کے باوجود سیاست پی کے پلیٹ فارم پر بلند کرتا رہتا ہوں . جسٹس ملک قیوم کی انکوائری رپورٹ کا حوالہ دے کر میں تو صرف پاکستانی کرکٹ مافیہ کے لتے رہا تھا مگر اچانک انڈیا جیسے عالمی مافیا نے مقامی انتظامیہ کے مل کر یہ پورا ورلڈ کپ بھی گندا کر دیا ہے اور بحث کا رخ ہی مکمل طور پر تبدیل ہو گیا ہے
    ​
    • پاکستان کے خلاف انڈیا سے نوزیلند ٹیم کو ڈرایا گیا اور نتیجہ میں نیو زیلنڈ کھیل شروع ہونے سے چند گھنٹے پر پورا دورہ منسوخ کر کے واپس چلی گئی . دیکھا دیکھی انگلش ٹیم نے بھی اپنا دورہ منسوخ کر دیا
      پاکستان کہیں سیمی فائنل میں نا چلا جائے ، ٢٠١٩ کے ورلڈ کپ میں انڈیا جان بوجھ کر بغض پاکستان میں انگلینڈ سے اپنا میچ ہار گئی . دنیا کے مایہ ناز کھلاڑی نے اس وقت کہا تھا کہ انڈیا کی کھیلنے کی نیت ہی نہ تھی . آئی سی سی نے انڈیا کے خلاف کوئی ایکشن نہ لیا . یہ ہے اس کھیل کی اوقات جس کے لئے لوگ انتہائی جذباتی ہوتے ہیں . زومبیز سب بھول بھال کر دوبارہ تالیاں ٹھوکنا شروع کر دیتے ہیں .​

‘No doubt India deliberately lost to England in the 2019 World Cup’: Abdul Razzaq | Sports News,The Indian Express



چونکے میں سیریز کر رہا ہوں لھذا سب سے پہلے

پاکستان با مقابلہ نبیبیا پر تبصرہ

حیران کن طور پر پاکستانی ٹیم نے نبیبیا کے خلاف کوئی تبدیلی نہیں کو جو ایک انتہائی دانشوارانہ فیصلہ تھا جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے . دوسرا بڑا جرت مندانہ فیصلہ ٹاس جیت کر پہلی باری لینا تھا . پاکستانی ٹیم لگا تار ایک خاص قسم کے پیٹرن پر کھیل کر جیت رہی تھی . تمام کھلاڑی ہی اپنی اپنی مہارت اور تجربہ کی وجہ سے ٹیم میں شامل کئے گئے تھے لھذا تبدیلی قطعی غیر ضروری تھی . زیادہ تر باریاں بابر اعظم اور پیر مرشد محمّد وسیم نے لگائی ہیں لھذا باقی ٹیم ٹیسٹ نیہں ہوئی تھی . ١٠ اورز میں پاکستان کا سکور محض ٥٩ تھا جو پیٹرن کے مطابق تھا . اگر پہلی تین وکٹیں گر جاتیں تو باقی بلے باز ٹیسٹ ہو جاتے . لگتا ہے کپتان اور انکے نائب سیمی فائنل سے پہلے تمام ذمہ داری اپنے کندھوں پر رکھنا چاہتے ہیں . پیٹرن کے عین مطابق پاکستان کی بولنگ محض ٥ وکٹ ہی حاصل کر پائی . یعنی ٹورنامنٹ کی سب سے طاقتور ٹیم ٹورنامنٹ کی کمزور ترین ٹیم کو آل آوٹ نہیں کر سکی . پاکستان کا بہترین بالر شاہین آفریدی چار اورز میں ٣٦ رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل نہ کر سکا . یہ اہم نقطہ ذھن نشین رکھیں



انڈیا با مقابلہ افغانستان

بغض پاکستان یا انڈیا کی نمک حلالی ؟

انڈیا اور افغانستان کے بعد سوشل میڈیا پر میچ فکسنگ کو لے کر طوفان کھڑا ہو گیا ہے . یہ ایک انتہائی متنازعہ میچ بن گیا ہے . انڈیا کے شائقین اپنی قومی ٹیم کی کارگردگی سے سخت برہم تھے حالانکہ زیادہ تر میچز ٹاس کے رحم و کرم پر ہیں اور کھلاڑی کنڈیشنز کے رحم و کرم پر . کرک انفو کے مطابق انڈیا کو ایک فلیٹ پچ مہیا کی گئی . اس فلیٹ پچ پر افغانستان نے انڈیا کو بیٹنگ کرنے کو دعوت دی حالانکہ پیٹرن کے خلاف ، پاکستان کے خلاف خود باری لی تھی جس پر بھی دنیا حیران تھی . محض دو کھلاڑی آوٹ ، انڈیا نے ٹورنامنٹ کا سب سے زیادہ ٹوٹل ٢١٠ جڑ دیا .نتیجے میں افغانستان کی ٹیم ٦٦ رنز سے میچ ہاری . ان نتائج پر افغانی شائقین اپنی ٹیم کو گالیاں نکالتے رہے . دونوں فیصلے حیران کن تھے . انڈیا کو اپنی اوسط اچھی کرنے کے لئے واضح مارجن سے جیتنا تھا . ٹاس جیت کر افغانستان نے ٹیم انڈیا کو یہ موقع دیا کہ وہ اپنی خواھشات کی تکمیل کر لے . اس فلیٹ پچ پر افغانستان کی بولنگ تہس نہس ہو گئی . شاہین آفریدی کی طرح ، راشد خان بھی چار اورز میں ٣٦ رنز دے کر ایک وکٹ بھی نہ لے سکے . نبی نے خلاف توقع صرف ایک اور کیا . اس اہم میچ میں مجیب الرحمان کو فٹنس کے بہانے ریسٹ دیا گیا . کرم جنت نے ایک محض ایک اور کرایا ، ٧ رنز دے کر ایک وکٹ بھی حاصل کی . غلط ریویو کے ساتھ گندی فیلڈنگ بھی کی گئی . آخر میں ٢٠ رنز نہ بنتے تو افغانستان ١٠٠ رنز کے مارجن سے ہارتا جو ٹیم انڈیا کی ضروریات کے عین مطابق تھا . پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا .اشاریہ ٧٣ این آر آر کے ساتھ مثبت زون میں ا گیا ہے



افغانستان ٹیم کی دھاک بیٹھ چکی تھی . پاکستان کے خلاف میچ قریب قریب لے گئے تھے . اس میچ میں افغانستان کے خلاف اتنے زیادہ منفی پوائنٹس ہیں کہ الامان الحفیظ . یہ میچ افغانستان پر سیاہ دھبہ بن کر کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ چمڑا رہے گا


اسکے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ مینجمنٹ کی ساکھ بھی بری طرح مجروح ہو گئی ہے . اس سے پہلے کھیلے جانے والے میچ میں تمام پچز کا ایک خاص پیٹرن تھا . اچانک ٹیم انڈیا کو فلیٹ پچ کیوں بنا کر دی گئی ؟
کیا افغانستان کے ٹیم مینجمنٹ کو پچ کا اندازہ نہ ہوا ؟



9.42pm Just the performance India would have wanted today, to keep themselves hanging on by their fingernails. Afghanistan went against their usual template by choosing to chase, and India really pummeled their bowling on what was possibly the

flattest pitch of this tournament so far.

​
 
Advertisement
Advertisement
do you really think it was pitch reading error? Why in case of india you can't use the word MATCH FIXING . It was toooooo obvious they bought Afghans. These thankless Afghan's are born enemy of pakistan. These Hindu footlickers can go to any length to please their Bhagwan's . ashraf Ghani's left over BS.
 

https://@@@youtu.be/qnBQqE_Aizs?t=281

Indian antics against England in 2019 in order to keep Pak out...
 
اللہ کے فضل سے میں ان زومبیز میں سے نہیں۔۔۔۔۔آدھی سیریز گزرگئی، مگر حرام ہے جو ایک بھی مکمل میچ دیکھا ہو۔۔۔دو چار منٹ کی جھلکیوں کے علاوہ۔۔۔
بندہ ناچیز کا دل تو اس وقت اس کھیل سے اچاٹ ہوگیا تھا، جب ہار چور وزیر اعظم ہندودیش گیا تھا، اور آفریدی کو میچ ہرواکر آیا تھا۔۔
اس کے شاید کئی برس بعد چیمپئن ٹرافی دیکھی ہوگی۔۔
اور بس۔۔

ایک طرف اس کھیل کی دونمبریوں کو دیکھیں تو پتہ چل جاتا ہے کہ اسے فالو کرنے والے ۔۔ جان بوجھ کر خود کو دھوکہ دیتے ہیں۔۔

تو دوسری طرف فالوورز کی بے وجہ کی حد سے گزرجانے کی عادتیں۔۔ جو ایک جذباتی قوم کی نشانی ہے۔۔جو عقل سے کم اور جذبات سے زیادہ کام لیتی ہے۔۔​
 
Afghani team sold out . this is very bad for cricket. where is ICC they must banned both team India and Afghan they are playing dirty game