سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر طلب کر کے کیس سماعت کو ایک مہینے کیلئے ملتوی کر دیا
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی طرف سے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل طارق آفریدی کو 2 جولائی 2019ء کو پشاور ہائیکورٹ کا ایڈیشنل جج مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی لیکن پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے سفارش کو مسترد کر دیا گیا تھا۔
پارلیمانی کمیٹی نے 8 جولائی 2019ء کو اپنے فیصلے میں کہا کہ طارق آفریدی کی ہائیکورٹ جج ککی حیثیت سے تقرری آئین پاکستان کی شقوں سے متصادم ہیں اس لیے اسے کالعدم قرار دے رہے ہیں۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں آج چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی زیرصدارت طارق آفریدی کو جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل جج تعینات نہ کیے جانے کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ پر تعیناتی کی مخالفت کی گئی تھی۔ انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق سینئر وکیل طارق آفریدی کی ساکھ اچھی نہیں ہے۔
طارق آفریدی کے وکیل حامد خان نے اپنے موقف میں کہا کہ جوڈیشل کمیشن نے طارق آفریدی کے نام کی منظوری دی لیکن انٹیلی جنس رپورٹ پر ان کی تعیناتی نہیں کی گئی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ ججز کی تعینات کو انٹیلی جنس ایجنسیز کیسے کنٹرول کر سکتی ہیں؟
پارلیمانی کمیٹی نے ججز تعیناتی پر پیشہ ورانہ صلاحیت سامنے رکھنے کے بجائے انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا ہے، اس سے عدلیہ کی آزادی پر اثر پڑتا ہے۔
چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کا کہنا تھا کہ عدالت اس سارے معاملے کی قانونی حیثیت دیکھے گی کہ کیا جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو پارلیمانی کمیٹی مسترد کر سکتی ہے؟
معاملے پر عدالتی معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو بلا لیتے ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر طلب کر کے کیس سماعت کو ایک مہینے کیلئے ملتوی کر دیا۔
واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی نے طارق آفریدی کی نامزدگی مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق وہ پیشہ ورانہ طور پر نااہل ہیں جس کی وجہ ان کی قانون وضوابط کی خلاف ورزیاں ہیں، ان کے مالی معاملات بھی درست نہیں۔ طارق آفریدی نے اپنی درخواست میں سوال اٹھایا تھا کہ کیا ایڈیشنل جج کے عہدے کے امیدوار کی قابلیت جانچنا جوڈیشل کمیشن کی ذمہ داری ہے یا پارلیمانی کمیٹی کی؟
ایجنسیوں میں کیا پڑھایا جاتا ہے کہ وہ ہر شعبے کے لوگوں کی قابلیت پر تبصرے کرتے ہیں اور اپنی اتنی بے عزتی کس وجہ سے ہو رہی ہے جاننے سے قاصر ہیں ۔عمران خان نہیں ہے اس کی وجہ سے نہیں اپنی حرکتوں اور اس قسم کے تھرڈ کلاس اندازوں کی وجہ سے ہی عزت محبت سے سب سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ان کو چاہئے کسی اور ادارے کو ان پر رپورٹ بنانے کا کام دے کر اپنی بہتری یقینی بنائیں
ویسے ہی جیسے رات کو بارہ بجے عدالت کھول کر برطرفی روکنے والوں کو کرتے ہیں۔ جیسے کسی کی زندگی کی گارنٹی مانگ کر کرتے ہیں جب کہ پتا ہو کہ زندگی اور موت خدا کے ہاتھ میں ہے۔
Namalom ko apne pittu judges chahie Take kal ko ager yeh namalom fir se watan E aziz par shabkhon marte hein To fir inke pittu judges inke shabkhon ko jaiz qarar de sake
Maal khor aik number Haram khor agency hai aur Nadeemm khusra type sharabi kababi General Iss ka chief hai.
We don’t need such terrorist agencies and terrorist Generals.
Bandial and Minallah played a pivotal role in RCO. Bandial is at least trying rectify his mistake. However, Minallah is still working hand in gloves with Sicilian Mafia and traitor generals.
Minallah should also be be handed along with Dollar Generals after a fair and open trial for Treason.