پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں ہونےوالے خودکش دھماکے سے قبل تھریٹ الرٹ سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئےہیں۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں سانحہ پولیس لائنز کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کمشنر پشاور ریاض خان محسود کا کہنا تھا کہ مختلف علاقوں سے متعلق تھریٹ الرٹ آرہی تھیں تاہم پولیس لائنز کے حوالے سے کوئی تھریٹ الرٹ نہیں آئی تھی، ہمارے پاس ایسی کوئی انفارمیشن نہیں تھی، یہ بھی ممکن ہے کہ کوئی انفارمیشن ہو جو مجھ تک نا پہنچی ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے، اس عرصے میں فورسز کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے،گزشتہ روز ہونے والا واقعہ افسوسناک ہے، سیکیورٹی کی بہتری کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جارہےہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے متحرک ہیں، ہم نے اپنی سیکیورٹی پالیسی میں بھی کچھ تبدیلی کی ہے۔
کمشنر پشاور نے تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ جس وقت مذاکرات شرو ع ہوئے اس وقت سیز فائر تھا، دہشت گردوں نے اس سیز فائر کا فائدہ اٹھایا اور صوبے بھر میں پھیل گئے اور اب دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں۔
Koi badi khabar nahi —— Yeh Fouj kay apnay he banday hein —— Asal talks ( INSTRUCTIONS ) aur decisions —- tu behind close doors hotay hein —— Bayan Fouj ki marzi kay mutabaq jari kar dia jatay hai —— Stop this —— Awam Ab ******* nahi rehi