- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان بھی پی ٹی آئی کی طرح انٹرا پارٹی الیکشنز کیس میں پھنسا دی گئی دلچسپ سماعت۔۔۔
شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت الیکشن کمیشن آف پاکستان میں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے کی، جس میں پولیٹیکل فنانس ونگ کے ڈی جی مسعود شیروانی اور جماعت کے نمائندے پیش ہوئے۔ ڈی جی مسعود شیروانی نے کمیشن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ عوام پاکستان 9 جنوری 2025 کو رجسٹرڈ ہوئی اور اس کا پہلا الیکشن عبوری سیٹ اپ کے لیے تھا، جبکہ پارٹی آئین کے مطابق انٹرا پارٹی انتخابات 18 جون 2025 کو ہونا تھے۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے 17 جولائی اور 18 ستمبر 2025 کو نوٹسز جاری کیے، تاہم جماعت نے سالانہ گوشوارے، اخراجات، آمدنی اور واجبات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔ کمیشن نے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کے لیے تین ماہ کی مہلت دی، جس دوران 25 مارچ کو نیا آئین جمع کرایا گیا اور انتخابات پرانے آئین کے بجائے نئے ترمیم شدہ آئین کے تحت کرائے گئے، جن پر اعتراضات بھی تیار کر لیے گئے ہیں۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے آئین میں جنرل کونسل کی تعداد ایک ہزار سے کم کر کے 200 کر دی گئی ہے، جس پر چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا قانون میں اس کی کوئی حد مقرر ہے، جس پر مسعود شیروانی نے جواب دیا کہ ایسی کوئی حد موجود نہیں۔ جماعت کے نمائندے نے مؤقف اختیار کیا کہ انتخابات نئے آئین کے مطابق کرائے گئے اور تاخیر کی وجہ ملک بھر سے ورکرز کے شناختی کارڈز کی کاپیاں اکٹھی کرنا تھی۔ ڈی جی کے مطابق جمع کرائے گئے آئین پر پارٹی سربراہ کے بجائے ظفر مرزا کے دستخط ہیں۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ جمع کرائے گئے آئین اور اس کے تحت ہونے والے انتخابات کا جائزہ لیا جائے گا اور اگر یہ درست ہوئے تو آگاہ کر دیا جائے گا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Loading X post…
Open original post on X