الیکشن کمیشن کا دہرا معیار، ن لیگ کا انٹراپارٹی انتخابات کیلئے دوماہ ، پی ٹی آئی کو 20 دن کا وقت دیدیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دہرے معیار کا مظاہرہ کرتے ہوئے ن لیگ کو انٹر پارٹی کیلئے دو ماہ جبکہ پی ٹی آئی کو 20 دن کا وقت دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات کے معاملے کو سرد خانے کی نظر کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات کیلئے 20 دن کا وقت دیدیا ہے، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو ایسے وقت میں 20 روز کے اندر انٹراپارٹی انتخابات کروانے کا حکم دیا جب پی ٹی آئی کی تقریبار ساری لیڈر شپ یا جیلوں میں ہے یا لاپتہ ہے۔
آج الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے انٹرپارٹی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے 13 دسمبر کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا ہے۔
سینئر صحافی صدیق جان نے اس خبر پر تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ 13 دسمبر اس لیے اہم ہے کہ 13 دسمبر کو الیکشن شیڈول کا اعلان ہونا ہے اور 18 سے 20 دسمبر کاغذات نامزدگی جمع ہونے ہیں، زیادہ امکان یہی ظاہر کیاجارہا ہے کہ الیکشن کمیشن انٹرپارٹی الیکشن پر اعتراضات اٹھاکر تحریک انصاف سے انتخابی نشان واپس لے لے گا جبکہ پی ٹی آئی وکلاء نے فیصلہ چیلنج کرنیکا اعلان کررکھا ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے ن لیگ کے انٹراپارٹی انتخابات کا معاملہ سرد خانے میں ڈال رکھا ہے، نومبر 2022 کو ن لیگ کے قائد نواز شریف اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو انٹرپارٹی انتخابات کیلئے حتمی شوکاز نوٹس جاری کیے گئے تھے، جس کے بعد ن لیگ 2022 کے آخر تک انتخابات کروانے کی یقین دہانی کروائی تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ن لیگ کو 5 جنوری کو ایک ہفتے کے اندر انتخابات کروانے کا الٹی میٹم دیا، پھر 2 ماہ کی مہلت دی گئی اور 14 مارچ کو کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا مگر پراسرار طور پر اس کیس کو کاز لسٹ سے ہٹادیا گیا اور تب سے اب تک یہ معاملہ سرد خانے کی نظر ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/intrapah11.jpg
Advertisement





