Advertisement

'انتخاب عالم پاکستانی کرکٹ کابڑا جاہل: Shoaib Akhtar

[h=2]انتخاب عالم پاکستانی کرکٹ کا بڑا جاہل: شعیب اختر[/h]Published on 25. Oct, 2011
اسلام آباد ( ٹاپ سٹوری آن لائن خصوصی) پاکستان کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ اور مینجر انتخاب عالم کو پاکستان کا سب سے بڑا جاہل قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ موصوف کو یہ پتہ تک بھی نہیں کہ آؤٹ اور ان سوئنگ کیا ہوتی ہے اور پنتالیس سال پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ساتھ گزارنے کے بعد بھی وہ کسی کام کے نہیں ہیں اور انہیں اونگھنے کے سوا اور کوئی کام نہیں آتا ۔
اپنی آٹو بائیوگرافی میں اگر شعیب اختر نے کسی پر بہت سخت حملے کیے ہیں اور اسے جاہل تک قراردیا ہے تو وہ انتخاب عالم ہے۔ اگرچہ شیعب نے وسیم اکرم اور وقار یونس اور کچھ اور کھلاڑیوں پر بھی تنقید کی ہے لیکن بات تنقید کی حد تک رہی ہے۔ تاہم شیعب نے انتخاب عالم کا جو حشر اپنی کتاب میں کیا ہے وہ اگر انتخاب عالم خود پڑھ لیں تو شاید کئی دنوں تک سو نہ سکیں۔ اس طرح شعیب نے آسٹریلوی سابق کپتان گریگ چپیل پر بھی سخت حملے کیے ہیں جس نے شعیب کے باؤلنگ ایکشن پر پہلی دفعہ اعتراض کیا تھا، لیکن اس طرح پھر بھی نہیں جیسے اس نے انتخاب عالم پر کیے ہیں۔
______________________________________
برطانوی کرکٹر نے وہاب کو میچ فکسنگ پر تھپڑ مارا: شیعب
ورلڈ کپ99 ہارنے پرنواز شریف نے ذلیل کرایا: شعیب
شیعب کے تین محسن: لاہوری کوچوان، زرداری اور فیصل بٹ!

______________________________________
شعیب اختر نے لکھا ہے کہ کیسے پاکستانی بورڈ ہر وقت چاہتا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم جیت کر لوٹے۔ اس کہا یہ کہنا ہے کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ کبھی آپ ہارتے ہیں تو کبھی جیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جتنے بھی کوچز اب تک گزرے ہیں وہ ٹیم کی پرفارمنس پر زور دینے کی بجائے بورڈ کو خوش کرنے پر لگے رہتے ہیں تاکہ ان کی نوکری چلتی رہے اور خوشامدی بن جاتے ہیں۔ شیعب کا کہنا ہے کہ
وسیم راجہ ایک عجیب طرح کے ٹیم کوچ تھے۔ وہ ہر وقت ناراض رہنے والا کوچ تھا جو مسلسل غصے میں رہتا تھا۔ میں خوش قسمت رہا کہ اس دور میں جب وہ کوچ تھے تو میں زخمی تھا۔ میں نے اس وقت کے جتنے کھلاڑیوں سے ان کے بارے میں سنا ہے اس سے مجھے یقین ہے کہ کسی کھلاڑی کو کوئی پتہ نہیں چلا ہو گا کہ وہ ان سے کیا چاہتے تھے۔ ہاں میں اس وقت ٹٰٰٰیم میں تھا جب جاوید میانداد کوچ بنے۔ میرا خیال ہے کہ میرے میچ فٹنس نہ ہونے کی ایک بڑی وجہ جاوید میانداد تھا۔ مجھے اپنے سوالات کے جوابات کے لیے کسی دوسرے کی مدد کی ضروت پڑتی تھی۔ میں خصوصا میگزین اور دوسری اکیڈمیوں کے کوچز سے مشورے کر رہا ہوتا تھا جیسے کہ ڈیرل فوسٹر اور آئن پانٹ۔
عمومی طور پر پاکستانی کوچز سے ٹیم کو کوئی فائدہ نہیں ہوا کیونکہ وہ گندی سیاست کرتے رہتے تھے۔ وہ محض رقم کمانا چاہتے تھے اور بڑھاپے میں سفر کرنے کے شوقین تھے۔ آپ انہیں کھیل کے بارے میں گفتگو کرتے سن سکتے تھے، زندگی یا کسی اور بھی چیز کے بارے میں۔ میں کئی دفعہ شرمندہ ہوا ہوں۔ آپ تصور کریں کہ وہ جوانی میں کیسے ہوں گے خصوصا جب وہ ٹیم میں تھے۔ آپ دوسروں کو چھوڑیں انتخاب عالم کی مثال لے لیں۔ وہ پاکستان کے لیے کھیلا ہے۔ وہ کئی دفعہ ٹیم کا کوچ اور مینجر رہا ہے اور وہ ٹیم کے ساتھ پچھلے پنتالیس سالوں سے چل رہا ہے۔ اس کے باوجود وہ سب سے بڑا جاہل ہے۔ اس سے بڑا جاہل آپ کو کوئی نہیں ملا ہوگا۔ اسے کوچنگ کے بارے میں خاک بھی علم نہ ہے کہ کہ کس بلا کا نام ہے۔ وہ تو یہ بھی نہیں جانتا کہ ان سوئنگ اور اؤٹ سو ئنگ میں کیا فرق ہے اور موصوف پاکستانی کرکٹ ٹیم کو مشورے دیتے ہیں۔
اسے کھیل کے اونچ نیچ کا کوئی علم نہیں ہے، اس لیے وہ کوئی کامیاب حمکت عملی بھی نہیں بنا سکتا۔ زیادہ تر وقت وہ اونگھتا رہتا ہے یا پھر چپ کر کے بیٹھا رہے گا یا پھر ہم سے یوگا کرائے گا۔ بس اس کے علاہ وہ کچھ نہیں کر سکتا۔ ( شعیب کی بات ورلڈ کپ کے موہالی سیمی فائنل کی حد تک درست لگتی ہے کہ انتخاب جیسا سینر بندہ بھی پاکستانی ٹیم کے ساتھ تھا ، اور پھر بھی یوں لگا کہ ٹیم کے پاس کوئی حکمت عملی نہیں تھی اور بڑی آسانی سے انڈیا سے بغیر لڑے ہار گئے۔ انتخاب اور عاقب جاوید ورلڈ کپ جیتنے والی عمران کی ٹیم کے ساتھ تھے لیکن پھر بھی کھیل کو نہ سمجھ سکے کہ انہیں یہ تک یاد نہ رہا کہ انہوں نے کب پاور پلے لینا ہے اور مصباح سے اس وقت شاٹ کھلوانے شروع کیے جب پاکستان میچ پہلے ہی ہار چکا تھا۔ ایڈیٹر)
پچھلے کچھ عرصے سے انتخاب مجھے یہ کہتا رہا ہے کہ جو کچھ بھی ہوا وہ اس کے لیے شرمندہ ہے۔ وہ میرے ساتھ صلح کی کوشش کرتا رہتا ہے بلکہ اس نے مجھے کہا بھی ہے کہ آیا یہ بات میرے ذہن میں ہے کہ اس نے میرے ساتھ زیادتی کی تھی۔ انتخاب نے ایک دفعہ مجھے کہا کہ اسے علم تھا کہ میں اسے بہت ساری باتوں کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ میں نے کہا ہاں، تم نے میرے لیے بہت سارے مسائل کھڑے کیے لیکن پھر بھی میں بچ گیا۔ میں نے اسے بتایا کہ اس نے میری ذاتی زندگی کے بارے میں بھی ایک بیان دیا تھا اور میری رومانوی وارداتوں پر بھی بولا تھا جن کے بارے میں مجھے نہیں علم کہ اسے کیسے علم تھا ؟ اس نے ان تمام باتوں سے انکار کیا اور کہا کہ وہ مجھے بتائے گا کہ ان تمام باتوں کے پیچھے کون تھا جو میری کردار کشی کرا رہا تھا۔ میرا خیال ہے وہ اپنی اس گفتگو کو ایک طرح اپنی طرف سے مجھ سے مانگی گئی ایک معافی سمجھتا ہے لیکن میں آج بھی انتظار کررہا ہوں کہ انتخاب مجھے ساری کہانی سنائے۔
ان تمام باتوں سے میں یہ سوچنے پر مجبور ہو گیا کہ ہمارے لیے کوچ کا رکھنا ایک فضول کام ہے۔ آج ہم کوچ کو پانی لانے والے لڑکے کی طرح استعمال کرتے ہیں، جس کا کام لڑکوں کے لیے ہوٹل سے باہر چیزیں لانا ہے۔ ہاں اگر کوئی ڈیرل فوسٹر اور ٹام موڈی جیسا کوچ ہو تو پھر بات بنتی ہے۔ ان دونوں کو کرکٹ کا پتہ تھا خصوصا انہیں یہ پتہ تھا کہ ایک فاسٹ باؤلر کو کیسے ٹیم کے فائدے کے لیے استعمال کرنا ہے۔ ان سے کتنی بولنگ کرانی ہے اور کب اسے آرام دینا ہے اور کب ان سے کام نکلوانا ہے۔ اگر آپ کو کھلاڑیوں کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے تو پھر انہیں کوچنگ کرنے کا کیا فائدہ ہے۔ کیا عمر کے اس حصے میں آپ مجھے یہ بتائیں گے کہ شعیب آپ نے بال کیسے کرنی ہے؟ نہیں، بلکہ آپ کو میرے مزاج کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور مجھ سے ٹیم کی بہتری کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں استمال کرائیں۔
مجھے اس وقت بڑی حیرانی ہوئی جب آسٹریلوی باولر شین وارن نے مجھے کہا کہ ان کا کوچ جان بکنن ٹیم کی کامیابیوں کا سارا کریڈٹ لیتا ہے اور اس نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ دنیا کا سب سے بہترین کوچ ہے۔ میں نے کہا کیا فرمایا کوچ صاحب نے ؟ ذرا آپ اپنے کھلاڑیوں کو تو دیکھیں۔ ایڈم گلکرسٹ، جسٹن لینگر، ریکی پانٹنگ، شین وارن، گیلن میگرا۔ یہ کھلاڑی اگر زمبابوے کی ٹیم میں شامل ہوں تو بھی وہ جیت جائیں۔
http://www.topstoryonline.com/shoaib-akhtar-on-intikhab-alam
[h=2]شیعب کے تین محسن: لاہوری کوچوان، زرداری اور فیصل بٹ![/h]Published on 18. Oct, 2011
اسلام آباد (رؤف کلاسرا) دنیائے کرکٹ کی تاریخ کے تیزترین فاسٹ باولر شیعب اختر نے اپنی دھماکہ خیز آٹو بائیوگرافی میں یہ انکشاف کیا ہے کہ جنرل مشرف کے قریبی ساتھی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نسیم اشرف نے بھارتی ادکار شاہ رخ خان کی کرکٹ ٹیم میں کھیلنے کی پاداش میں ان کا مستقبل تباہ کر دیا تھا ، جو بعد میں صدر آصف زرداری اور ان کے قریبی دوست فیصل بٹ نے بچایا جس کے لیے وہ ان کے ہمیشہ مشکور رہیں گے۔ شیعب اختر کی متنازعہ کتاب Controversially Yours جس نے بھارت میں ایک ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا، فروخت کے لیے اس ہفتے پاکستان میں بک اسٹالز پر پیش کی گئی ہے۔
اس کتاب میں شیعب اختر نے اپنے بچین کی غربت سے لے کر ایک سٹار بننے تک کی کہانی بغیر لگے لپٹے بیان کی ہے۔ یہ غیرمعمولی کتاب پڑھ کر لگتا ہے کہ شیعب نے ہر سیلف میڈ انسان کی طرح سچ کے علاوہ اور کچھ نہیں لکھا جس سے ہو سکتا ہے کہ پاکستان میں بہت سارے لوگوں کو پڑھ کر تکلیف بھی ہو گئی ۔ کتاب ختم کرکے لگتا ہے کہ شیعب نے وہی کچھ لکھا ہے جو اس نے دیکھا یا سمجھا یا اس کے نزدیک جو درست تھا۔ اس نے کسی اس بندے کے ساتھ رعایت نہیں کی جس نے ماضی میں اس کے ساتھ کوئی چھوٹی سی بھی زیادتی کی تھی۔ لیکن شیعب اختر ان لوگوں کو بھی نہیں بھولا جنہوں نے اس کے لیے برے دنوں میں کچھ اہم کردار ادا کیا تھا۔
شیعب کی اس کتاب میں اس کے دوست، محسن اور دشمن بڑے واضح طور پر پہچانے جا سکتے ہیں۔
شیعب اختر نے اپنی کتاب میں دو ایسے واقعات لکھے ہیں جو ان کے خیال میں اس کی زندگی کا اہم ترین موڑ تھے۔ ایک واقعہ لاہور کے ایک ٹانگے والے سے منسلک ہے کہ کیسے اس نے ایک رات خالی جیب شیعب اختر کو نہ صرف اپنی مزدوری سے کھانا کھلایا تھا بلکہ اپنے ساتھ فٹ پاتھ پر سلایا تھا اور اگلی صبح ماڈل ٹاؤں سٹیڈیم بھی چھوڑنے گیا تھا جہاں پی آئی اے کی ٹیم کے لیے ظہیر عباس ٹرائل لے رہے تھے۔ شیعب اس واقعہ کے بارے میں لکھتا ہے کہ وہ ایک اچھا طالبعلم تھا اس لیے اس کا خاندان چاہتا تھا کہ وہ اپیی تعلیم جاری رکھے لیکن اس کے یوتھ ٹیسٹ اور ون ڈے انٹرنیشنل ڈیبو نے اسے یہ احساس دلا دیا تھا کہ کرکٹ اب اس کی واحد دلچسپی تھی۔ شیعب لکھتا ہے کہ:
مجھے پتہ تھا کہ میں اب پروفیشنل گیم کھلینا چاہتا تھا اس لیے میری کالج میں حاضریاں کم ہوتی چلی گئیں۔ میرے لیے اپنے گھروالوں کو منانا آسان کام نہیں تھا۔ مجھے یہ بھی علم تھا کہ مجھے اب ایک نوکری کی ضرورت بھی تھی تاہم ابھی تک کوئی ایسی نوکری نہیں ملی تھی جس میں مجھے دلچپسی محسوس ہوتی۔ ایک دن میرے دوست اعجاز ارشد نے مجھے بتایا کہ پاکستان ائر لائنز لاہور میں ٹرائل منعقد کر رہی تھی تاکہ وہ اپنی کراچی ڈویزن ٹیم کے لیے کھلاڑی چن سکیں۔ یہ میرے لے بہترین حل تھا۔ ایک ایسی نوکری جو میں واقعی کرنا چاہتا تھا۔ یوں میں نے اپنی قسمت آزمائی کا فیصلہ کر لیا۔ میں نے ایک بیگ پکڑا اور اعجاز کو قائل کر لیا کہ وہ میرے ساتھ لاہور چلے اور ہم لاہور کی بس پکڑنے کے لیے چل پڑے۔ ہم نے بس کی ٹکٹ نہیں خریدنی تھی کیونکہ ہم دونوں کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے۔ اس لیے ہم نے بس کے چلنے کا انتطار کیا اور جونہی اس کی رفتار تیز ہوئی ہم دونوں دوڑ کر اس کے پیچھے لٹک کر اس کی چھت پر چڑھ گئے۔ کنڈیکٹر بہت سیانا تھا اور وہ مسلسل یہ چیک کر رہا تھا کہ کوئی کمپنی کے خرچے پر مفت کا سفر تو نہیں کررہا۔ سات گھنٹے کا وہ سارا سفر ہمارا اس بس کنڈکڑ کو ڈاج کرانے میں گزرا۔ وہ ایک سائیڈ سے اوپر اپنا سر باہر کی جانب نکال لیتا اور ہم دوسری طرف جھک جاتے۔ ہر بس سٹاپ سے پہلے ہم اتر جاتے اور جونہی بس دوبارہ چلنے لگتی ہم دوڑ کر اس پر چڑھ جاتے۔ مجھے یہ سفر اچھی طرح یاد ہے کیونکہ کنڈیکڑ نے اس طرح تہیہ کیا ہواتھا کہ اس نے ہم سے کرایہ وصول کرنا ہے جیسے ہم نے سوچا ہوا تھا کہ ہم دونوں نے نہیں دینا اورہم نے مفت سفر کرنا ہے۔
اس طرح ہم شام تک لاہور پہنچ گئے۔ لیٹ پہنچے پر ایک اور مسئلہ کھڑا ہو گیا کہ اب ہم کہاں رات بسر کریں گے۔ ٹرائل اگلی صبح ہونے تھے اس لیے ہمیں رات گزارنے کے لیے کسی چھت کی ضرورت تھی۔ میری جیب میں بارہ روپے جب کہ اعجاز کے پاس تیرہ روپے تھے۔ یوں دونوں کے ملا کر پچیس روپے بنتے تھے اور ہمیں پتہ چلا کہ ایک رات کسی سستے ہوٹل میں اتنے روپوں کی ضرورت تھی۔ تاہم اگر ہم رات بسر کرنے کے لیے یہ پیسے خرچ کر دیتے تو پھر ہمیں اپنا رات کا کھانا قربان کرنا پڑتا جو ہم دونوں نوجوان لڑکوں کے لیے ممکن نہ تھا۔ اعجاز اس صورت حال سے بہت پریشان ہو گیا تاہم میں بڑے سکون میں تھا۔ میں نے اسے بتایا کہ میں رات گزارنے کے لیے کسی ٹانگے والے کے ساتھ جگہ ڈھونڈ لوں گا۔ میں نے ٹانگہ دیکھا جو کہ نیا لگ رہا تھا اور اس کے کوچوان کے پاس گیا اور سلام کہا۔ میں چاہتا ہوں کہ اپ مجھے اج رات کا کھاناکھلائیں۔
اس نے پوچھا تم کون ہو۔ میں نے اسے بتایا کہ میں پنڈی کا ایک کرکٹر ہوں۔
کیا تم پاکستان کرکٹ کے لے کھلیتے ہو۔ اس نے فورا پوچھا۔
میں نے کہا اللہ کرے کہ یہ بھی ایک دن ہوگا لیکن اس وقت میں تمہارے سامنے کھڑا ہوں۔
مجھے آج تک یاد ہے کہ وہ میری بات سن کر مسکرا پڑا تھا اور پوچھنے لگا کہ وہ میرے اوپر کیوں یہ مہربانی کرے۔
میں نے اسے جواب دیا کہ جب میں پاکستان کرکٹ ٹیم میں کھلیوں گا تو اس سے ملنے کے لیے آؤں گا۔
اس نے مجھ سے پوچھا کہ واقعی تم اس بات پر یقین رکھتے ہو کہ ایک دن تم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کھیلو گے۔
میں نے کہا بالکل اور اسے کہا کہ میری آنکھوں میں دیکھو، تمیں سب کچھ نظر اجائے گا۔
ٹانگے والا بولا تو پھر ٹھیک ہے کہ یہ ڈیل ہے۔
اس طرح میں نے عزیز خان کو اس بات پر بھی راضی کیا کہ کہ وہ ہمیں اپنے ساتھ سونے کی جگہ بھی دے۔
اس رات میں سکون سے لاہور کے فٹ پاتھ پر ٹانگے والے کے ساتھ سویا۔
اگلی صبح عزیز خان نے مہربانی کی اور ہمیں ٹانگے پر ماڈل ٹاؤن کے گراونڈ تک چھوڑ آیا جہاں ٹرائل ہونے تھے۔ ٹانگے صرف مال روڈ تک جا سکتے تھے اور ہم وہیں اتر گئے۔ میں نے ٹانگے والے عزیز خان سے اپنا وعدہ دہرایا کہ میں جب بھی پاکستانی کرکٹ ٹیم کا ممبر بنوں گا اس سے ملنے آؤں گا اور اگر اس نے کبھی یہ سنا کہ کوئی کھلاڑی اسے ڈھونڈ رہا تھا تو وہ سمجھ جائے کہ یہ میں تھا۔
نام یاد رکھنا، میں نے اسے بتایا۔
وہاں سے دوگھنٹے پیدل چلنے کے بعد ماڈل ٹاؤن کے گراؤنڈ پہنچ گیا۔
*******************
اس واقعہ کو چھ سال گزر گئے تھے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان کلکتہ میں میچ ہونا تھا۔ بھارتی کھلاڑی وارم اپ ہو رہے تھے۔ میں سچن ٹنڈلکر کے پاس گیا اور اس سے پوچھا کہ وہ جانتا ہے کہ میں کون ہوں؟
اس نے میری طرف دیکھا اور بولا کہ نہیں۔
میں نے اسے کہا تو تم بہت جلد مجھے جان جاؤ گے۔
میں نے اسے اپنی پہلی ہی بال پر آؤٹ کردیا اور اس نے بعد میں مجھے کہا کہ اب میں تمیں یاد رکھوں گا۔
کئی برس بعد میں نے سچن سے پوچھا کہ آیا اسے یہ بات یادتھی تو اس نے کہا کہ نہیں اسے یاد نہیں تھا۔

جب میچ شروع ہو ا تو میری ٹانگیں کانپ رہی تھیں اور مجھے پتہ تھا کہ سچن ہی وہ کھلاڑی تھا جسے میں نے آؤٹ کرنا تھا۔ اگرچہ میں ان سب کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنا چاہتا تھا کیونکہ میرے اندر انہیں آؤٹ کرنے کے کی بھوک بہت بڑھ گئی تھی۔ میچ شروع ہونے سے پہلے میں نے ثقلین مشتاق سے شرط لگائی۔ اس نے کہا کہ وہ یہ پرائز وکٹ لے گا جب کہ میں نے کہا کہ سچن کی پرائز وکٹ میں لوں گا۔
مجھے یاد ہے کہ میں بال اپنی طرف پھنیکے جانے کا انتظار کرتا رہا۔ جب آخر بال مجھے دی گئی، مجھے پتہ تھا کہ اب یہ میری کمانڈ پر سوئنگ کرے گی۔ میں نے پہلے لکشمن کی وکٹ لی۔ میرا اگلا شکار راہول ڈریوڈ تھا جس کے بارے میں یہ بات مشہور تھی کہ وہ ایک ایسا کھلاڑی تھا جو آسانی سے اؤٹ نہیں ہوتا۔ میری ایک بال بنانا کی طرح سوئنگ ہوئی اور اس کی بیلز اڑ گئیں۔
اس کے بعد سچن ٹنڈلکر چلتا ہوا اندر آیا۔ میں نے زندگی میں کسی کھلاڑی کے اندر آنے پر تماشائیوں میں اتنا جوش و خروش اور ان کا شور نہیں سنا۔

مجھے آج تک یاد ہے کہ میں سوچ رہا تھا کہ کون آرہا ہے بھائی۔ ثقلین مشاق نے مجھے کہنی ماری اور کہا کہ وہ دیکھو، آ رہاہے پرائز وکٹ۔ میں نے اپنا سر ہلاہا اور اس کے وکٹ پر سیٹل ہونے کا انتظار کرنے لگا۔ میں نے آسمان کی طرف دیکھا اور کہا باس۔ مجھے اس کی ضرورت ہے۔ میں اسے اپنی پہلی بال پر ہی اؤٹ کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے یہ دعا آج تک یاد ہے۔
اور پھر میں اتنی تیزی سے دوڑا جتنا دوڑ سکتا تھا اور سچن پر بال پھینکی۔ اس نے causal انداز میں شاٹ کھیلا اور بال کو ایک میل سے مس کیا۔ پرائز وکٹ میں لے چکا تھا۔ میں گراؤنڈ پر گر گیا اور سجدہ میں کہنے لگا تھینک یو باس۔ تھنیک یو۔

میں نے وہ بال واقعی سوئنگ کی تھی جس بال پر سچن آؤٹ ہوا تھا۔ میرے خیال میں جس بال پر میں نے ڈرویڈ کو اؤٹ کیا تھاوہ بہتر بال تھی۔ جب راہول ڈرویڈ آؤٹ ہوا تھا تو گراؤنڈ میں خاموشی ہو گئی تھی۔ تاہم جب سچن اؤٹ ہوا تو ایڈن گارڈن کو سانپ سونگھ گیا۔
تاہم جب میں نے اپنا اوور ختم کیا تو پورے سٹیڈیم میں بیٹھے بھارتی تماشائیوں نے کھڑے ہو کر مجھے بھرپور داد دی اور میرا دل شکر گزاری کے جذبات سے بھر گیا۔ جب ہم پاکستان لوٹے تو مجھے اندازہ نہیں تھا کہ ان دو بھارتی کھلاٰڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد میں اتنا مشہور ہو گیا تھا کہ ائرپورٹ پر لوگوں نے کندھوں پر اٹھا لیا اور ایک قطار بنا کر مجھے دیکھنے کے لیے کھڑے تھے۔ ہر طرف پیسوں کی بارش ہونے لگی اور میں اشتہاروں کی مدد سے اپنا پنڈی کا گھر بنانے میں کامیاب ہو گیا۔
تاہم میں نے ابھی ایک وعدہ پورا کرنا تھا۔
پاکستان پہنچے ہی اگلی رات میں نے اپنا بھیس بدلا۔ ایک وہگ اور عینک پہن کر میں داتا دربار گیا اور وہاں شکرانے کے نفل ادا کیے اور اس کے بعد ریلوے اسٹیشن کی طرف نکل گیا تاکہ اسی ٹانگے والے عزیز خان کو تلاش کروں جس نے چھ سال قبل مجھے فٹ پاتھ پر سونے کے لیے اپنے ساتھ جگہ دی تھی۔
مجھے اسے تلاش کرنے میں خاصا وقت لگ گیا۔ تاہم آخر میں نے اسے ڈھونڈ لیا۔ وہ ایک کونے میں سو رہا تھا۔ جب میں نے اسے اٹھایا تو وہ ڈر سا گیا۔ جب اس نے پوری طرح اپنی آنکھیں کھول لیں تو میں نے اس کی آنکھوں میں دیکھ کر کہا میں تینوں کہیا سی جدوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم دا کھلاڑی بنا ں گا تے میں اواں گا۔ اس نے ایک جمپ لگایا اور ایک بچے کی طرح میرے بازوں میں آگیا اور مجھے گلے سے لگا لیا اور منہ میں میرے لیے دعائیں کرتا رہا۔
وہ بڑی دیر تک ایک ہی بات کرتا رہا کہ اسے یقین نہیں آرہا کہ یہ میں شیعب اختر ہی تھا۔ کچھ دیر کے بعد ہم چائے پینے کے لیے قریبی دوکان پر گئے۔ ا س دوران وہ خدا کی شان پر حیران ہوتا رہا اور کہتا رہا کہ معجزے اس طرح ہوتے ہیں اور آپ بھی ان معجزوں میں سے ایک ہو۔ اس نے بتایا کہ یہ بات اس کے لیے ایک خواب کی طرح تھی کہ جو بندہ اس کے ساتھ فٹ پاتھ پر سویا تھا وہ آج پاکستان کا سب سے زیادہ چاہا جانے والا شخص تھا۔
اتنی دیر میں ہجوم اکھٹا ہونا شروع ہو گیا تھا اور ریلوے اسٹیشن کو واقعتا بند کرنا پڑا۔ اس نے ان کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ آپ کو کتنے لوگ جانتے ہیں اور وہ آپ کو اپنے گھر لے جانے کے لیے بے چین ہیں۔ میں نے کہا، ہاں لیکن تم وہ شخص تھے جس نے مجھے اس وقت پناہ دی جب مجھے کوئی نہیں جانتا تھا اس لیے تم واحد شخص ہو جسے میں جانتا ہون اور میں یہاں صرف تم سے ملنے آیا ہوں۔ میں نے بڑی کوشش کی کہ اس کی جیب میں کچھ روپے ڈال دوں لیکن اس نے وہ رقم مجھ سے نہیں لی۔ عزیز خان دنیا کی آنکھوں میں ایک غریب آدمی تھا لیکن میرے لیے وہ عزت نفس اور عظمت کا شاہکار تھا۔ اسی رات ہم دونوں نے دوبارہ کھانا کھایا اور اس نے کھانے کے پیسے خود دیے۔ وہ بولا کہ اس دن بھی میں نے تجھے کھانا کھلایا تھا اور آج بھی میں ہی کھلاؤں گا۔ اس دن بھی تو میرے لیے شیعب تھا اور میں چاہتا ہوں کہ تو ہمیشہ شیعب ہی رہے کبھی بھی نہ بدلنا۔
اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں اس کے ٹانگے کی سواری کروں گا۔ میں نے کہا کیوں نہیں۔ یوں ہم دونوں نے وہی روٹ لیا جو چھ سال قبل استعمال کیا تھا جب میں پی آئی اے کے لیے ٹرائل دینے کے لیے آیا تھا۔
عزیز خان میرے ساتھ رابطے میں رہا جب تک وہ چار سال قبل فوت ہوگیا۔
*********************
شاہ رخ کی ٹیم کے ساتھ کھلینے اور للت مودی دھوکا کھانے کے بعد میرے لیے سب سے بڑا مسئلہ اب پاکستان کرکٹ بورڈ تھا جہاں نسیم اشرف میرا کیرئر تباہ کرنے پر تلا ہوا تھا۔ حالات اتنے بگڑ گئے کہ میں نے اپنے ایک دوست مبشر کو انگلینڈ فون کیا جس سے میری ملاقات مانچسٹر دو ہزار میں ہوئی تھی۔ ہم اس وقت سے دوست تھے۔ اس نے مجھے فورا فیصل بٹ سے ملوایا جو کہ صدر زرداری کا قریبی دوست تھا۔ میں نے اس کے سامنے اپنا مسئلہ رکھا اور اسے بتایا کہ نسیم اشرف میرے ساتھ یہ کھیل کھیل رہا تھا۔

فیصل بٹ میری مدد کے لیے تیارہو گیا۔
اس وقت پاکستان میں سیای طاقت کا توازن بدل رہا تھا اور جنرل مشرف کی گرفت کمزور ہو رہی تھی۔ اس وقت تک بے نظیر بھٹو کو گولی ماری جاچکی تھی اور زرداری صاحب اس وقت سیاسی قوت حاصل کر رہے تھے اس لے نیسم اشرف کا کھیل ختم ہو رہاتھا جو کہ جنرل مشرف کا بہت قریبی تھا۔
میں نے الطاف حسین کو بھی ایک فون کال کی تھی کہ وہ میرا مسئلہ حل کرنے میں مدد کرے اور ان سے کہا کہ وہ رحمن ملک سے بات کریں جو یہ سب کچھ کر سکتا تھا۔ الطاف بھائی نے رحمن ملک سے بات کی جس نے شروع میں میرے کیس پر زیادہ توجہ نہیں دی۔
پھر زرداری صاحب نے خود فون کیا۔ یوں اب یہ رحمن ملک کے لیے پارٹی کا معاملہ بن گیا تھا۔
دو ہفتے گزر گئے تھے۔ جنرل مشرف کے ججوں کو برطرف کرنے کے بعد اٹھنا والا تنازعہ اپنے عروج پر تھا۔ زرداری صاحب دوبئی میں تھے اور اپنے معاملات میں گردن تک پھنسے ہوئے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنی تمام تر مصروفیت کے باوجود یاد رکھا۔ زرداری صاحب نے فیصل بٹ کو فون کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا صورت حال ہے۔ فیصل بٹ نے انہیں بتایا کہ اب تک کوئی بھی کام نہیں ہوا تھا۔ اس کے بعد زرداری صاحب نے رحمن ملک کو فون کیا اور ان سے کہا کہ وہ یہ سارا معاملہ اسی رات ہی سلجھائیں۔ یوں اس رات یہ سب کچھ ہو گیا۔ میں عبید کے ساتھ دوڑ لگا رہا تھا تاکہ میں اپنی پریشانیوں کو اپنے سے دور رکھ سکوں۔ اس رات مجھے اسلام آباد بلا لیا گیا۔ اس وقت نیسم اشرف کو بھی جگایا گیا اور اسے رحمن ملک کے گھر پر طلب کیا گیا۔ اسے رحمن ملک نے بتایا کہ یہ مسئلہ فورا حل کرنا ہیا۔ اب یہ پارٹی کا معاملہ بن چکا تھا اور اب تم شیعب کی گردن سے اتر جاؤ۔ یہ زرداری صاحب کا حکم ہے۔ اگر آپ نے شیعب سے بین نہ اٹھایا، تو پھر کل صبح بورڈ کا نیا چیرمین ہو گا۔
اشرف نے کہا کہ وہ جنرل مشرف سے اس بارے میں مشورہ کرنا چاہتے ہیں۔ ملک نے اسے بتایا کہ جنرل مشرف کو پہلے یہ بتا دیا گیا ہے اور وہ اس معاملے میں کوئی مداخلت نہیں کریں گے۔
یوں میں اور چیرمین بورڈ کسی تیسرے شخص کے گھر میں ایک دوسرے کے سامنے کھڑے تھے۔ میں نسیم کے چہرے پر واضح طور پر شکست کے تاثرات پڑھ سکتا تھا اور میں اس بات سے انکار نہیں کروں گا کہ اس سے مجھے بڑی خوشی محسوس ہوئی۔ اس وقت رات کے ڈھائی بج رہے تھے جب سفید پاجامہ اور سرخ کرتہ میں ملبوس نشیم اشرف اپنی آنکھیں ملتا جو پھٹنے والی تھیں جب اس نے مجھے رحمن ملک کے ساتھ بیٹھے ہوئے دیکھا۔

بعد میں مجھے شفقت نغمی نے بتایا تھا کہ جب رحمن ملک نے نیسم اشرف کو بلایا تھا تو اس نے اسے فون کیا تھا۔نغمی اس وقت بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر تھے۔ نسیم نے ان سے پوچھا کہ اب کیا کروں جس پر نغمی نے انہیں مشورہ دیا کہ اپ سڑک کے درمیان کھڑے ہو۔ ایک بھاری ٹرک تمہاری طرف آرہا ہے، بہتر ہے کہ تم اس کے راستے سے ہٹ جاؤ اور شیعب کو جانے دو۔
رحمن ملک نے ہم سب کو کھانے پر بلایا لیکن میں نے کہا کہ میں اس شخص نسیم اشرف کے ساتھ نہیں کھاؤں گا۔ تاہم میں نے رحمن ملک کی عزت رکھنے کے لیے حامی بھر لی۔
رحمن ملک چاہتے تھے کہ میں نسیم اشرف سے ہاتھ ملاؤں لیکن میں نے پھر انکار کر دیا۔ ہم کمرے میں ایک دوسرے کی مخالف سمتوں میں بیٹھے تھے اور ایک دوسرے سے بات بھی نہیں کر رہے تھے۔ رحمن ملک چاہتے تھے کہ ہم اگر دوستوں کی طرح نہیں تو کم از کم ان لوگوں کو طرح وہاں سے روانہ ہوں جنہوں نے اپنے ماضی کو اپنے پیچھے چھوڑ دیا تھا۔ میں نے کہا کہ یہ ممکن ہی نہیں تھا۔

رحمن ملک کمرے سے باہر چلے گئے اور میں نسیم اشرف سے پوچھے بغیر نہ رہ سکا کہ اس کے کوڈ آف کنڈکٹ اور ڈسپلن کا کیا بنا۔ میں شاید اسی لہر میں اس طرح کی باتیں کرتا رہتا کہ ملک صاحب کمرے میں لوٹ آئے اور مجھے کہنے لگے کہ میں اس طرح کی باتیں نہ کروں کیونکہ وہ مجھ سے عمر میں بڑے ہیں اور میں ان سے معذرت کروں۔کیونکہ تم نے ان کے خلاف یہ بات کھلے عام کی تھی لہذا تمہیں معذرت بھی ایسے کرنی ہوگی۔
یہ سن کر مجھے ایک دورہ پڑنے والا تھا کہ میں نے اس سے معافی مانگنی تھی۔ تاہم رحمن ملک نے مجھ سے درخواست کی اور اب اس مسئلے کو لٹکائے رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں تھا۔ یوں چند باتیں طے کرنے کے بعد یہ کسٹم ٹیلرڈ معافی بھی مانگی گئی۔ میں ابھی تک یہ ہضم نہیں کرسکا کہ مجھے نسم اشرف سے سوری کرنا پڑگیا تھا تاہم ہمارے درمیان یہ بات طے ہوگئی کہ میں بھارت میں کھیلوں گا اور بعد میں بین اٹھا لیا گیا۔
میں صدر زرداری کا بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے برے وقت میں میرا ساتھ دیا۔ میں فیصل بٹ اور مبشر کا بھی دل سے ممنوع ہوں۔ میں ان کی اپنے لیے کی گئی اس مدد کو کبھی نہیں بھلا پاؤں گا۔
http://www.topstoryonline.com/excerpts-from-shoaib-akhtar-book
 
rauf kasra jhot ki bi koi had hoti hey jab shoiab akhter shahrukh ki team team meen khela tha uss waqat musharf and nseem too ja chuke the .rauf klsra mera khyal hey apna nam rauf galasada rakhloo agar mera yeh message padhloo too doob maroo pehle bi tum bahut si jhuti stories likhte rahte ho shame on u
 
rauf kasra jhot ki bi koi had hoti hey jab shoiab akhter shahrukh ki team team meen khela tha uss waqat musharf and nseem too ja chuke the .rauf klsra mera khyal hey apna nam rauf galasada rakhloo agar mera yeh message padhloo too doob maroo pehle bi tum bahut si jhuti stories likhte rahte ho shame on u
you are wrong... check your statistics once again b4 lashing out at someone. IPL2008 ended in June while MUSH went a few months after this.