عام انتخابات کے سلسلے میں انتخابی مہم کےلئے استعمال ہونے والا تشہیری سامان پینافلیکس، بینرز، بنٹنگز، ٹوپیاں اور بیجز کی فروخت سست روی کا شکار ہے۔
پیپر مارکیٹ میں وی آئی پی فلیگس کے چیف ایگزیکٹو شیخ نثار پرچم والا نے بتایا کہ گزشتہ چند دنوں سے کچھ آرڈرز آنا شروع ہو گئے ہیں تاہم 2018 کے انتخابات کے مقابلے میں اِس بار انتخابی ماحول کا فقدان ہے،
شیخ نثار پرچم والا نے کہا کہ انتخابی نشان کے تنازع کے سبب 2024 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی منظر نامے سے غیر موجودگی نے ہماری تشہیری سامان کی پروڈکشن کو 30 سے 35 فیصد تک متاثر کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی پیشگی آرڈر ملے بغیر پی ٹی آئی کے انتخابی نشان کےساتھ تشہیری سامان تیار کیا تو سرمایہ کاری کے ضائع ہونے کا ممکنہ خدشہ رہے گا۔
Loading X post…
Open original post on Xانہوں نے بتایا کہ فی الحال جھنڈوں، بنٹنگز، ٹوپیوں، بیجز وغیرہ کی تیاریوں میں پیپلز پارٹی پیش پیش نظر آرہی ہے، اس سال گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے)کی جانب سے بھی مختلف اشیا کی تیاری کے آرڈر آچکے ہیں جوپچھلے سال برائے نام تھے۔
انہوں نے کہا کہ انتخابات اور اس سے انتخابی مہم کے لیے تشہیری سامان کی تیاری عام طور پر انتخابات سے 6 سے 8 ماہ قبل شروع ہو جاتی ہے، مینوفیکچررز کو بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑےگا اگر تیار شدہ تشہیری سامان کی فروخت نہ ہوسکی یا فروخت میں اضافہ نہ ہوا۔
برنس روڈ پر ’الباقی گرافکس‘ کے مالک محمد التمش فیروز نے بتایا کہ پینافلیکس کی فروخت صرف 10 سے 15 فیصد ہے، فی الحال صرف 7 سے 8 گاہک پینافلیکس بینرز کے آرڈر دینے کے لیے آتے ہیں جبکہ 2018 کے انتخابات سے ایک روز قبل یہ تعداد 100 تک پہنچ چکی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف پیپلزپارٹی کے پینافلیکس آئٹمز کے آرڈرز موصول ہورہے ہیں، دوسری پارٹیوں سے آرڈر تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں، پی ٹی آئی کے پینافلیکس تیار کرنے کا شاید ہی کوئی آرڈر ملا ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5elcltiobadgesjddgd.png
Advertisement





