پاکستان میں عام انتخابات کی گونج ہے,عام انتخابات 2024 میں حصہ لینے والے 5234 یعنی 29 فیصد امیدواروں کو مختلف مقدمات اور انکوائریوں کا سامنا ہے۔
ہم انویسٹگیشن ٹیم کی تحقیقات کے مطابق مقدمات اور انکوائریوں کا سامنا کرنے والے 3470 امیدواروں کا تعلق پنجاب، 985 کا تعلق سندھ، 535 کاخیبرپختونخوا، 225 کا بلوچستان سے اور 19 امیدواروں کا تعلق وفاقی دارالحکومت اسلام اباد سے ہے۔
امیدواروں کو غداری، قتل، ٹیکس چوری، منی لانڈرنگ،بینک ڈیفالٹ،کرپشن، ریپ، دہری شہریت اور انسانی اسمگلنگ جیسے مقدمات کا سامنا ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ مجموعی طور پر 10307 یعنی 36 فیصد امیدواران الیکشن سے مکمل طور پر باہر ہوگئے ہیں۔
ہم انویسٹگیشن ٹیم نے امیدواروں کے مقدمات اور ان پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے ڈیٹا اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی، ایف بی آر ، اینٹی کرپشن، نادرا، ایف آئی اے ، نیب اور ریٹرننگ آفیسرز سے حاصل کیا ہے۔
آٹھ فروری کو ہونے والے عام انتخابات 2024 کے لیے لگ بھگ 28626 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے، اب چھان بین کے بات اٹھارہ ہزار تین سو انیس امیدواران حتمی طور الیکشن کے دنگل میں حصہ لے رہے ہیں۔5961 امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے جبکہ 4346 امیدواران مختلف وجوہات کی بنا پر الیکشن کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
4346 امیدوار مختلف وجوہات کی وجہ سے الیکشن دنگل کا حصہ نہیں ہیں، ان امیدواروں کے کاغذات پہلے سٹیج پر مسترد ہوگئے یا واپس کردیے گئے تھے، 5961 امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس بھی لے لیے ہیں۔
مزید انکشافات کے مطابق مقدمات اور انکوائریوں میں ملوث 1685 امیدواران آزاد امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، اسطرح مقدمات میں ملوث 789 امیدواروں کو تحریک انصاف کی مدد حاصل ہے۔
388 امیدوار پیپلز پارٹی اور 298 امیدواروں کو مسلم لیگ (ن) کی مدد حاصل ہے، 86 امیدوارعوامی نیشنل پارٹی، 69 امیدوار جمعیت علماء اسلام (ف) اور56 کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ سے ہے۔تقریبا 55 امیدواران تحریک لبیک پاکستان، 42 کا تعلق آئی پی پی اور 39 کا تعلق پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین سے ہے۔
ہم انویسٹی گیشن ٹیم کو دستیاب معلومات کے مطابق 37 39 نیشنل پارٹی، 31 پشتونخوا ملی عوامی پارٹی، 15 اخترمینگل کی پارٹی سے، 11 باپ پارٹی سے اور2 امیدوار عوامی مسلم لیگ سے ہیں۔
ڈیڑھ سو سے زائد امیدواروں پرقومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے اسطرح سے 56 امیدوار مبینہ طور پر دہری شہریت کے حامل ہیں۔
858 امیدوار بینک، بجلی کی کمپنیوں، پی ٹی سی ایل اور گیس کمپنیوں کے ڈیفالٹرز ہیں جبکہ گیارہ سو سے زائد امیدوار ایف بی ار کے ساتھ رجسٹرڈ ہی نہیں تھے۔
انتخابی دنگل سے باہر ہونے والے اہم امیدواروں میں بانی تحریک انصاف عمران خان، سابق وزیراعلی پنجاب پرویزالہی، سابق وفاقی وزیر حماد اظہر وغیرہ شامل ہیں۔
مختلف مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں سابق وزراعظم نواز شریف، شہباز شریف، راجہ پرویزاشرف اوریوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ،سابق وزراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار، منظور وٹو، حمزہ شہباز شریف اور پرویزالہی، سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز،سابق وزراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، امیرحیدرہوتی، پرویز خٹک اور اکرم درانی اورسابق وزراعلی اسلم رئیسانی، عبدالقدوس بزنجو، جام کمال خان پر بھی مختلف انکوائریاں اور کیسز درج ہیں۔
ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار، ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال ،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور جمشید دستی بھی مختلف مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، ثناءاللہ زہری، خورشید شاہ ، نادر مگسی ،حنا ربانی کھر، ایمل ولی ،شیخ رشید اور اسد عمر پر بھی مقدمات ہیں۔
غلام احمد بلور، مونس الہی ، فردوس عاشق اعوان، عطااللہ تارڑ، منظور وسان، مراد سعید، عاطف خان، علی محمد خان، علی امین گنڈا پور، خرم شیرزمان، مجید نیازی، ملک نیاز جکھڑ، شہاب الدین سیہڑ، زین قریشی، ہاشم ڈوگر، جہانگیر ترین، علیم خان، علی نواز اعوان، راشد شفیق، فیاض الحسن چوہان، فریال تالپور، خرم معین وٹو، برجیس طاہر، غلام مصطفیٰ کھر، فرخ حبیب، رانا ثنااللہ، شہریارافریدی، یاسمین راشد، شفقت محمود، عالیہ حمزہ، زرتاج گل، ہاشم جوان بخت، محمودالرشید، فواد چوہدری، عامرکیانی کو بھی مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔
قاسم سوری، لطف الرحمان، اسد رحمان، ریاض فتیانہ،سلیم رحمان، جاوید اکبر، فہیم خان، حلیم عادل شیخ، عمرایوب، انورتاج، فضل خان، فیصل امین، یعقوب شیخ، شبیرقریشی، اکبرایوب، گل ظفر، گل دادخان، طاہرصادق، ایمان طاہر،ثنااللہ مستی خیل، ملک قرامت، شیرمغیری، شرجیل میمن، عامرڈوگر، ابراہیم خان، اورنگ زیب کھچی، جعفربزدار، سیف الرحمان، عالمگیرخان، افتاب جہانگیر اور آغا سراج درانی بھی مقدمات کا سامنا کرنے والوں میں شامل ہیں۔
فہمیدہ مرزا، ذوالفقار مرزا، دوست محمد کھوسہ، اویس لغاری، اسد قیصر، آفتاب شیر پاؤ، حنیف عباسی، انجم عقیل اور طارق فضل چوہدری کو بھی مختلف مقدمات کا سامنا ہے۔
نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ انتخابات کرانا ہماری آئینی ذمےداری ہے، الیکشن آٹھ فروری کو ہی ہوں گے,نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے امریکی ٹی وی سی این بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بحالی اولین ترجیں ہے ، الیکشن کمیشن آئندہ انتخابات کیلئے تمام تقاضے پورے کرچکا ہے۔
پاکستان میں انتخابات کے سوال پر انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عام انتخابات8فروری کوہی ہوں گے ، الیکشن سےپہلے قیاس آرائیاں ہوتی ہیں،انتخابات ہوجائیں تو عالمی مبصرین شفافیت سےمتعلق خود جان جائیں گے ،پاکستان میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، فروری میں ہونیوالے انتخابات معاشی استحکام کی جانب ایک قدم ہوگا۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ انتخابات کرانا آئینی ذمہ داری ہے نگراں حکومت خوش اسلوبی سے پورا کریں گے ، عوام کو ووٹ ڈالنے کا موقع فراہم کرنا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔
ملکی معیشت کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ معیشت کی بہتری کیلئےاصلاحات ناگزیر ہیں ، آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کررہےہیں ، 11 جنوری کو آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے دوسری قسط کی منظوری دی۔
بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال کے جواب میں انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ سابق وزیراعظم پرملک میں جلاؤگھیراؤکرانےکاالزام ہے،انھوں نے اپنے کارکنوں کو اکسا کر حملےکرائے، کسی بےگناہ کوجیل میں نہیں ڈالاگیا،9مئی کےحملوں میں ملوث افراد جیل میں ہیں.
نگراں وزیراعظم کا بانی پی ٹی آئی کے الزامات سے متعلق کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی الزامات لگاسکتے ہیں یہ ان کا حق ہے فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔
نگراں وزیراعظم نے بتایا کہ افغانستان میں امریکا کے ہتھیار بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوئے اور دہشتگردوں کے ہاتھ لگے۔
افغان مہاجرین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ خطے کی صورتحال میں پاکستان کا کردار بہت اہم ہے ، افغان مہاجرین کئی دہائیوں سے پاکستان میں مقیم تھے ،عوام کے تحفظ کےلئے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کا قدم اٹھایا، اب پاکستان میں جو بھی آئے گا قانونی دستاویز لیکر آئے گا۔
انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کودہشتگردی سمیت معاشی چیلنجز کا سامنا رہاہے اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کاایک مضبوط مؤقف ہے اور پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔
پاک چین تعلقات کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ چین کیساتھ بہت قریبی اسٹریٹجک شراکت داری ہے ، پاکستان اور چین میں مضبوط تعلقات کی ایک تاریخ ہے، خطے کی صورتحال پاک چین تعلقات پر اثر انداز نہیں ہوسکتی۔
غیرقانونی مقیم پاکستان کی سیکیورٹی کیلئے خطرہ ہیں ،چاردہائیوں سےافغان مہاجرین کی میزبانی کی،اب واپس بھیج رہے ہیں،
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/el1h1i3h34.jpg
Advertisement





