Advertisement

انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز مشکلات کا شک&amp

nawaz-shahbaz.jpg


اسلام آباد (عظمت ملک) آئندہ انتخابات ، نگران حکومت کے قیام اور موجودہ حکومت کے خاتمے کے دن جتنے قریب آتے جا رہے ہیں پاکستان کی ایک اہم اور بڑی سیاسی جماعت مسلم لیگ ن اتنی تیزی سے پارٹی کے اندر مسائل و اختلافات کا شکار ہو رہی ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن جو موجودہ حکومت کے قیام کے بعد حکومت سے اتحاد میں بھی مستقل مزاج نہیں رہی اور عدلیہ کی بحالی تحریک کی وجہ سے حکومت چھوڑ دی، لیکن اس کے بعد چار سال تک حکومت کو مسلسل ڈھکی چھپی حمایت کرتی رہی۔

جہاں پیپلزپارٹی کی حکومت گرنے کا موقع آتا وہاں مسلم لیگ ن خفیہ طور پر پی پی کی حمایت کرتی رہی اور جہاں حکومت کو گرنے کا خطرہ نہ ہوتا وہاں پر زور احتجاج کی صورت میں حکومت کے خلاف سرگرم رہی ، پاکستان تحریک انصاف کے متحرک ہونے کے بعد اور ملکی سیاست میں نئی پارٹی بن کر ابھرنے کی تیاریوں کے ساتھ ہی مسلم لیگ ن کا ستارہ گردش میں آ گیا ، مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما مخدوم جاوید ہاشمی اسی دوران اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شریف برادران سے اختلافات کی بنیاد پر تحریک انصاف کا حصہ بن گئے ، جس کے بعد ن لیگ کے دیگر سینئر رہنماؤں نے بھی پارٹی چھوڑنے کے لیے پر تولے مگر شریف برادران کی بروقت ملاقاتوں نے یہ کوشش ناکام بنا دی۔________________کیپٹن صفدر معطل، شوکاز نوٹس جاری
________________

ابھی 2012 کے شروع ہوتے ہی موجودہ حکومت کے خاتمے کے بارے میں مختلف افواہیں بھی پھیلنا شروع
ہو گئیں اور ساتھ ہی سپریم کورٹ کی طرف سے وزیر اعظم گیلانی کو فارغ کرنے کے بعد موجودہ حکومت کے وقت سے پہلے ختم ہونے کی افواہیں خبروں میں تبدیل ہونا شروع ہو گئیں ، پاکستان پیپلزپارٹی کو اس وقت صرف دو بڑی مشکلات کا سامنا ہے ایک سپریم کورٹ کی طرف سے توہین عدالت کیس اور این آر او کیس ہے اور دوسرا بجلی کا بحران ہے لیکن پاکستان پیپلزپارٹی کو اس وقت پارٹی میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے ملتان میں عبدالقادر گیلانی کے الیکشن جیتنے سے پارٹی کو مزید حوصلہ دیا۔

اس وقت جہاں نگران حکومت کے قیام کی باتیں ، موجودہ حکومت کے خاتمے اور آئندہ الیکشن کی باتیں شروع ہوئیں ساتھ ہی موجودہ حکومت کے آخری چھ ماہ رہ گئے پاکستان مسلم لیگ ن پارٹی کے اندر شدید مسائل کا شکار ہو گئی ہے ،صرف ایک ماہ میں مسلم لیگ ن کو گہرے صدمے پہنچے ، کیپٹن صفدر کی نادانیوں اور غیر سنجیدہ سیاسی حرکات کی وجہ سے نواز شریف کو پہلا جھٹکا اس وقت لگا جب خیبر پختونخواہ میں پارٹی کے صوبائی صدر و رہنما صابر شاہ اور مہتاب عباسی نے کیپٹن صفدر کی وجہ سے پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دیا لیکن بر وقت ملاقاتوں اور نواز شریف کے اپنے داماد اور سیاست میں قدم رکھنے والے بیٹی مریم کے شوہر کی پارٹی رکنیت معطل کرنے سے مسلم لیگ ن کا وجود خیبر پختونخواہ میں قائم رہ گیا ۔

ابھی یہ معاملہ ختم ہی ہوا تھا کہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ ن کے سب سے مضبوط ، اہم اور پارٹی کے سینئر رہنما ذوالفقار کھوسہ کا استعفٰی سامنے آ گیا اور اس کے ساتھ ہی سابق وزیر اعلی دوست محمد کھوسہ نے بھی ن لیگ کی رکنیت سے استعفٰی دے دیا ، مسلم لیگ ن کے ایک سینئر رہنما کے مطابق پارٹی کو اس وقت تمام اطراف سے حملوں کا سامنا ہے ، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کی پالیسیوں ، تجاویز اور پارٹی میں اہم کردار کی وجہ سے بہت سے سینئر رہنما جو پہلے دن سے تحفظات رکھتے تھے وہ بھی اب پارٹی میں اپنی رائے کو اہمیت نہ دینے کی شکایت کرنے لگے ہیں۔

جنوبی پنجاب میں بھی پارٹی کو مشکلات ہیں ساتھ ہی خیبر پختونخواہ میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں اضافے سے مسلم لیگ ن کے درجنوں چھوٹے عہدیدار تحصیل سطح اور یوتھ ونگ سے پارٹی سے متنفر نظر آتے ہیں ، سندھ میں بھی پارٹی قیادت تبدیل کرنے سے بھی مسائل شروع ہوگئے جو اس وقت تک سامنے نہیں آ رہے لیکن پارٹی ذرائع کے بقول جلد منظر عام پر آ جائیں گے اور الیکشن کے قریب پارٹی کے لیے خطرناک ثابت ہوں گے۔

پنجاب میں پارٹی کے تمام رہنماؤں ، اراکن پنجاب اسمبلی اور عہدیداروں کو سب سے زیادہ جن مسائل کا سامنا ہے وہ وزیر اعلیٰ پنجاب تک آسان رسائی نہ ہونے اور اپنے حلقے کے کاموں میں پنجاب حکومت کی طرف سے تعاون نہ ہونا بھی شامل ہیں

http://www.topstoryonline.com/nawaz-league-in-crisis
​
 
Last edited by a moderator:
Advertisement
Re: انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز مشکلات کا شک

noora league ko awam ko dhoka dainey aur zardari ko bachaney ka silla to mill karr hi rahey gaa
 
Re: انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز مشکلات کا شک

RIP PML-None
 
Advertisement
Re: انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز مشکلات کا شک

hahaha...PTI per hanste they ke is ke kai group baney ge....apni party sambhalni mushkil ho gai he
 
Re: انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز مشکلات کا شک

Mere abu PMLN k supporter the pr ab hum bhaion ko Imran khan ki support krte dekh kr wo b NS se nafrat krne lg gaye hain, shayed is liye k NS se zyada bache imp hain ya phr wo b sachai jaan gaye hain.
 
Re: انتخابات سے قبل مسلم لیگ نواز مشکلات کا شک

The minute elections are announced PMLN, PPP and PMLQ will see more candidates moving out. To some extend PTI would loose some candidates as well who will not be awarded party tickets , Lets wait and see but PMLNs family politics is now causing non family members to rebel against them