Advertisement

امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین کا عمران خان سے رابطہ

1imrankhanbradsharmanananan.jpg


امریکی رکن کانگریس بریڈ شرمین نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیر اعظم عمران خان سے رابطہ کیا، دونوں کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو ہوئی،امریکی رکنِ کانگریس بریڈ شرمین نے اس حوالے سے بتایا ان کی عمران خان سے سپریم کورٹ کے گزشتہ روز کے فیصلے پر گفتگو ہوئی ہے،عمران خان نے ڈاکٹر آصف محمود سے بھی بات کی ہے۔

گزشتہ ماہ بھی امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن بریڈ شرمین سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی ٹیلی فون پر گفتگو ہوئی تھی۔


اس سے قبل بریڈ شرمین نے کہا تھا بہت سے معاملات پر عمران خان سے اختلاف رکھتا ہوں، عمران خان یا کسی سیاسی جماعت کی حمایت میں دلچسپی نہیں، ڈاکٹر آصف محمود پاکستان میں حالیہ پیش رفت پر بات کرنے کے لیے میرے گھر آئے۔

انہوں نے مطالبہ کیا تھا صحافی ارشد شریف اور ظلِ شاہ کی اموات کی شفاف تحقیقات کی جائیں، عمران خان سے فون پر بات ہوئی ہے اور خوشی ہے کہ سابق وزیرِ اعظم نے مسائل پر گفتگو کی۔

امریکی کانگریس کے رکن کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات پر امریکا میں تشویش ہے،امریکا پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

بریڈ شرمین نے کہا تھا شخصی آزادیوں پر قدغن کسی صورت نہیں ہونی چاہیے،امریکی کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن نے عمران خان کی تقریر پر پابندیوں اور سیاسی سرگرمیوں کر روکنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا پاکستانی حکومت انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے، شہریوں کے اظہار و ابلاغ کے حق کا احترام کرے۔