امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر کی زبان پھسل گئی, ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران غلطی سے کہہ دیا کہ امریکہ پاکستان میں ظلم اور جبر کی حمایت کرتا رہے گا۔ میتھو ملر نے نشاندہی پر فورا ہی اپنے جملے کی وضاحت کردی لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین نے نہ بخشا,صارفین کہہ رہے ہیں کہ امریکی ترجمان نے غلطی سے سچ بول دیا۔
میتھو ملر محکمہ خارجہ میں معمول کی پریس بریفنگ کے دوران سوالات کا جواب دے رہے تھے۔ جہاں انہوں نے پاکستان میں انتخابات پر اپنی پوزیشن واضح کی,ان سے بعض سوالات پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بارے میں بھی کیے گئے۔
Loading X post…
Open original post on Xایک صحافی نے کہاکہ پاکستان میں جس طرح انتخابی دھاندلی ہو رہی ہے اس پر امریکہ کو کچھ سخت ردعمل ظاہر کرنا چاہیے، جواب میں میتھو ملر نے کہا، ’ہم پاکستان کی ایک متحرک جمہوریت میں جمہوری جبر کی حمایت کرتے رہیں گے۔
ایک اور صحافی نے ترجمان کی توجہ دلائی کہ انہوں نے جمہوری جبر کا لفظ استعمال کیا ہے جس پر ملر نے کہا میں نے کہا جمہوری آزادی (expression) ۔
ملر نے دو تین بار یہ لفظ دہرایا اور کہاکہ آپ غیر ضروری بات پر میری اصلاح کر رہے ہیں میں اس جھانسے میں نہیں آوں گا.
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ امریکی ترجمان کی زبان سے سچ پھسل گیا ہے۔
کئی لوگوں نے فرائیڈین سلپ کا حوالہ بھی دیا جس کے مطابق بعض اوقات انسان غلطی سے وہ کہہ جاتا ہے جو اس کے ذہن میں کہیں ہوتا ہے.
ترجمان امریکی محکمۂ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کروائے,میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، کسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے,ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4ئسسزابانپھیسال.png
Advertisement





