Advertisement

الیکشن کمیشن کی توہین کا معاملہ، عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری

20221115_174140.jpg

الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کی توہین پر سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان و دیگر پارٹی رہنماؤں کو نوٹس جاری کر دیئے۔

عمران خان کے علاوہ سابق وفاقی وزیر اسدعمر اور فواد چودھری کو بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، بینچ میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہرمن اللہ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ریمارکس دیے کہ الیکشن کمیشن نے مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز کسی ایک ہائی کورٹ میں منتقل کرنے کی درخواست کی ہے، بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاری کریں یا کیسز لڑیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن آرٹیکل 186 اے پر انحصار کر رہا ہے، کیا سپریم کورٹ کے مختلف ہائیکورٹس کے کیسز یکجا کرنے کے فیصلے کی مثال موجود ہے؟

الیکشن کمیشن کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے 1999 میں مختلف ہائیکورٹس میں زیر التوا انکم ٹیکس کیسز یکجا کرنے کا حکم دیا تھا۔

چیف جسٹس نے کہا مختلف ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز یکجا کرنے کے لیے قانونی نکتہ ایک ہونا ضروری ہے، ہائی کورٹس میں توہین الیکشن کمیشن کیسز میں درخواست گزار کون ہیں؟

الیکشن کمیشن کے وکیل نے بتایا کہ ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر نے کیسز کر رکھے ہیں۔ جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پیمرا کیسز میں سپریم کورٹ قرار دے چکی کہ ہائی کورٹس کے کیسز چلتے رہیں، یکجا نہیں ہوں گے۔

جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے ہی حج معاونین کیس میں تمام ہائی کورٹس کے کیسز یکجا کیے تھے۔ وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ مختلف ہائی کورٹس میں ایک ہی نوعیت کے کیسز سے متضاد فیصلے ہوں گے۔

جسٹس عائشہ ملک نے کہا کہ متضاد فیصلے جب سپریم کورٹ آئے تو فیصلہ ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ نے سماعت 15 روز کے لیے ملتوی کر دی۔
 
ye BEGHRAT SC ubb koi neya tamasha lagaa ker mulk ki tabahee kernaa chahtee hey...sub GHADAAR hein yahan
 
Advertisement
Three IDIOTS, Pakistani version staring Kutta Bundial, Assmanullah, and a Ghushtee. F U khanzeers..
100% responsible for the horrific situation in Pakistan. ********.