الیکشن کمیشن آف پاکستان نےانتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پروزیراعظم عمران خان،وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود خان اور وفاقی وزراء پر 50 ہزار روپے فی کس جرمانہ عائد کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے درگئی میں جلسہ عام سے خطاب کر نے کاضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا، الیکشن کمیشن کے مطابق ڈی ایم اومالاکنڈ نے وزیراعظم پرجرمانہ عائد کیا۔
رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزیراعظم اور وزیراعلی کے علاوہ وفاقی وزیر علی زیدی اور وفاقی وزیر مراد سعید پر بھی 50، 50 ہزار کا جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزیراعظم اور دیگر افراد27 مارچ تک جرمانے کی رقم جمع کروادیں ، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان22 مارچ کومعاملے پر وضاحت کیلئے طلب بھی کیاگیا تھا تاہم وہ پیش نہیں ہوئے جس کے بعد انہیں دوبارہ ذاتی حیثیت یا وکیل کے ذریعے پیش ہوکر معاملے پر وضاحت دینے کی مہلت دی گئی مگر وہ آج بھی پیش نہ ہوسکے ۔
واضح رہے کہ یہ پہلاموقع نہیں ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ان کے وزراء پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کیا گیا ہو، اس سے قبل بھی 2 بار وزیراعظم اور وزراء پر جرمانے عائد کیے جاچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mahmodii11h1h12.jpg
Advertisement





