Advertisement

الیکشن کمیشن نے نتائج کی وصولی کیلئے سسٹم تیار کر لیا

8گھسکسکسججسکسلدل.jpg

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کے نتائج وصول کرنے کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم تیار کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے نتائج وصول کرنے کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) تیار کر لیا ہے جس کے بعد الیکشن کمیشن کے عملے کی تربیت کے مرحلے کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تیاریوں شروع کرتے ہوئے تمام صوبائی الیکشن کمشنرز کو مراسلے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مراسلے کے مطابق الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال سیکھنے کے لیے آپریٹرز کو 14 سے 16 ستمبر 2023ء تک تربیت فراہم کی جائے گی۔


الیکشن کمیشن کے مطابق ضلعی، صوبائی اور علاقائی الیکشن کمشنرز کی تربیت کا مرحلہ جولائی 2023ء میں مکمل ہو چکا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں الیکشن کمیشن نتائج وصول کرنے کے لیے الیکشن مینجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) کا استعمال کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ عام انتخابات جنوری 2024ء کے آخری ہفتے میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

الیکشن کمیشن کی طرف سے ملک میں آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں اور مبصرین کو مدعو کرنے کی تیاریاں بھی مکمل ہو چکی ہے جس کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ انتخابی شیڈول جاری ہوتے ہی غیرملکی میڈیا ومبصرین کو دعوت نامے بھجوائے جائیں گے اور خصوصی سکیورٹی فیچرز والے کارڈز جاری کیے جانے ہیں جو تیار ہو چکے ہیں۔

علاوہ ازیں محکمہ تعلیم صوبہ خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ محکموں سے لیے گئے ماسٹر ٹرینرز 2 روزہ تربیت ورکشاپس کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات سے پہلے مجموعی طور پر 4سو 67 ماسٹر ٹرینرز کو انتخابات امور کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی۔ عام انتخابات میں متعلقہ حلقوں سے مانیٹرنگ رپورٹ حاصل کرنے کیلئے الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سنٹر (ای ایم سی سی) بھی تیار ہو چکا ہے۔

Loading X post…
Open original post on X