Advertisement

الیکشن شیڈول جاری ہونے بعد 144 کانفاز، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا اقدام

10lhc144nafaz.jpg

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن شیڈول جاری ہونے کےبعد دفعہ 144 نافذ کرنے کے فیصلے پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں لاہور میں دفعہ 144 کے نفاذ کے خلاف پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حماد اظہر کی درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیئے۔

Loading X post…
Open original post on X

اظہر صدیق نے موقف اپنایا کہ ضلعی انتظامیہ الیکشن شیڈول جاری ہونے کے بعد دفعہ 144 نافذ نہیں کرسکتی، شہر میں پی ٹی آئی کے علاوہ باقی تمام جماعتوں کے کنونشنز ہورہے ہیں، جیسے ہی پی ٹی آئی نےریلی نکالنے کا اعلان کیا تو دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔


ہائی کورٹ نے اظہر صدیق کے دلائل سننے کے بعد الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کیلئے طلب کرلیا ہے۔

ہائی کورٹ کی جانب سے فریقین کو بھیجے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے اہم نکات اٹھائے ہیں ، فریقین شق وار ان نکات پر جوابات جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے لاہور میں عمران خان کی قیادت میں ریلی کا اعلان کیا تھا، تاہم ضلعی انتطامیہ نے پی ایس ایل کا بہانہ بناتے ہوئے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔