Advertisement

اللہ اسکا آخری رسول اور زمین پرامریکی منشاء؟

امریکی سابقہ سکریٹری برائے امور ساؤتھ ایسٹ ایشیا رچرڈ آرمٹریج نے اپنے دورہ پاکستان کے موقع پر اسوقت کے آرمی چیف اور صدر مشرف سے پاکستان کے نیوکلیئری حصول کے بعد اسلام آباد کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پاکستان کو اس حصول کی بڑی قیمت ادا کرنا ہوگی اگر امریکی شرائط کو نظر انداز کیا گیا تو اسے پتھر کے زمانے میں بھیج دیا جائیگا۔

اسکے بعد فوجی وردی کو اپنی کھال اور چمڑی کہنے والے اسوقت کے مطلقالعنان حکمراناور طاقت کے نشے سے مخمور مشرف سے اسکی چمڑی کا اتروانے ان اچکوں اور رسہگیروں کو پرسکون چلتی ہوئی حکومت میں ان بدمعاشوں ڈاکؤں کو این آر او دلا کر میدان سیاست میں حصہ دینے کو فیصلہ کوئی کیسے بھول سکتا ہے۔

یہیں سے مملکت خداداد کی تباہی اور لچوں کی تعیناتی شروع ہوتی ہے اور ہر بہتر اور تعمیری معاملات میں کرپشن،دنیا کے تمام ممالک میں ایسے کارناموں اور عجوبہ روزگار وارداتوں میں اس مملکت کے نام کو ایک تمثیلی مقام اور دوسرے مالشئیہ اور کتا دھوبی حکمرانوں کو ایسا درس عبرت دینا طے کیا گیا کہ اگر اطاعت گزاری میں کوتاہی کی گئی تو اللہ تعالی تو معاف کرتا ہے اور اسکے آخری نبی نے بھی درگزر کا ہی سبق دیا تھا مگر اس کرہ عرض پراب یہ ممکن نہیں،حکم عدولی پر عراق،لیبیا،شام ہی نہیں بلکہ پاکستان جیسا بھی تباہی سے ہمکنار ہوسکتا ہے

یہ عدالتیں وزارتیں سفارتیں سب ایک دکھاوا ہیں ہجوموں کو "چ" بنانے کا ایک جمہوری سلسلہ ہے۔ہیں کواکب کچھ نظر آتے ہیں کچھ،یاد رکھئےہر بدمعاش کو مسند اقتدار پر بٹھا کر دنیا سے آپکی جہالت کو منوایا جارہا ہے۔لوگوں دو صورتیں رہ گئیں ہیں ایک ان جعلی ملاؤں سے نجات اور اسکے بعد ان رسہ گیروں کا محاسبہ وہ بھی خود کرنا ہوگا فرانس والی گلو ٹینز سے ورنہ یہ "نیب" جو دراصل نیپ لے رہی ہے یہ کچھ نہ کر پائے گی اور ان عدالتوں کے نیپ لینے کے بعد نواز لوہار یا اسکے خاندان کی حکمرانی یقینی جانو۔

دوسری صورت کھیرے کھانے کی خواہش چھوڑو اور ملکہ اوراسکے ناظم اعلی امریکہ کا کہنا مانو اس ہی میں بہتری ہے،نوکروں کے نوکر نہ بنو بلکہ بلا واسطہ خدام بنو۔اللہ شعور دے،آمین
​
 
Last edited by a moderator:
فضائے بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ہیں گردوں سے قطار اندر قطار اب بھی