Advertisement

الزامات جھوٹ نکلے، زیارت آپریشن میں ہلاک قرار دیا گیا ظہیر بلوچ زندہ نکلا

11%D8%B2%D8%A7%DA%BE%D8%B9%D8%B9%D8%B1%D8%A8%D8%A7%D9%84%DB%81%DA%86%DA%BE.jpg

زیارت آپریشن میں مبینہ طور پر ہلاک شخص زندہ نکلا۔ لاپتہ افراد کے نام پر الزامات جھوٹ ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق زیارت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مبینہ طور پر ہلاک شخص زندہ نکلا۔ لاپتہ افراد کے نام پر الزامات جھوٹ ثابت ہوئے۔ رہنما بی اے پی سردار نور احمد بنگلزئی زیارت میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ہلاک ظاہر کیے گئے شخص ظہیر احمد بنگلزئی کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیا۔

Loading X post…
Open original post on X

رہنما بی اے پی سردار نور احمد بنگلزئی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ لیفٹیننٹ کرنل لائق اور ان کے کزن کو دہشت گردوں نے شہید کر دیا تھا جس کے بعد عیدالاضحیٰ کے بعد زیارت میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا تھا، آپریشن کے بعد لاپتہ افراد کے مارے جانے کا ڈرامہ کیا گیا۔


قبائلئ رہنما نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ زیارت آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے 9 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا تھا، انہوں نے بتایا کہ دہشت گرد کوئلے کی کانوں سے بھتہ وصول کرتے ہیں، زیارت واقعے کی تحقیقات کیلئے ہمیں جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ منظور ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز پر ظہیر احمد کو شہید کرنے کا الزام صرف ڈرامہ ہے، دیکھ لیں ظہیر احمد بنگلزئی زندہ آپ کے سامنے کھڑا ہے۔ چند مفادت پرست عناصر ریڈزون میں دہشت گردوں کے نام پر دھرنا دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ظہیر احمد بنگلزئی کا تعلق میرے قبیلے سے ہے اور زندہ سلامت ہے۔

پریس کانفرنس میں ظہیر احمد بنگلزئی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا کسی قسم کی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی میں کسی ادارے کے خلاف ہوں۔ میرے گھر والوں نے میرے مرنے پر فاتحہ خوانی کروا دی لیکن میں زندہ، سلامت ہوں اور اپنے گھر بحفاظت پہنچ گیا ہے۔

ظہیر احمد بنگلزئی کا کہنا تھا کہ کاروبار کے لیے یورپ جانا تھا جس کے لیے ایجنٹ سے رابطہ کیا تو اس نے مجھے نوشی بلایا اور گاڑی میں بٹھا کر تفتان بارڈر لے گیا تھا، بارڈر کو کراس کرتے ہی ایرانی فورسز نے مجھے اپنی تحویل میں لے لیا، 10 ماہ تک ان کی حراست میں رہا ہوں پھر مجھے آنکھوں پر پٹی باندھ کر بارڈر پر چھوڑ دیا گیا۔

ظہیر احمد بنگلزئی نے کہا کہ ایرانی فورسز کی حراست سے نکلنے کے بعد کسی سے فون لے کر میں نے کزن کو کال کی تو وہ مجھے زندہ، سلامت دیکھ کر حیران رہ گیا۔ اس نے کہا کہ میرے خاندان کی طرف سے پریشانی کے حالات میں کسی بھی شخص یا ادارے کی دل آزادی پر میں معذرت چاہتا ہوں۔