Advertisement

افواجِ پاکستان کونیب کی دسترس سے باہررکھنے کی وجوہات کیا ہیں؟سپریم کورٹ

13pakarmynab.jpg

ججز تو نیب قانون کی دسترس سے باہر نہیں ہیں؟ تحریک انصاف بتائے کہ افواج پاکستان کو نیب قانون سے باہر رکھنے کا یہ عمل آئینی ہے یا غیرآئینی؟

تفصیلات کے مطابق نیشنل اکائونٹیبلٹی بیورو (نیب) کے قوانین میں ترامیم کے خلاف سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت ہوئی۔ درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ کی طرف سے 2 سوالات پر ان کے وکیل خواجہ حارث سے 2 سوالات پر وضاحت طلب کر لی ہے۔

Loading X post…
Open original post on X

جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت پوچھا کہ افواجِ پاکستان کو نیب قانون سے باہر رکھنے کی وجوہات بتائی جائیں؟ اور افواجِ پاکستان کو نیب کی دسترس سے باہر رکھنے پر آپ کی رائے کیا ہے؟ جبکہ ججز تو نیب قانون کی دسترس سے باہر نہیں ہیں؟ تحریک انصاف بتائے کہ افواج پاکستان کو نیب قانون سے باہر رکھنے کا یہ عمل آئینی ہے یا غیرآئینی؟

جسٹس منصور علی شاہ کا دوران سماعت سوال اٹھایا کہ جس شخص کو ملک کے لاکھوں شہریوں نے ووٹ دے کر رکن پارلیمنٹ منتخب کیا ہواور وہ منتخب رکن پارلیمان سے باہر نکل آئے اور کہے کہ میں فیصلہ سڑکوں پر کروں گا تو آپ کے خیال میں یہ جمہوریت ہے؟ جبکہ آپ کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ رکن پارلیمان عوام کے اعتماد کا امانت دار ہے؟

Loading X post…
Open original post on X

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر فیصلے سے جمہوری نظام کیسے چل سکتا ہے؟ اگر کسی شخص کو عوام اپنا نمائندہ منتخب کر کے پارلیمان میں بھیجتی ہے تو اسے پارلیمان میں بیٹھنا چاہیے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نیب قانون میں ترمیم سے پہلے بھی بہت سقم تھے صرف الزام پر ہی ملزمان کو 90 روز کیلئے گرفتار کر لیا جاتا تھا، ترمیم دراصل پیشرفت ہے۔ عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ میں نیب سمیت کسی بھی فوجداری جرم میں تحقیقات کے دوران گرفتاری کا حامی نہیں ہوں۔

ان کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان ماضی میں نہ صرف قوانین کو کالعدم قرار دے چکی بلکہ آرمی چیف تعیناتی کیس میں قانون میں موجود خلا کو بھی پر کر چکی ہے۔جسٹس اعجاز الاحسن کا ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ترامیم کے بعد نیب قانون غیر مؤثر ہو گیا ہے۔
 
Advertisement
Jo NAB kay un der aatey hain unb ko konsa saza milli hay jo Generals ko bhi NAB kay under laana hay, NAB ko khatam karein jub NAB kisi ko saza hi nahi de sakti kia faida har saal in billions of rupees waste karney ka

waisey to mera khiyaal hay keh jitna corrupt hamara judicial system hay Pakistan mein adalti nizaam ko bhi khatam kar dena chahiey
 
ججوں کی ڈراما بازیاں ۔ جو کیس ہے اسکا موضوع بدلنے کی کوشش اور ناکارہ بیان بازی۔
جسٹس منصور تو ویسے بھی کریمنلز کو قانونی چھتری دینے کو نکتہ طرازی کا ماہر ہے

اگر سپریم کورٹ کو افواج کے احتساب میں شامل نہ ہونے کا مسلہ ہے تو وہ اسبارے فیصلہ دیدے اسے کس نے روکا ہے اور آئین کی مطعلقہ شق کو کسی اور کیس میں اٹھا لے ، مگر اس کو ممبران کا ذاتی مفاد میں قانون سازی کا جواز نہ بنا لے اور پی ٹی آئی کے اس کیس پر ہی مرکوز رہے نہ کہ جج ادھر ادھر لفظوں کا ناچ ناچتی پھرے ۔
 
Last edited:
Advertisement
I think Imran Khan and all the resigned MNA's should do a national live press conference and make it clear to fekin' everyone once and ******* all that they have resigned, which is their right and with in the boundary of law and constitution. Which they have done 9 bloody months ago FFS!

Every other mothertruckin' day some ******** judge or ***** pmlun'er keeps begging PTI to come back to the assembly.
 
When the elected government was toppled by collaboration of powerful forces with hand in hand with these courts, at that time they did not mention any single point about ,so called this democracy ,which they are talking about now very loudly.