ہلاک دہشت گردوں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کا مقامی کمانڈر محمد دائود بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مردان اور پولیس کی طرف سے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ہمسایہ ملک افغانستان کے راستے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے داعش کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور سکیورٹی فورسز سے پاک افغان بارڈر کے قریب آمنا سامنا ہونے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی جس پر سکیورٹی فورسز کی طرف سے جوابی فائرنگ کے نتیجے میں چاروں دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) مردان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم داعش کا مقامی کمانڈر محمد دائود بھی شامل ہے جبکہ ایک ہلاک دہشت گرد کی اب تک شناخت نہیں ہو سکی۔ سکیورٹی فورسز کی طرف سے ہلاک کیے گئے 2 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے جن میں سے ایک کا نام عبداللہ، دوسرے کا محمد لائق بتایا جا رہا ہے۔
سی ٹی ڈی پولیس کے مطابق ہلاک کیے گئے دہشت گردوں سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزینز، 2 کلاشنکوف ، درجنوں کارتوس اور 2 پستول برآمد کر لیے گئے ہیں جبکہ شناختی کارڈز سمیت پاکستان کرنسی کے علاوہ دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کی کارروائی میں ہلاک ہونے والے چاروں دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث ہونے کے علاوہ دہشت گردی کے متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے جن میں سے ایک کا تعلق افغانستان سے جبکہ 3 کا تعلق پشاور کے علاوہ بڈھ بیر سے بتایا جا رہا ہے، دہشت گرد ایک بڑی کاروائی کیلئے منصوبہ بندی کر کے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے ، اسی اطلاع پر سی ٹی ڈی کی چھاپہ مار ٹیموں نے آپریشن شروع کیا تھا۔ دہشت گردوں کی لاشیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/18ctdmardanmmmm.jpg
Advertisement





