Advertisement

افغانستان میں بہت جلد امن ہوجائے گا: امریکی وزیرِ دفاع

افغانستان میں بہت جلد امن ہوجائے گا: امریکی وزیرِ دفاع

غیر اعلانیہ دورے پر میٹس جمعے کو بگرام ایئر بیس پہنچے تھے۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغانستان کے بارے میں امریکہ کی نئی حکمتِ عملی کو ایک برس مکمل ہوگیا ہے۔

امریکہ کے وزیر دفاع جِم میٹس نے جمعے کو کابل میں افغان صدر اشرف غنی اور دیگر اعلیٰ افغان حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ بھی شریک تھے۔

ملاقات کے دوران اشرف غنی نے کہا کہ افغان اہلکاروں کے نیٹو افواج پر حملوں کو روکنا قومی اولیت کا معاملہ ہے۔ یہ واقعات ’گرین آن بلو‘ یا اندرونی حملوں کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں۔

فضائی کارروائیوں کو وسعت دینے پر اشرف غنی نے امریکہ کو سراہا۔

غیر اعلانیہ دورے پر میٹس جمعے کو بگرام ایئر بیس پہنچے تھے۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت ہوا ہے جب افغانستان کے بارے میں امریکہ کی نئی حکمتِ عملی کو ایک برس مکمل ہوگیا ہے۔

شدت پسندی کی کارروائیوں میں تیزی آنے کے باوجود میٹس اور دیگر اعلیٰ امریکی اہلکار اس بات پر زور دیتے رہے ہیں کہ جنوبی ایشیا کے بارے میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی حکمتِ عملی، جس کا اعلان اگست 2017ء میں کیا گیا تھا، افغان جنگ ختم کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔

منگل کو بھارت سے کابل روانگی کے دوران طیارے میں اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے میٹس نے کہا کہ ’’اس وقت ہمیں بہت سے اشارے ملے ہیں کہ مفاہمت اب خوش فہمی کا معاملہ نہیں رہا، اب یہ محض نظروں کا دھوکا نہیں ہے۔"

میٹس نے ’’کھلے رابطوں‘‘ کی نشاندہی کی، لیکن انہوں نے اس بات کی تصدیق سے گریز کیا کہ آیا جولائی کے اواخر میں قطر میں امریکہ اور طالبان کے درمیان مذاکرات ہوئے تھے یا نہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ ’’محکمۂ خارجہ نے مفاہمت کی کوششیں تیز کردی ہیں۔ اس خاص مقصد کے لیے اُس نے سفارت خانے میں اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔ آپ دیکھیں گے کہ یہ زور پکڑے گی۔"

بطور وزیرِ دفاع میٹس کا افغانستان کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ اس سے قبل جِم میٹس نے بھارت کا دورہ کیا تھا جہاں اُنھوں نے بھارت کی جانب سے افغانستان کے لیے معاشی اور ترقیاتی اعانت کو سراہا تھا۔

رواں ہفتے آرمی جنرل اسکاٹ مِلر نے امریکی کمانڈر برائے افغانستان کا عہدہ سنبھالا ہے۔ وہ 17 برس سے جاری افغان جنگ کے دوران کمان سنبھالنے والے نویں امریکی جنرل ہیں۔

مِلر کو یہ کام سونپا گیا ہے کہ تنازع کے مفاہمت پر مرتکز مرحلے کے لیے ہدایات دیں باوجودیکہ دونوں فریقوں کی جانب سے ایک دوسرے پر حملے جاری ہیں۔

بدھ کو کابل کے شیعہ اکثریتی علاقے میں کھیلوں کے کلب میں دو خودکش بم دھماکے ہوئے جب کشتی کا مقابلہ جاری تھا۔ ان حملوں میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں دو صحافی شامل ہیں۔

Source​
 
Advertisement
امید ہے امریکا طالبان کے ساتھ ناکام مذاکرات کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالے گا​
 
Yeh America ki khwahish aur Bharat ki region mein raj karnay ki kham khiali tu kahi ja sakti hai --- Magar practically Pak hakomat aur Pak Fauj Kay asheerbad kay beghair possible nahi hai
Jis Kay liye Pak Bharat tanazaat Jis mein Kashmir 'water , aur achay relationship ka hona intihai zarori hai
 
Advertisement
TBH I've had it with A'stan, country should be blockaded and isolated and them implode, jab tak banday ke puttar nahi bante keep it that way.
 
امید ہے امریکا طالبان کے ساتھ ناکام مذاکرات کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالے گا​

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

يہ سوچ کہ امريکی حکومت طالبان کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے نتائج کے ليے کسی کو مورد الزام قرار دے گی يا اس ضمن ميں کوئ تاويل پيش کرے گی، اس لحاظ سے غير متعلقہ اور غير منطقی ہے کہ يہ افغان حکومت اور مقامی فريقين ہيں جو براہراست ان مذاکرات کے ليے ذمہ دار ہيں۔ امريکی ڈيفينس سيکرٹری جرنل ميٹس نے اپنے بيان ميں اس نقطے کو واضح کيا تھا​

"يہ افغان قيادت اور افغانيوں کا اپنا طے کردہ معاملہ ہے اور ہم ان سب کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہيں تا کہ ايک ايسے ملک ميں امن کا حصول ممکن ہو سکے جہاں جنگ کے سبب بے شمار نقصانات ہو چکے ہيں"۔​

امريکی حکومت نے واضح کيا ہے کہ طالبان کے مختلف گروہوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امن معاہدہ اور يہ فيصلہ کہ پائيدار امن اور ديرپا استحکام کے ليے کس گروہ کو کس حد تک سياسی دھارے کا حصہ بنانا ہے صرف اسی صورت ميں کامياب ہو سکتا ہے اگر افغان حکومت اور مقامی فريقين معاہدے کی تمام جزيات کے ليے خود ذمہ دار ہوں۔​

امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو نے بھی ايسے طريقہ کار کی حمايت اور اسے مضبوط تر بنانے کی ضرورت پر زور ديا ہے جس کے ذريعے افغان عوام کی اميديں اور خواب ان کے منتخب نمايندوں کے ذريعے پورے ہو سکيں۔ افغانستان ميں اپنے حاليہ دورے کے دوران انھوں نے انھی خيالات کا اظہار کيا تھا۔​

"حنوب ايشيا ميں ہماری پاليسی نے افغان عوام اور ان کی سيکورٹی سروسز کو واضح پيغام ديا ہے کہ اپنے لوگوں اور اپنے ملک کے دفاع کے ليے ان کی جاری کوششوں ميں ہم ان کی بھرپور حمايت کريں گے"۔​

شانزے خان – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ​

امریکا کی بدنیتی ابھی سے واضح ہے پاکستان کو ڈومور کی دھمکی اپنے لئے مذاکرات. طالبان کی پہلی شرط یہ ہے کے قابض افواج اپنے پٹھوؤں سمیت افغانستان سے نکل جائے. جبکہ امریکا اپنے طویل المعیاد عزائم کی وجہ سے ایسا نہیں کرے گا​