- Joined
- Feb 19, 2014
- Posts
- 36,294
- Reaction score
- 42,080
- Points
- 218
"عدلیہ اور سپریم کورٹ نے بہترین فیصلہ کیا کہ انہیں شفا انٹرنیشنل ہسپتال لے جایا جائے۔ ان کی ہمشیرہ، جو ڈاکٹر صاحبہ ہیں، اور ان کے قابلِ اعتماد معالج ڈاکٹر فیصل سلطان بھی بورڈ کا حصہ ہوں گے۔ ان کا چیک اپ اور لیب ٹیسٹ ہوں گے جس سے تمام چیزیں سامنے آ جائیں گی۔ اس سے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی کہ چلیں ہم دوبارہ بہتری کی طرف سفر شروع کر رہے ہیں۔ لیکن ہمارے حکمران پہلے ریویو پٹیشن میں چلے گئے اور پھر جو انہوں نے کیا وہ حیران کن تھا۔ وہ ڈاکٹر فیصل سلطان کو سیدھا شفا لے گئے اور ان کی ہمشیرہ کو پمز لے آئے؛ کسی کو معلوم ہی نہیں تھا کہ انہیں کہاں لے کر جا رہے ہیں۔ اس طرح سپریم کورٹ کے فیصلے کو بالکل سبوتاژ کیا گیا ہے۔"
قائد حزب اختلاف سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس
"اس کے بعد انہوں نے جو کیا، جس طرح انہیں لایا گیا؛ ڈاکٹر فیصل سلطان کو سیدھا شفا اسپتال لے گئے اور ان کی ہمشیرہ کو پمز لے آئے، کچھ معلوم نہیں تھا کہ وہ انہیں کہاں لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی مکمل طور پر سبوتاژ کیا ہے۔ ان کی تاریخ ہی ایسی ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، جس کی تصاویر آپ کے سامنے ہوں گی۔ یہ وہ واحد جماعت ہے جس نے سپریم کورٹ پر براہِ راست حملہ کیا اور اس کے اندر تک گھس گئے۔ آج اسی واقعے کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ آپ کا قانون، سپریم کورٹ اور عدلیہ کے فیصلوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ جو فیصلے آپ کی مرضی کے خلاف آتے ہیں، آپ انہیں تسلیم نہیں کرتے اور مسترد کر دیتے ہیں۔ آپ نے توہینِ عدالت کی ہے، یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔"
قائد حزب اختلاف سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس
یہ انتہائی افسوسناک ہے کہ قانون اور سپریم کورٹ کا وقار ہماری نظروں میں اس قدر گر جائے۔ واقعتاً ایسے لوگوں کا ذہنی معائنہ ہونا چاہیے، کیا یہ کہیں ذہنی مریض تو نہیں؟ حیرت ہے کہ یہ لوگ کس طرح ایسی جرات کرتے ہیں۔ آپ پاکستان کے عوام کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟ کیا آپ سپریم کورٹ اور اس کے فیصلوں کی کوئی توقیر نہیں کرتے اور انہیں جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں؟
ایک طرف آپ ہم سے کہتے ہیں کہ عدالتوں میں جائیں، ان کی بات سنیں، ان پر عمل کریں اور وہاں سے فیصلے لیں۔ آپ ہمیشہ یہی رٹ لگائے رکھتے ہیں کہ عدالتوں کا رخ کریں، لیکن جب عدالت فیصلہ سناتی ہے تو آپ خود اس پر عمل نہیں کرتے۔
میرے خیال میں یہ پاکستان، اس کے عوام، مستقبل، قانون اور اس عدلیہ کے ساتھ صریحاً ظلم اور زیادتی ہے جس سے لوگ مایوس تھے، مگر اس نے ایک اچھا فیصلہ دیا۔
قائد حزب اختلاف سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس
وہ شفاء ہسپتال آئیں گے، جہاں آزاد اور غیر جانبدار ڈاکٹرز ان کا معائنہ کریں گے تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے حقیقی صورتحال سامنے آ سکے۔ آپ جانتے ہیں کہ موجودہ نظام جھوٹ پر مبنی ہے۔ جب خدا جھوٹوں کی گواہی قبول نہیں کرتا، تو ہم کیسے کر لیں؟ جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے والا انسان فاسق و فاجر ہو جاتا ہے، اور قرآن کے مطابق کسی فاسق کی بات پر آنکھیں بند کر کے یقین نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بات سب کے علم میں ہے کہ یہ لوگ مینڈیٹ لوٹ کر آئے ہیں؛ انہوں نے حق غصب کیا ہے اور ڈاکہ ڈالا ہے، اس لیے ہم ان کی باتوں پر اعتبار نہیں کر سکتے۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت اور ان کی تیار کردہ رپورٹس کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔ اس کی ایک حالیہ مثال کراچی کا واقعہ ہے جہاں ایک شخص مارا گیا، ڈاکٹر نے رپورٹ غلط لکھی اور اب دوبارہ اس کا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے۔ جب پاکستان میں ایسے حالات ہوں، تو پھر عدلیہ اور سپریم کورٹ کی طرف ہی دیکھا جاتا ہے۔"
گزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی عوام مسلسل ناانصافیوں کے باعث شدید اذیت اور تکلیف کا شکار تھے۔ ان کا عوامی مینڈیٹ لوٹا گیا، پارٹی کا انتخابی نشان چھینا گیا اور مخصوص نشستوں سے محروم کیا گیا، جس نے عوام میں گہری مایوسی پیدا کی۔
اس کے علاوہ ملک میں ایسی ترامیم کی گئیں جنہوں نے عدلیہ کی آزادی کو سلب کیا اور پارلیمنٹ کی اہمیت کو بھی ختم کر کے رکھ دیا۔ عوام نہ صرف سیاسی ناانصافیوں بلکہ ہوشربا مہنگائی، معاشی مشکلات اور بدامنی کے باعث بھی شدید پریشان ہیں۔
ایسے کٹھن حالات میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے امید کی ایک نئی کرن روشن کی ہے کہ ہم دوبارہ قومی مفاہمت (Reconciliation) کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
قائد حزب اختلاف سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس
Loading X post…
Open original post on X"اس کے بعد انہوں نے جو کیا، جس طرح انہیں لایا گیا؛ ڈاکٹر فیصل سلطان کو سیدھا شفا اسپتال لے گئے اور ان کی ہمشیرہ کو پمز لے آئے، کچھ معلوم نہیں تھا کہ وہ انہیں کہاں لے جا رہے ہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بھی مکمل طور پر سبوتاژ کیا ہے۔ ان کی تاریخ ہی ایسی ہے، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا، جس کی تصاویر آپ کے سامنے ہوں گی۔ یہ وہ واحد جماعت ہے جس نے سپریم کورٹ پر براہِ راست حملہ کیا اور اس کے اندر تک گھس گئے۔ آج اسی واقعے کی یاد تازہ ہو گئی ہے۔ آپ کا قانون، سپریم کورٹ اور عدلیہ کے فیصلوں پر کوئی اعتماد نہیں ہے۔ جو فیصلے آپ کی مرضی کے خلاف آتے ہیں، آپ انہیں تسلیم نہیں کرتے اور مسترد کر دیتے ہیں۔ آپ نے توہینِ عدالت کی ہے، یہ سراسر زیادتی اور ظلم ہے۔"
قائد حزب اختلاف سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس
Loading X post…
Open original post on Xایک طرف آپ ہم سے کہتے ہیں کہ عدالتوں میں جائیں، ان کی بات سنیں، ان پر عمل کریں اور وہاں سے فیصلے لیں۔ آپ ہمیشہ یہی رٹ لگائے رکھتے ہیں کہ عدالتوں کا رخ کریں، لیکن جب عدالت فیصلہ سناتی ہے تو آپ خود اس پر عمل نہیں کرتے۔
میرے خیال میں یہ پاکستان، اس کے عوام، مستقبل، قانون اور اس عدلیہ کے ساتھ صریحاً ظلم اور زیادتی ہے جس سے لوگ مایوس تھے، مگر اس نے ایک اچھا فیصلہ دیا۔
قائد حزب اختلاف سینٹ سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس
Loading X post…
Open original post on Xوہ شفاء ہسپتال آئیں گے، جہاں آزاد اور غیر جانبدار ڈاکٹرز ان کا معائنہ کریں گے تاکہ ان کی صحت کے حوالے سے حقیقی صورتحال سامنے آ سکے۔ آپ جانتے ہیں کہ موجودہ نظام جھوٹ پر مبنی ہے۔ جب خدا جھوٹوں کی گواہی قبول نہیں کرتا، تو ہم کیسے کر لیں؟ جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے والا انسان فاسق و فاجر ہو جاتا ہے، اور قرآن کے مطابق کسی فاسق کی بات پر آنکھیں بند کر کے یقین نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بات سب کے علم میں ہے کہ یہ لوگ مینڈیٹ لوٹ کر آئے ہیں؛ انہوں نے حق غصب کیا ہے اور ڈاکہ ڈالا ہے، اس لیے ہم ان کی باتوں پر اعتبار نہیں کر سکتے۔ سرکاری ہسپتالوں کی حالت اور ان کی تیار کردہ رپورٹس کی حقیقت سب کے سامنے ہے۔ اس کی ایک حالیہ مثال کراچی کا واقعہ ہے جہاں ایک شخص مارا گیا، ڈاکٹر نے رپورٹ غلط لکھی اور اب دوبارہ اس کا پوسٹ مارٹم ہو رہا ہے۔ جب پاکستان میں ایسے حالات ہوں، تو پھر عدلیہ اور سپریم کورٹ کی طرف ہی دیکھا جاتا ہے۔"
Loading X post…
Open original post on Xگزشتہ کئی سالوں سے پاکستانی عوام مسلسل ناانصافیوں کے باعث شدید اذیت اور تکلیف کا شکار تھے۔ ان کا عوامی مینڈیٹ لوٹا گیا، پارٹی کا انتخابی نشان چھینا گیا اور مخصوص نشستوں سے محروم کیا گیا، جس نے عوام میں گہری مایوسی پیدا کی۔
اس کے علاوہ ملک میں ایسی ترامیم کی گئیں جنہوں نے عدلیہ کی آزادی کو سلب کیا اور پارلیمنٹ کی اہمیت کو بھی ختم کر کے رکھ دیا۔ عوام نہ صرف سیاسی ناانصافیوں بلکہ ہوشربا مہنگائی، معاشی مشکلات اور بدامنی کے باعث بھی شدید پریشان ہیں۔
ایسے کٹھن حالات میں سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے امید کی ایک نئی کرن روشن کی ہے کہ ہم دوبارہ قومی مفاہمت (Reconciliation) کی طرف بڑھ سکتے ہیں۔
قائد حزب اختلاف سینیٹ، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس
Loading X post…
Open original post on X





