Advertisement

اعظم خان کا 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریکارڈ کروایا گیا بیان منظرعام پر

azma1h1h1.jpg


سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کا 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں ریکارڈ کروایا گیا بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں اعظم خان نے ریکارڈ کروائے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ معاملہ کابینہ کے سامنے رکھا گیا، شہزاد اکبر نے ایک دستخط شدہ نوٹ مجھے دیا جس میں خفیہ معاہدے پر دستخط کا معاملہ کابینہ میں لانے کیلئے منظوری کا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے نوٹ کو کابینہ میں پیش کرنے کی اجازت دیدی ہے، بعد ازاں وزیراعظم سے تصدیق کے بعد اس فائل کو کابینہ سیکرٹری کے پاس بھیج دیا گیا، میں نے اس معاملے پر کابینہ اجلاس میں شرکت نہیں کی تھی، نا ہی میں اجلاس میں ہونے والی اس معاملے پر بحث کے بارے میں جانتا تھا۔

اعظم خان نے کی جانب سے 13 جولائی کو احتساب عدالت کےجج محمد علی وڑائچ کے سامنے ریکارڈ کروائے گئے بیان میں کہا کہ میں اگست 2018 سےاپریل 2022 تک پرنسپل سیکرٹری کے طور پر تعینات رہا، میں نے اس معاہدے پر ہونے والے دستخط پہچان لیے تھے، تاہم معاہدے ے ساتھ ایک خفیہ تحریربھی موجود تھی جس کے بارے میں بتایا نہیں گیا تھا۔