Advertisement

اسپتال منتقلی: عطاء تارڑ کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

سابق وزیراعظم عمران خان کوہسپتال چیک اپ کے بعد اڈیالہ جیل متقلی پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل آگیا
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت کے معاملے پر حکومتی طرزِ عمل ناقابلِ قبول ہے، شیخ وقاص اکرم

عطاء اللہ تارڑ کا بیان حکومت کے پرانے ڈرامے اور گمراہ کن طرزِ عمل کی ایک بار پھر تصدیق کرتا ہے، شیخ وقاص اکرم

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کو شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے اور مکمل طبی بورڈ تشکیل دینے کا واضح حکم دیا تھا، شیخ وقاص اکرم

عدالتی حکم کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان کو طبی بورڈ میں شامل اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کو موجود ہونا تھا، شیخ وقاص اکرم

چند گھنٹوں کی نمائشی کارروائی کے بعد بانی پی ٹی آئی کو ’’طبی طور پر صحت مند‘‘ قرار دے کر فجر سے قبل اڈیالہ جیل واپس منتقل کرنا ناقابلِ اعتبار ہے، شیخ وقاص اکرم

سالوں کی سولٹری کنفائنمنٹ، طبی سہولیات سے محرومی، آنکھوں اور بلڈ پریشر کے مسائل کے بعد اچانک صحت مند قرار دینا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، شیخ وقاص اکرم

حکومت بتائے عدالتی حکم کی مکمل روح پر عمل ہوا یا صرف ظاہری کارروائی کرکے عدالت اور قوم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی؟ شیخ وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مکمل طبی رپورٹس فوری طور پر قوم اور عدالت کے سامنے لائی جائیں، شیخ وقاص اکرم

عمران خان کی صحت اور وقار کوئی سیاسی کھیل نہیں بلکہ ان کا بنیادی انسانی حق ہے، شیخ وقاص اکرم

عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی اور عدالت کے ساتھ دھوکہ دہی کے آثار واضح نظر آ رہے ہیں، شیخ وقاص اکرم

چیزیں اتنی سادہ نہیں ہیں جتنا وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں، شیخ وقاص اکرم

حکومت کو بانی پی ٹی آئی کی صحت کے معاملے پر شفافیت اختیار کرنا ہوگی، محض بیانات اور نمائشی اقدامات کافی نہیں، شیخ وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی کو مطلوبہ طبی سہولیات اور آزادانہ طبی معائنہ فراہم کیا جائے، شیخ وقاص اکرم

عمران خان کی صحت کے معاملے پر قوم کو حقائق سے آگاہ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، شیخ وقاص اکرم

کچھ ہی دیر میں تمام حقائق اور مختلف فریقین کے مؤقف قوم کے سامنے آ جائیں گے، شیخ وقاص اکرم

ظلم، جبر اور سیاسی انتقام کا یہ سلسلہ فوری طور پر بند ہونا چاہیے، شیخ وقاص اکرم
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: