Advertisement

اسلام آباد:یونیورسٹی طالبہ ساتھی طلبہ کے ہاتھوں مبینہ اجتماعی زیادتی کاشکار

ijtemi1h1h11.jpg

وفاقی دارالحکومت کی یونیورسٹی میں طالبہ ساتھی طلبہ کے ہاتھوں مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بن گئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زیر تعلیم ایک طالبہ کو ساتھی طلبہ نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، ملزمان گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہوس و درندگی کا ایک اور افسوسناک واقعہ سامنے آگیا ہے، جس میں ایک نجی یونیورسٹی میں پڑھنے والی لڑکی کو اسی کے ساتھ تعلیم حاصل کرنے والے لڑکوں نے مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے۔

متاثرہ لڑکی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اجتماعی زیادتی کےد وران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے میری ویڈیو بنا کر اسے وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ شالیمار میں متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں درج مقدمے میں دو ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہی فوری کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ لڑکی کو میڈیکل کیلئے بھجوادیا گیا ہے۔
 
ان لڑکوں کے اعضاۓ مخصوصہ تلف کر دئیے جاٰیں ۲۰۰ کوڑے مارے جاٰیں اور ان کی تصاویر ھر تھانے میں آویزاں کی جاۓ۔