Advertisement

اسلام آباد ہائی کورٹ:عمران خان کو عید تعطیلات کےدوران ہراساں نہ کرنےکا حکم

2471801-imrankhan-1681966580-950-640x480.jpg

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے عید کے دنوں میں ممکنہ گرفتاری کو عدالت کی پیشگی اجازت سے مشروط کرنے اور مقدمات کی تفصیلات کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جہاں چیف جسٹس عامر فاروق کے روبرو درخواست گزار عمران خان کی جانب سے ایڈووکیٹ فیصل چوہدری پیش ہوئے۔

عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سراج الحق زمان پارک آئے، مذاکرات کی اچھی کاوش ہوئی۔ اگلی صبح ہم نے دیکھا کہ سندھ کے ہمارے صدر کو اٹھا لیا گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اِس واقعے سے ظاہر ہے ایک بیڈ ٹیسٹ پیدا ہوا۔

وکیل نے کہا کہ ہمیں خدشہ ہے عید کی 5 چھٹیوں میں یہ پھر کوئی آپریشن کریں گے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ مقدمات کی تفصیلات تو طلب کر سکتا ہوں میں اور کوئی خالی آرڈر کیسے کروں؟۔

بعد ازاں عدالت نے عمران خان کی درخواست پر عید کی چھٹیوں میں انہیں ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے وفاق، پولیس اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے اور کیسز کی تفصیلات طلب کرلیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی درخواست عید کے بعد تک زیر التوا ہی رکھنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے درخواست 27 اپریل کو دوبارہ سماعت کے لیے مقررکرلی۔

Source ​
 
Advertisement
At least little relief.
What relief? In the Fawad Chaudry case the IGs of Islamabad and Punjab spat on the face of Lohaar high court. When they 'begged' to produce before them. The IGs simply kicked their behind and to add to their prestige spat on their bare buttocks. The judges have only themselves to praise for such outstanding insults being thrown on their faces on a daily basis by the Nanga Leak of ganja haramkhors.
 
Not raiding ZP.