Advertisement

اسلام آباد پولیس کی نا اہلی فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے ملزم فرار...

اسلام آباد پولیس کی نا اہلی فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے ملزم فرار...

ملزم امان اللہ منشیات کے مقدمے میں آج جب اڈیالہ جیل سے سی این ایس عدالت لایا گیا تو ملزم نے قیدی وین سے اترنے کو بعد با آسانی ہتھکڑیوں سے اپنے ہاتھ نکالے، قریب میں کھڑے سائلین میں گھل مل گیا اور پھر
مین گیٹ سے باہر نکل کرمہرآبادی کی جانب پیدل نکل گیا۔
Loading X post…
Open original post on X

اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسران بشمول ایس پی، ایس پی ڈی او، ایس ایچ او وغیرہ بعد میں عدالتی عملے سے تفتیش کر تے رہے مگر غفلت تو پولیس کی ہے کہ کیسے فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس جہاں انسداد دہشتگری عدالت، احتساب عدالت، اور دیگر وفاقی عدالتیں ہیں سے ایک معمولی ملزم آسانی سے فرار ہو گیا۔۔۔

دیکھنا یہ ہے کہ اب ملزم کو کب پکڑا جائے گا اور پولیس اپنے لوگوں پہ کیا محکمانہ کارروائی عمل میں لائے گی۔۔۔
​