اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا، حکومت خاموش تماشائی کیوں ؟
حمیرا کنول
بی بی سی اردو ڈاٹ کام آسلام آباد
پاکستان کی مذہبی سیاسی جماعت تحریکِ لبیک یا رسول اللہ کے دھرنے کو ختم کرنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد کی انتظامیہ کی کوششیں ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہیں کیونکہ یہ جماعت وزیر برائے قانون زاہد حامد کے استعفے کے بغیر مذاکرات کی میز پر آنے کو تیار ہی نہیں۔ حکام نے اس دھرنے میں شرکا کی تعداد 1500 سے دو ہزار بتائی ہے۔ دھرنے کی وجہ سے دونوں شہروں کے لاکھوں رہائشیوں کے روزمرہ معمولات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ بی بی سی سے گفتگو میں لبیک یا رسول اللہ کی جانب سے بنائی گئی مذاکراتی ٹیم کے رکن عنایت الحق نے کہا کہ وزیر قانون کے مستعفی ہونے کے بعد ہی دیگر مطالبات پر مذاکرات کریں گے۔ ’لوکل انتظامیہ نے ہم سے بارہا رابطہ کیا، ہمارا پہلا مطالبہ وزیر کے استعفے کا ہے، سیون سی اور بی کی پہلی حالت میں بحالی ہو، چاروں طرف اذان کے لیے لاؤڈ سپیکر لگانے کی اجازت ملے، آسیہ بی بی کے خلاف سپریم کورٹ میں کیس کو تیزی سے چلایا جائے۔‘
عنایت الحق نے کہا کہ سڑکیں بلاک ہونے کی وجہ سے انھیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے لیکن اپنے مطالبات منوانے کے لیے ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 12 ربیع الاول کو ملک بھر سے نکالے جانے والے جلوسوں کا رخ اسلام آباد کی جانب ہوجائے گا۔حکومت اپنے وزیر کو عہدے سے کیوں نہیں ہٹا رہی؟
حکومت کے وزیر قانون نے ایوان میں خود آکر اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ نہ ان کی اور نہ ہی الیکشن ایکٹ کی تیاری میں شامل تمام جماعتوں کی ایسی کوئی کوشش تھی کہ وہ ختم نبوت کے حلف نامے میں کوئی ترمیم کرے۔لیکن دھرنے کی طوالت اختیار کر جانے کے بعد وزیر قانون نے چند روز قبل ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے اپنا وضاحتی بیان بھی دیا اور کہا کہ وہ مسلمان ہیں، عاشق رسول ہیں اور ختم نبوت پر یقین رکھتے ہیں۔اس وقت اگر آپ اسلام آباد اور راولپنڈی کے داخلی اور خارجی راستوں پر جا کر کھڑے ہوں تو پریشان حال شہریوں، سامان سے لدے ہوئے ٹرکوں کے علاوہ جو سب سے اذیت ناک آواز ہو گی وہ ایمبولینس کے سائرن کی ہو گی جسے راستہ دینا شاید کسی کے بس میں نہیں، نہ گاڑی چلانے والے کے اور نہ ہی باہر موجود ٹریفک وارڈن کے۔
راولپنڈی کے مکین کامران شیخ نے بی بی سی سے گفتگو میں بتایا کہ ’معمول کے مطابق ساڑھے سات بجے گھر سے نکلتا ہوں اور آٹھ بجے اسلام آباد کے بلیو ایریا میں واقع اپنے دفتر میں پہنچ جاتا ہوں لیکن دھرنے کی وجہ سے مجھے تین روز آدھے راستے سے ہی واپس گھر لوٹنا پڑا اور دفتر سے غیر حاضری ہوئی۔‘ان کا مزید کہنا تھا کہ ’آج جب میں نے ہمت پکڑ کر دفتر جانے کی کوشش کی تو مجھے ساڑھے تین سے پونے چار لگے۔ واپسی کے لیے میں نے متبادل روٹ استعمال کیا لیکن مجھے ایک بار پھر ٹریفک کے ازدہادم کا سامنا کرنا پڑا اور تقریباً تین گھنٹوں میں گھر پہنچا۔ کیا حکومت شہریوں کے لیے کچھ نہیں کر سکتی۔‘راولپنڈی کے شہری احمد کہتے ہیں کہ دفتر سے چھٹی نہیں ملتی اور کچھ لوگوں کو طویل راستہ پیدل چل کر عبور کرنا پڑتا ہے۔ تاہم انھوں نے کہا کہ ختم نبوت ایک حساس معاملہ ہے اور اسی وجہ سے پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔دھرنے کی وجہ تعلیمی سرگرمیوں پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے اور نہ اساتذہ وقت پر سکول پہنچ پا رہے ہیں اور نہ ہی طلبا۔اسلام آباد میں نوکری کرنے والی نسرین نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ غلطی سے دھرنے کے مقام کے قریب سے گزریں جس کے نتیجے میں مظاہرین میں سے کچھ نے اپنا جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ان کو مارنے کے لیے پتھر اٹھائے لیکن بعد میں معاملہ رفع دفع ہو گیا۔نسرین نے کہا کہ وہ اس دھرنے کے باعث رات اپنے گھر کے بجائے اپنے ایک رشتے دار کے گھر قیام کرنے پر مجبور ہوئیں۔ان مظاہروں سے ٹریفک کی مشکلات پیدا ہونے کے سبب راولپنڈی کی مکین مہوش خان نے ایک وٹس ایپ گروپ بنایا ہے اور اس میں شامل لوگ ایک دوسرے کو سفر سے قبل نسبتاً بہتر راستوں سے آگاہ کرتے ہیں۔ پریشان حال شہریوں کا شکوہ ہے کہ حکومت آخر ان چند سو افراد کو دھرنے کے مقام سے پیچھے ہٹانے سے قاصر کیوں ہے؟حکومت دھرنے میں شامل جماعتوں کا وزیر قانون کو ہٹانے کے مطالبے کو ماننے سے انکاری کیوں ہے، اس کا جواب حکام تو دینے سے گریزاں ہیں تاہم تحریک لبیک کے رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت کو خدشہ ہے کہ اگر وزیر کو ہٹا دیا تو انھیں گستاخ رسول سمجھا جائے گا۔تحریک لبیک کے رہنما کہتے ہیں کہ وہ وزیر قانون کو نااہل تو سمجھتے ہیں تاہم وہ 'ہم نے وفاقی وزیر پر یہ الزام نہیں لگایا کہ وہ گستاخ رسول ہیں۔‘1974 میں ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں پاکستانی آئین میں ترمیم ہوئی تھی اور ختم نبوت پر ایمان نہ رکھنے والوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا۔اس احتجاجی دھرنے نے ایک بار پھر دارالحکومت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے دھرنے کی یاد دلا دی ہے لیکن گذشتہ بار شہریوں کو آمدورفت کے لیے اتنی مشکلات کا سامنا نہیں تھا جس قدر اس بار ہے۔ http://www.bbc.com/urdu/pakistan-41972618
Re: 1500 افراد کا دھرنا، حکومت خاموش تماشائی کیوں ؟
یاد ہے زکوت سے استثنی حاصل کرنے کے لئے بھی دھرنا ہوا تھا. ویسے بھی تم کون سے سیکولر لبرل ہو تھریڈ کا عنوان درست کرو اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا، حکومت خاموش تماشائی کیوں؟
یاد ہے زکوت سے استثنی حاصل کرنے کے لئے بھی دھرنا ہوا تھا. ویسے بھی تم کون سے سیکولر لبرل ہو تھریڈ کا عنوان درست کرو اسلام آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا، حکومت خاموش تماشائی کیوں؟
اس ملک کے بنانے والے شیعہ سنی تھے اس لیے ان کا حق ہے اور یہ جو وچکاارلی جماعت جو کے مخالف تھے اس ملک کے اور آج بھی ان کو اقلیت کے حقوق مل سکتے ہیں ورنہ واپس بھارت یا افغانستان مقدر ہے ان کا
hey hypocrate check the facts and reality about founder members of pakistan how much there was shia athna ashri these deo bandi were against pak and mulims of pak
he rightly mentioned for you
hey hypocrate check the facts and reality about founder members of pakistan how much there was shia athna ashri these deo bandi were against pak and mulims of pak
اس ملک کے بنانے والے شیعہ سنی تھے اس لیے ان کا حق ہے اور یہ جو وچکاارلی جماعت جو کے مخالف تھے اس ملک کے اور آج بھی ان کو اقلیت کے حقوق مل سکتے ہیں ورنہ واپس بھارت یا افغانستان مقدر ہے ان کا
آپ کو یاد ہوں یا نہ ہوں لیکن ہمیں یاد ہے ایک دھرنا عمران نیازی اور کینڈا میں رہنے والا ڈاکٹر۔ پادری نے بھی دیا تھا اس وقت سب دانشوار تجزیہ نگار پیسوں پر بکنے والے یہ بدنام زمانہ پولیس سب کے سب ممنون حسین بنے ہوئے تھے نہ کسی کو سکول جانا تھا نہ کسی کو آفس جانا تھا نہ کسی کو ٹریفیک کا شکوہ تھا نہ کسی آنٹی کو تکلیف تھی نہ کسی آنکل کو تکلیف تھی کیوں کہ اس دھرنے میں عمران نیازی نے پاکستان کی تاریخ میں ایک ایسا بے خیائی کا آغاز کیا جو 70 سالہ پاکستان کے تاریخ میں کسی نے نہیں کیا تھا ہر ایک میراسی ایک ایک سیکنڈ بعد فحش گانوں سے نوجوان لڑکیوں اور لڑکوں کے خون گرما رہے تھے ہر ایک نے کندھے پر اپنے دو دن کے لئے خریدے ہوئے معشوقے اٹھائے تھے اور ایک نیا پاکستان کی بنیاد رکھنے جارہے تھے جس میں سب خوش تھے ہر ایک دانشور نیا پاکستان بنانے کے خواب دیکھ رہے تھے ہر ایک تجزیہ نگار یہ بے حیائی بے شرمی کا تماشہ دیکھ کر واہ واہ کررہے تھے کسی کو اعتراض نہیں تھا لیکن جب بقول ان کے سب کے سب مولوی داتا دربار سے نکل کر اسلام آباد پہنچے ایک ہی نعرہ لیکر تاجدار ختم نبوت زندہ باد تو پاکستان میں اور بیرون ملک میں بیٹنھے والے آنٹئیاں اور سیکیولر آنکل کے پینٹ گیلی ہوگئیں یہ کیا ہوگیا ؟ یہ مولوی کیسے آئے ؟ کہاں سے آئے ؟ مولوی کیا کرنے آئے ہیں ؟ خدا کا واسطہ آرمی کو بلا لوں یہ مولوی ہم لوگوں کو مار دینگے ہمیں آفس جانا ہیں کالج جانا ہیں ہر ایک چیخ رہا ہیں3ہزار مولویوں نے اسلام آباد کا نظام درہم برہم کیا اس دھرنے کے خلاف دانشوار کے قلم بھی چلنے لگے تجزیہ نگاروں نے واویلا بھی شروع کئے پولیس والوں کے ڈھنڈے بھی چلے آخر کیوں ؟ اتنا جلن کیوں ؟ کیوں کہ یہ سب مولوی ہیں اور یہ بے حیائی کے خلاف ہیں ان کے دھرنے میں ڈانس اور موسیقی نہیں ہوتے ان کے دھرنے میں خواتین نہیں ؟ ان کا جرم یہ ہیں کہ یہ صرف اسلام کی خاطر اپنے نبی کی ناموس کی خاطر نکلے ہیں ؟ تو سن لو !! جن کو تکلیف ہیں برائی مہربانی آپ لوگ کثرت کے ساتھ برنال لگائا کرے تو جلن میں کافی کمی ہوگی تحریک لبیک پاکستان زندہ باد اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد