وفاقی دارالحکومت اسلام آبا د میں ڈاکو بے قابو ہوگئے، عام شہریوں کے ساتھ ساتھ اسسٹنٹ ڈائریکٹر و رینجرز اہلکار بھی ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی لوٹ مار کے دوران پانچ افراد لٹ گئے ہیں، لٹنے والے افراد میں ایک سرکاری افسر اور ایک رینجرز اہلکار بھی شامل تھے، سرکاری افسر سرفراز خان سے اسلام آباد کے تھانہ سنبل کی حدود میں تین موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون اور 18ہزار روپے نقدی چھین لی ۔
دوسری واردات اسلام آباد کے تھانہ آئی نائن کی حدود میں پیش آئی جس میں بھائی کی شادی کا سامان خرید کر گھر واپس جانےوالا رینجرز اہلکار لٹ گیا، ڈاکو موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔
اسلام آباد کے تھانہ کراچی کمپنی کی حدود میں الیاس لبھا نامی شخص سے موبائل فون و نقدی،رمنا تھانے کی حدود میں انضمام نامی شہری سے موبائل فون چھین لیا گیا۔
اسی طرح لوہی بھیر تھانہ کی حدود میں عبدالقدیر ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھ گیا اور تین لاکھ روپے مالیت کے موبائل فونز سے محروم ہوگیا۔
کیپٹل پولیس کے مطابق دارالحکومت میں ہونے والی اسٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں افغان باشندے ملوث ہیں اور یہ جرائم پیشہ افراد پہلے سے زیادہ متحرک ہوچکے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/isab11h1h1.jpg
Advertisement





