Advertisement

اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پولیس کی آمد


رات کے اس پہر پولیس اہلکار آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہمارے پاس موبائل فون میں ایک ویڈیو موجود ہے، جس میں چند لوگ گلی کے آغاز میں کھڑے ہیں اور گلی میں داخل ہونے والے افراد سے ان کی شناخت پوچھ رہے ہیں اور خود کو مولانا صاحب کے اہلکار ظاہر کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں نے جو ویڈیو دکھائی، وہ ہماری گلی کی ہے ہی نہیں۔ لہٰذا اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا رات گئے مولانا صاحب کی رہائش گاہ پر آنا، غیر متعلقہ ویڈیو دکھا کر ہراساں کرنا اور سیکیورٹی ہٹانے کے احکامات دینا، مولانا فضل الرحمن صاحب اور ان کے اہلِ خانہ کو ذہنی اذیت میں مبتلا کرنے اور ان کی جان کو خطرے میں ڈالنے کی ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہے۔
حکومت وقت فوری طورپر واضح کرے کہ اس کاروائی کا حکم کس نے دیا ہے ؟

مولانا فضل الرحمن صاحب قوم کے عظیم رہنما ہیں۔ ان کی حیثیت کسی کور کمانڈر سے کہیں بڑھ کر ہے۔ ان کی اور ان کے اہلِ خانہ کی سیکیورٹی اہم ترین ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ آج کے بعد کوئی بھی غیر معمولی واقعہ کی صورت میں حکومت وقت اور ان کے آقا ہمارے مجرم ہونگے۔

یہ حربے ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

قوم اور کارکنان بیدار رہیں!

مولانا اسجد محمود
Loading X post…
Open original post on X

اسلام آباد میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے گھر پولیس کی آمد

اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کا رات گئے مولانا صاحب کی رہائش گاہ پر آنا ہراساں کرنے کے مترادف ہے، رات کے اس پہر پولیس اہلکار رہائش گاہ پر آکر کہتے ہیں کہ ہمارے پاس موبائل فون میں ایک ویڈیو موجود ہے، پولیس اہلکاروں نے جو ویڈیو دکھائی، وہ ہماری گلی کی ہے ہی نہیں، غیر متعلقہ ویڈیو دکھا کر ہراساں کرنا اور سیکیورٹی ہٹانے کے احکامات دینا قابلِ مذمت ہے، حکومت واضح کرے کہ اس کارروائی کا حکم کس نے دیا ہے؟ مولانا فضل الرحمن صاحب قوم کے عظیم رہنما ہیں، مولانا فضل الرحمان کے بیٹے مولانا اسجد محمود
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Sab dramay bazai ha.
Ager sach huta tu molana ko 15 din ka notice nhi deya jata.
PTI walon ke trah Rat ko aatay , gher aur office tor ker chalay jatay.
Molana ko Fujj nay jo likh ker deya ha wohe woh ker rehay hn.