Advertisement

اسلام آباد:مفت پھل اٹھانے کی ویڈیووائرل ہونے پر3پولیس اہلکارمعطل

fruidts11231.jpg


اسلام آباد:غریب کی ریڑھیوں سے مفت پھل اٹھانے پر3پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا

اسلام آباد میں تین پولیس اہلکاروں نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور پھل فروش سے مفت پھل لئے، غریب کی روزی پر ڈاکا مارنا پولیس اہلکاروں کو بہت بھاری پڑا، آئی جی اسلام آباد احسن یونس نے فوری نوٹس لیتے ہوئےہيڈ کانسٹيبل سميت تينوں اہلکاروں کو معطل کرديا۔

Loading X post…
Open original post on X

معطل ہونےوالوں میں ہیڈکانسٹیبل احمدجان، کانسٹیبل نعیم جان اور کانسٹیبل صفدرشامل ہيں۔ احسن يونس کا کہنا تھا کہ اختیارات سے تجاوزکسی صورت برداشت نہیں کیا جائےگا۔

اسلام آباد میں 3 پولیس اہلکاروں کی ریڑھی سے مفت پھل لینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تو آئی جی پولیس برہم ہوئے اور اہلکاروں کو فوری معطل کردیا،

آئی جی اسلام آباد نے فوری نوٹس ليتے ہوئے ہیڈکانسٹیبل سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے ديا،احسن یونس نے پھل فروش کودفتربلا کر روداد سنی اور رقم بھی ادا کردی۔

Loading X post…
Open original post on X
 
Last edited by a moderator: