Advertisement

اسلام آباد: اعلیٰ پولیس افسر کی گھریلو ملازمہ تشدد سے جاں بحق، اہلیہ گرفتار

Loading X post…
Open original post on X

islamabad-police.jpg


(15 نومبر 2026): اسلام آباد پولیس کے ایک اعلیٰ افسر کی گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد کے باعث جاں بحق ہوگئی جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

فاطمہ نامی گھریلو ملازمہ کو تشویشناک حالت میں قائد اعظم اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ بچی پر مبینہ تشدد کا واقعہ پولیس لائنز میں پیش آیا۔

واقعے کے بعد فاطمہ کے والدین کو قانونی کارروائی نہ کرنے پر آمادہ کرنے کی کوششیں کی گئیں، تاہم مقتولہ کے والد اصغر کی مدعیت میں تھانہ شمس کالونی میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گھریلو ملازمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، اعلیٰ پولیس افسر کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا گیا جسے صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

پولیس نے اعلیٰ افسر کے گھر میں کام کرنے والے ایک ملازم کو بھی گرفتار کیا ہے۔


Source
Loading X post…
Open original post on X
​
 
Last edited by a moderator: