Advertisement

اسلام آباد، انتظامیہ کا کچی آبادی میں آپریشن، سینکڑوں گھر مسمار کر دیے

Loading X post…
Open original post on X

یہ سانحہ نہیں تو اور کیا ہے؟اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے بری امام کے گرد و نواح میں اچانک آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں گھر مسمار کر دیے۔ شدید سردی کی راتیں، روتے بلکتے بچے، بے آسرا عورتیں، پریشان بزرگ… اور ملبے کے ڈھیر پر کھڑے وہ لوگ، جن کے پاس اب نہ چھت ہے نہ راشن، نہ کہیں جانے کی جگہ۔یہ گھر غیر قانونی تھے یا نہیں، یہ بحث اپنی جگہ، لیکن سوال یہ ہے کہ انسان کہاں جائیں؟ ریاست جب ایکشن لیتی ہے تو اسے قانون کے ساتھ دل بھی رکھنا چاہیے۔انہیں نکالنا ہی تھا تو کم از کم چھ ماہ یا ایک سال کا وقت دے دیتے۔ کوئی متبادل انتظام، کوئی عارضی شیلٹر، کوئی پلاننگ؟زندگی صرف فائلوں میں نہیں، انسانوں میں بسی ہوتی ہے۔ایک بستی راتوں رات نہیں بنتی۔سالوں کی محنت، مزدوری، قربانی اور خواہشیں مل کر ایک چھت کی صورت اختیار کرتی ہیں۔اور پھر صرف چند گھنٹوں میں سب کچھ مٹی کا ڈھیر بن جاتا ہے۔حکومت سے یہی سوال ہے:کیا ریاست کا کام صرف توڑ دینا ہے یا بسنے والوں کو زندہ رکھنا بھی اس کی ذمہ داری ہے؟یہ لوگ پاکستان کے شہری ہیں۔یہ بھی حق رکھتے ہیں کہ ان کے بچے اسکول جائیں، ان کی عزت سلامت رہے، ان کی زندگی محفوظ ہو۔دل دہلا دینے والا منظر یہ ہے کہ بچے اپنی کتابیں ملبے میں ڈھونڈ رہے ہیں، مائیں چادریں سمیٹ رہی ہیں، اور مرد ہاتھوں میں شناختی کارڈ پکڑے پوچھ رہے ہیں:“ہم جائیں کہاں؟”بری امام کے گرد یہ آپریشن حکومتی منصوبہ بندی کی کمزوری اور انسانی درد سے خالی طرزِ حکمرانی کا عکاس ہے۔ریاست اگر واقعی ریاستِ مدینہ کے دعوے کرتی ہے تو اسے سب سے پہلے اپنے کمزور شہریوں کا سہارا بننا ہوگا، نہ کہ ایک جھٹکے میں ان کے سر سے چھت چھین لینی ہوگی۔بستیاں توڑنے سے پہلےبستیاں بسانے کا حق ادا کریں۔


Loading X post…
Open original post on X

G5uzhdYbkAUbr_E