اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے چیف سیکیورٹی آفیسر سے منشیات اور غیر اخلاقی مواد برآمد ہوا ہے، پولیس نے چیف سیکیورٹی آفیسر کو گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کےایک اور بڑے افسر سے منشیات کی برآمدگی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، چیف سیکیورٹی میجر (ر)آفیسر اعجاز شاہ سے 10 گرام آئس اور ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہے۔
پولیس نے جب اعجاز شاہ کو گرفتار کرکے ان کا موبائل فون اپنے قبضے میں لیا تو ان کے موبائل فون سے سینکڑوں کی تعداد میں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی برآمد ہوئیں۔
Loading X post…
Open original post on Xپولیس نے اعجاز شاہ کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، ایف آئی آر کے متن کے مطابق اعجاز شاہ کےموبائل سے مبینہ طور پر یونیورسٹی کے طلباء و اسٹاف کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد کی گئی ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xسینئر صحافی اسد کھرل کے مطابق اعجاز شاہ کے 2 ملازمین کے موبائل فونز سے مبینہ طور پر 12 ہزار طالبات کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xاسد کھرل نے مزید کہا کہ اعجاز شاہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، جو والدین اپنی بچیوں کو اعلی تعلیم کیلئے تعلیمی اداروں میں بھیجتے ہیں، ایسے واقعات نے اب والدین کو مذکورہ یونیورسٹی میں اپنی بچیوں کو بھیجنے میں سوچنے پر مجبور کردیا ہے، تعلیمی اداروں میں درندوں کی موجودگی اور حکمرانوں کی پرسرار خاموشی۔
Loading X post…
Open original post on Xسینئر صحافی نسیم کھیڑا نے بھی واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے اہم انکشافا ت کیے اور کہا کہ پولیس کے قبضے میں موجود موبائل فونز میں 5500 طالبات کی نازیبا ویڈیوز موجود ہیں، جو اس یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، جنہیں سمسٹر کے نام پر بلیک میل کیا جاتا ہے،اعجاز شاہ کا ایک پورا گینگ ہے جو اس کیلئے کام کرتا ہے، لڑکیوں کو ورغلاتا ہے اور انہیں بلیک میل کرتےہیں۔
Loading X post…
Open original post on Xعادی رائے نے ٹویٹر پر اس غلیظ اور گندے کھیل کے کرداروں کے درمیان ہونے والی واٹس ایپ چیٹس کے سکرین شاٹس شیئر کیے اور کہا کہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کی ناک کے نیچے اتنی غلاظت اور گندگی چلتی رھی اور موصوف نے آج تک کسی کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا۔طالبات کی عزتیں پامال کرنے والے مکروہ درندوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔
Loading X post…
Open original post on Xدوسری جانب ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ یونیورسٹی کے تمام افسران کے بلڈ ٹیسٹ کروائے جائیں گے اور میرٹ کے اوپر ان رپورٹس کا جائزہ لیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل اسلامیہ یونیورسٹی کے ڈائریکٹر فنانس سے بھی منشیات برآمد ہوئی تھی اور انہیں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11islamiacheiiseuuruty.jpg
Advertisement





