- Joined
- Feb 10, 2020
- Posts
- 6,444
- Reaction score
- 5,189
- Points
- 178
Loading X post…
Open original post on Xجب ہم پشاور سے آتے ہیں، جب ہم اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ کراس کرتے ہیں تو اُدھر ایک بہت بڑی چیک پوسٹ لگی ہوتی ہے۔ ایک تو اسٹیبلش چیک پوسٹ ہے، جیسے چونگی نمبر 26 پر یا کشمیر ہائی وے پر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسٹیبلش چیک پوسٹ بھی نہیں ہونی چاہیے، لیکن چلیں وہ آپ نے ایک رینج کی ہے۔ ان چیک پوسٹوں کی وجہ سے میلوں روڈ بلاک ہوتا ہے، وہاں آپ کا کسٹمز، نارکوٹکس، پنجاب پولیس، اسلام آباد پولیس، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ اسلام آباد موٹر وے ٹول پلازہ سے چیک پوسٹوں پر شروع ہو کر اُدھر بھی چیک پوسٹ، 26 نمبر پر بھی چیک پوسٹ اور کشمیر ہائی وے پر بھی چیک پوسٹ، چیک پوسٹ ہی چیک پوسٹیں ہیں۔ سب سے پہلے اگر آپ نے کچھ کرنا ہے تو سب چیک پوسٹوں کو ایک جگہ شفٹ کروا دیں۔ ہمارے لوگوں میں یہ احساسِ محرومی بڑھ رہی ہے کہ یہ ہمارے ساتھ ایتھنک پروفائلنگ ہو رہی ہے۔ میں مطالبہ کرتا ہوں، اس کو دیکھ لیں، اور یہ جو غیر ضروری چیک پوسٹیں ہیں جن کی وجہ سے لمبی قطاریں لگتی ہیں یہ نہیں ہونی چاہئے۔





