پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے سیاست سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے، اسد عمر کے اس اعلان پر سوشل میڈیا صارفین کا ردعمل سامنے آنا شرو ع ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ریاستی اداروں سے تصادم کی پالیسی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے مستعفیٰ ہورہا ہوں۔
رہنما پی ٹی آئی نے سیاسی زندگی میں مدد کرنے والے دوستوں خصوصا اپنے حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کیا ملک و قوم کی خوشحالی کی دعائیں بھی مانگیں۔
اسد عمر کی جانب سے اس اعلان پر پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل حماد اظہر نے ردعمل دیا اور اسے ایک بری خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسد عمر جیسے قابل اورایماندار لوگوں کو سیاست چھوڑنے پر مجبور کرنا ملک کیلئے اچھی بات نہیں ہے، اس ملک کو روایتی سیاستدانوں اور پارٹیوں کے سیٹھوں کے حوالے کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جسے عوام انشااللہ ناکام بنائے گی۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ احمد وڑائچ نے کہا کہ علی نواز اعوان نے اس حلقے میں محنت کی اور پارٹی کے حکم پر آپ کیلئے حلقہ چھوڑ دیا، کاش آپ جاتے جاتے علی نواز اعوان کیلئے آواز اٹھاتے جاتے، آج علی نواز کہا ں ہے؟ کسی کو بھی نہیں پتا۔
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ وقار ملک نے کہا کہ اسد عمر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ عمران خان نے خود اپنی حکومت کے خلاف سازش کی، رات 12 بجے عدالتیں کھلوائیں اور خود اپنے اوپر فائرنگ کی، ٹکراؤ کی پالیسی کس طرف سے اپنائی گئی یہ واضح کردیں، عمران خان اپنے اوپر ہونے والے قاتلانہ حملےکے باوجود بھی انتشار سے بچتے رہے۔
فیاض شاہ نے کہا کہ صنم جاوید ، طیبہ راجا جیسی خواتین جن کے پاس کوئی عہدہ نہیں ہے وہ اسد عمر سے زیادہ باہمت ثابت ہوئی ہیں، پارٹی پوزیشن اور وزارتوں کے مزے لوٹنے کے بعد مشکل وقت میں لیڈر اور ورکرز کو چھوڑ کر بھاگنے میں سب سے آگے بھی یہی تھے، پی ٹی آئی کو ایسے ابن الوقت لوگ نہیں چاہیے۔
ثمینہ رشید نے کہا کہ اپنے لیڈر کا شکریہ ادا کرنے اور ان کے موقف کی حمایت کےبجائے ایک غلط نوٹ پر سیاست چھوڑنے کے اعلان نے اسد عمر کا سیاسی قد بہت چھوٹا کردیا ہے، کاش اسد عمر سچ بولنے کی ہمت کرتے۔
ارسلان بلوچ نے کہا کہ عمران خان اسد عمر کو سیاست میں لے کر آئے، انہیں وزیر بنایا اور کچن کیبنٹ میں شامل کیا، مگر انہوں نے جاتے جاتے عمران خان کا شکریہ تک ادا نہیں کیا بلکہ باریک بینی سے ان پر اداروں سے ٹکراؤں کا الزام عائد کرکے چلے گئے، ان کا اپنا کوئی ووٹ بینک نہیں تھا سب عمران خان کا تھا۔
عامر مغل نے کہا کہ حلقہ این اے54 کی عوام نے صرف اور صرف مرشدکے حکم پر اسد عمر کو 2 بار عزت دی ورنہ وہ خود شائد کونسلر بھی نہیں بن سکتے تھے، اسد عمر نے مشکل وقت میں عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر پی ٹی آئی اور حلقہ کے عوام سے بے وفائی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ عمران خان سیاسی کیریئر یا عہدوں کیلئے سیاسی جدوجہد نہیں کرتے، بغیر مقصد کے سیاست کا کوئی معنی نہیں، اگر ریاستی ادارے اپنی اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی تصادم نا ہو، بنیادی مقصد آئین کو مقدم ماننا اور قانون کی حکمرانی قائم کرنا ہے۔
اداروں سے ٹکراؤ کا "تڑکہ" نہ لگاتے، تو شاید گالیوں سے بچت ہو جاتی خاموشی سے شیریں مزاری کی طرح سائیڈ پر ہو جاتے، تو لوگوں کے دلوں میں "جانے کے بعد بھی" عزّت پاتے ۔ ۔ ۔ ۔

تیرے جیسے کتے عمران خان نے پالے ہی اسی لئے تھے کہ کوئی تنڑ بنڑ کرنے کی سوچے بھی نہ اس بندے کے نہ کوئی اوقات تھی نہ کوئی فائدہ - اس نے اپنی کارکردگی سے خد اپنے فالتو ہونا ثابت کر دیا تھا - خد عمران خان نے اسے لات مارنے کے بعد کسی جوگا نھیں سمجھا - کسی کو کوئی نقصان نہیں ہوا اس کے جانے سے