اسلام آباد: احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمہ وارنٹ معطل کرتے ہوئے پاکستان آنے پر گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری کے خلاف درخواست کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی۔ اسحاق ڈار کے وکیل قاضی مصباح نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر دلائل کا آغاز کیا۔
جج نے وکیل سے استفسار کیا کہ اسحاق ڈار بیمار تھے یا کوئی اور مسئلہ تھا؟۔ وکیل نے عدالت کو مسلم کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کی وجوہات سے آگاہ کیا اور استدعا کی کہ اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری منسوخ کیے جائیں۔ وکیل نے عدالت کو یقین دلایا کہ اسحاق ڈار ائرپورٹ پر اترتے ہی سیدھے عدالت پیش ہو جائیں گے۔
فاضل جج نے استفسار کیا کہ پراسیکیوٹر کہاں ہیں، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو جواب بتایا کہ افضل قریشی عمرہ کی ادائی کے لیے گئے ہوئے ہیں۔ بعد ازاں مختصر وقفے کےبعد احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ معطل کر دیے۔ عدالت نے اسحاق ڈار کو سرینڈر کرنے کا موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ اسحاق ڈار کو پاکستان آنے پر گرفتار نہ کیا جائے۔
احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس دیے کہ اسحاق ڈار پاکستان واپس آ جائیں پھر وارنٹ منسوخی کو دیکھیں گے۔
احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کے دائمی وارنٹ گرفتاری معطل کردیئے عدالت نے حکم میں کہا ہے کہ وارنٹ گرفتاری مکمل طور پر کینسل اس وقت ہوں گے جب ملزم(اسحاق ڈار ) خود کو عدالت کے سامنے پیش کرینگے۔
اسحاق ڈار صاحب پر 20 سال ٹیکس ریٹرنز جمع نہ کروانے کی جھوٹی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا گیا جب کہ ڈار صاحب نے کبھی ایک دن بھی ریٹرن جمع کروانے میں تاخیر نہیں کی۔ انشاءاللہ فتح بالآخر حق کی ہو گی۔
Generals..Judges ki traf se Qoum ko NRO 2 Mubarak ho..Ab Mayrum ke case bhi khtam.Nawaz..Zardari ke bhi khtam ho jaya gein..
Ab jailo mein ghareeb.maskeen.cycle Choor hi rehay gein..Ab corruption karo tu 50 karor se aik rupay kam karo.ta ke ap ke khalaf case na ban sakay..
سب کو یاد ہوگا کہ کیسے اسحاق ڈار کی سینٹ کی سیٹ محفوظ رکھی گئی تھی اور باوجود حلف نہ لینے کے اسکی سینٹ کی سیٹ ختم نہیں کی تھی۔۔۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ باجرہ اینڈ کمپنی رجیم جینج کا منصوبہ بہت پہلے سے بنا چکے تھے لیکن کرونا آگیا تھا۔۔ اسلیے تو کسی چور سے پیسے نکلوا سکے اور نہ کسی کو سزا دی گئی تھی۔
Kis qisam ka ghatiya tareen nizam hai yeh qanoon jab marzi apna rasta badal leta hai jab marzi jaisay marzi fold ho jata hai jab marzi jis k samnay marzi lait jata hai. Kuch KHUDA ka khoof karo ALLAH tabah o barbad kar detay hain aisi qomon ko ALLAH k azaab ko dawat na do Insaaf qaiyam karo ALLAH ko kesay hisab do gay