Advertisement

استحکام پاکستان پارٹی کا منشور جاری، کون کون سے وعدے اور اعلانات کیے گئے؟

ipp-manshooraaa.jpg


استحکام پاکستان پارٹی نے اپنے پارٹی منشور کا اعلان کردیا ہے جس میں غریب کیلئے پرکشش وعدے اور اعلانات کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی خصوصی منشور کمیٹی نے عام انتخابات 2023 کیلئے پارٹی منشور جاری کردیا ہے ، منشور میں ملکی معاشرے کو اسلامی خطوط پر ڈھالنے، مدارس کو قومی دھارے میں لانے اور ختم نبوت کے معاملے پر موثر قانون سازی کااعلان کیا گیا ہے۔

پارٹی منشور میں معاشی اصلاحات اور غربت کے خاتمے کیلئے بھی پروگرام پیش کیا گیا ہے ، کچی آبادیوں میں رہنے والوں کو مالکانہ حقوق دینے، شہریوں کیلئے کم لاگت والے رہائشی منصوبے، 300 یونٹ تک بجلی کو مفت قرار دینے جیسے وعدے بھی منشور کا حصہ ہیں۔


اس کے ساتھ ساتھ آئی پی پی نے موٹرسائیکل سواروں کیلئے پیٹرول کی آدھی قیمت پر فراہمی ، ایئر کنڈیشنڈ پبلک ٹرانسپورٹ، خواتین، بزرگ شہریوں اور طلباء کو مفت ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی فراہمی کا بھی اعلان کیا ہے۔

منشور میں بارہ ایکٹر زمین رکھنے والے کسانوں کو مفت بجلی کی فراہمی اور مزدور کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 50ہزار روپے مقرر کرنے ، آسان شرائط پر بلا سود قرضے دینے، ملازمتوں و بیرون ملک سکالرشپ کی فراہمی، ٹیکنیکل مراکز میڈیکل و انجینئرنگ کالجز کے قیام کا اعلان بی کیا گیا ہے۔

آئی پی پی نے اہم شعبوں میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لانے، آزاد اور خودمختار خارجہ پالیسی بنانے، اوورسیزپاکستانیوں کوووٹ کا حق دینے اور ان کی پاکستان میں جائیدادوں کے تحفظ و انصاف کی فراہمی کا بھی وعدہ کیا گیا ہے۔
 
80% of their party's constitution is unworkable; it is all rhetoric to win over the public, but the public knows who to believe.
 
Advertisement