Advertisement

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں4لاکھ روپے اضافے کی تیاریاں

iazhai1h22.jpg


پنجاب اسمبلی کا 19 واں اجلاس آج ہوگا جس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ جس میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں 4 لاکھ روپےاضافے کا بل بھی پیش ہے۔

سپیکر ملک محمد احمد خان کی زیر صدارت پنجاب اسمبلی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا ہے، دوران اجلاس محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول کے متعلق سوالوں کے جوابات دیئے جائیں گے، اجلاس میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جوابات بھی پیش کئے جائیں گے۔

پنجاب اسمبلی اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر چنڑ کریں گے، آغاز تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانے سے ہوگا۔

راکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل پیش کیا جائے گا منظوری کے بعد یکم جنوری سے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ ایک لاکھ روپے ماہوار ہے، بل کی منظوری کے بعد تنخواہ پانچ لاکھ روپے ہو جائے گی۔

یادرہے کہ صوبائی کابینہ نے یہ فیصلہ اپنے گزشتہ اجلاس میں ایکس ایجنڈا کے طور پر کیا تھا۔ جس کے مطابق ایم پی اے کی تنخواہ 5 لاکھ، سپیشل اسسٹنٹ اور مشیر کی تنخواہ 7 لاکھ، پارلیمانی سیکرٹری کی تنخواہ 6 لاکھ، صوبائی وزیر کی تنخواہ 10 لاکھ، سپیکر کی تنخواہ 10 لاکھ اور ڈپٹی سپیکر کی تنخواہ 8 لاکھ روپے ہوگی