Advertisement

ارکان پارلیمان وبیوروکریسی کےاثاثوں کی تفصیلات تک عوام کورسائی دینے کافیصلہ

5arlakanbcasasayy.jpg

ارکان پارلیمنٹ ، بیورو کریسی کے اثاثوں کی تفصیلات تک عوام کو رسائی دینے کا فیصلہ ، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی (لیٹر آف انٹینٹ) پر معاہدہ طے پا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اثاثوں کی تفصیلات پبلک کرنے کا ایل او آئی طے پا گیا، ارکان پارلیمنٹ اور بیورو کریسی کے اثاثوں کی تفصیلات اب پبلک ہوں گی، اراکین پارلیمان اور بیورو کر یسی کے افسران بھی بیرون ملکوں اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کے پابند ہوگئے۔

Loading X post…
Open original post on X

معاہدے کے مطابق شفافیت اور احتساب کیلئے ستمبر 2022 تک الیکٹرانک ایسٹ ڈیکلریشن سسٹم قائم کیا جائے گا۔ بیورو کریسی کے بیرون ملک منقولہ اور غیر منقولہ اثاثہ جات کو بھی پبلک کیا جائے گا۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بیوی بچوں کے اثاثوں کی بھی تفصیلات بتائی جائیں گی۔

اسی طرح ارکان پارلیمنٹ کے اثاثوں کے بھی اثاثوں تک ڈیکلیریشن کے باعث شہریوں کی رسائی ممکن ہوگی۔ معاہدے میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک خفیہ اثاثہ جات رکھنے والے بیوروکریٹس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزارت خزانہ کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات فراہم نہ کر نیوالے بیوروکریٹس کا پرفارمنس الاؤنس ختم کر دیا جائے گا۔ نہ صرف یہ بلکہ ایف بی آر اس شرط پر فالو اپ کرے گا اور آنے والی حکومتیں اس شرط پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔