اسلام آباد میں ایک زمین کی دو بار ادائیگی اور سی ڈی اےمیں زمین متاثرین کے نام پر کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے،ایف آئی اے نے فراڈ میں ملوث 2افراد کو گرفتا ر کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے اسلام آباد زون نے سی ڈی اے افسر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے 1 ارب روپے کا فراڈ کیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایک ملزم سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سےعام سی ڈی اے متاثرین کی رقوم ہڑپ کرتا رہا، ایف آئی اے نے ملزم غلام سرور گوندل سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
ملزمان اور سی ڈے افسران کے خلاف درج مقدمے میں زمینوں کی خریداری کی رقم میں گھپلوں کے الزامات عائد کیے گئے، ایف آئی اے کے متن میں کہا گیا ہے کہ 2008 میں سی ڈی اے نے اسلام آباد میں 177 کنال زمین کی خریداری کیلئے سعد نامی شخص کو 14 کروڑ روپے ادا کیے، تاہم اسی زمین کیلئے 2021 میں سرور گوندل کو بھی13 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ غلام سرور گوندل نے 13 کروڑ37لاکھ روپے کی رقم فراڈ اور سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت سے وصول کی، مجموعی طور پر ملزم غلام سرور نے سی ڈی افسران کی ملی بھگت سے متاثرین کے نام پر رقوم وصول کیں اور 1 ارب روپے کا فراڈ کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1dfrkakakrrstdjdhdjh.png
Advertisement





